سلام بحضور امامِ عالی مقام امام حسین علیہ السلام

سلمان امین

محفلین
سلام بحضور امامِ عالی مقام امام حسین علیہ السلام
اک قافلے کی گرد ابھی تک تھمی نہیں
اک روشنی کا شور ابھی تک بجھا نہیں

اک سر ہے جو ہے آج بھی سجدے میں سرنگوں
اک سر ہے جو کہ آج تلک جھک سکا نہیں

اک خوف جو یزید کے لشکر کو کھا گیا
اک چاند زیرِ خاک ہے اور ڈوبتا نہیں

نگران کی طرح ہے علم کے غلاف پر
اک ہاتھ اک ردا سے ابھی بھی جُدا نہیں

محمد سلمان امین​
 

عمراعظم

محفلین
اک سر ہے جو ہے آج بھی سجدے میں سرنگوں
اک سر ہے جو کہ آج تلک جھک سکا نہیں
عقیدت سے لبریز کلام کے لئے شکریہ جناب۔
 

کاشفی

محفلین
سبحان اللہ۔
شیئر کرنے کے لیئے بیحد شکریہ۔۔خوش و خرم رہیں ہمیشہ۔۔
 
Top