سلسلہء جسارت

ہر نیا زخم مِرا درد بڑھا دیتا ہے
چارہ گر کیوں نہ مجھے آ کے دوا دیتا ہے؟

ایک تاریک سے زنداں کے حوالے ہو گیا
میرا بچپن جو مُجھے اب بھی صدا دیتا ہے

میری بستی کا یہ دستور نرالا ہے جو
ہر تہی دست کے تیشے کو جلا دیتا ہے

شغل دھرتی کے جوانوں کے تو ہیں ایسے کہ بس
ہر کوئی شغل ذرا اور سُلا دیتا ہے

اپنے اندر ہی بھٹک جاتا ہے وہ انساں جو
بندگی ایک خدائی کی بھلا دیتا ہے
 
الف عین

لائبریرین
ارے کسی نے اب تک اپنی رائے نہیں دی!!
بحر و اوزان کے حساب سے صرف ایک غلطی ہے۔
ایک تاریک سے زنداں کے حوالے ہو گیا
ہو گیا محض’ہَ گ یا‘ بندھا ہے۔ ’ہو‘ مکمل باندھا جانا چاہئے۔ یا الفاظ تبدیل کرد یں۔

میری بستی کا یہ دستور نرالا ہے جو
ہر تہی دست کے تیشے کو جلا دیتا ہے
÷÷ تیشے کو جلانا محاورہ نہیں۔

شغل دھرتی کے جوانوں کے تو ہیں ایسے کہ بس
ہر کوئی شغل ذرا اور سُلا دیتا ہے
÷÷شغل؟ اس لفظ کے استعمال کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی
 
ا

استادِ محترم! براہِ کرم میری باقی دو غزلوں کی بھی اصلاح فرمائیے۔۔۔۔
اور شغل کا استعمال اسلئے کیا کیونکہ جان نسل غفلت میں پڑی ہے اور انکی ہر سرگرمی ایسی ہے جو بیدار ہونے نہیں دیتی۔۔۔۔
 
ارے کسی نے اب تک اپنی رائے نہیں دی!!
بحر و اوزان کے حساب سے صرف ایک غلطی ہے۔
ایک تاریک سے زنداں کے حوالے ہو گیا
ہو گیا محض’ہَ گ یا‘ بندھا ہے۔ ’ہو‘ مکمل باندھا جانا چاہئے۔ یا الفاظ تبدیل کرد یں۔

میری بستی کا یہ دستور نرالا ہے جو
ہر تہی دست کے تیشے کو جلا دیتا ہے
÷÷ تیشے کو جلانا محاورہ نہیں۔

شغل دھرتی کے جوانوں کے تو ہیں ایسے کہ بس
ہر کوئی شغل ذرا اور سُلا دیتا ہے
÷÷شغل؟ اس لفظ کے استعمال کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی
سر جی! کیا 'ہو' کو 1 نہیں باندھا جا سکتا؟

اور سر کیا محاورہ استعمال کرنا ضروری ہے؟ تیشے کو جلانے سے میری مراد ملک کے قوانین کا ایسا ہونا ہے کہ غریب ، غریب تر ہوا جاتا ہے۔۔۔۔ اور ہر نئے قانون کے ساتھ غریب کیلیے مشکلات کھڑی ہو رہی ہیں
 
الف عین

لائبریرین
زیادہ تر ’ہو‘ کو دو حرفی ہی باندھا جاتا ہے۔ اسی میں روانی محسوس ہوتی ہے۔
محاوروں کو اختراع کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہر ایک اپنے حساب سے محاورے بنانے لگا تو پھر تفہیم میں مشکلات بڑھ جائیں گی نا!
 
Top