مبارکباد سعود بھیا کے گھر آئی ننھی پری ۔۔۔

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
معافی چاہتا ہوں سعود بھائی مجھے ناز نے کہا تھا میری طرف سے بھی مبارک دینا مجھے یاد ہی نہیں رہا ناز کی طرف سے بھی مبارک جی
 
حد ہو گئی بھئی۔ یہاں لوگ معافیاں مانگ مانگ کر مبارکباد دے رہے ہیں۔ :)

جونئیر بھیا اور ناز بٹیا آپ دونوں بہت بہت خوش رہیں۔ مسکراتے رہیں۔ آمین۔
 

محسن حجازی

محفلین
سعود بھائی بہت بہت مبارک ہو۔ تاخیر کے لیے معذرت کافی دنوں بعد محفل کا چکر لگ رہا ہے۔
تمام پیغامات دیکھنے کا وقت نہیں سو بتائیے گا کہ ننھی کا نام کیا رکھا ہے؟
صاحبزادی کے لیے درازی عمر کی دعا ہے۔ لیجیے اب ہم بھی چاچو ہوئے۔ وہ بھی سرحد کے اس پار۔
 

زینب

محفلین
سعودددددد بھائی میں پھر سے پیئچھے رہ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت بہتتتتتتتتتتتتتتت مبارک کو میری ڈھیر ساری دعایئں ہامری بھتیجی کے لیے
 
کوئی بات نہیں بٹیا دیر سے ہی سہی آپ کو اطلاع تو مل گئی ناں۔ ان دنوں آپ محفل میں آتی ہی نہیں تھیں اس لئے یہ خبر مس ہو گئی تھی آپ سے۔ اللہ آپ کی نیک خواہشات کو قبول فرمائیں اور آپ کو بہترین اجر سے نوازیں۔ آمین۔
 
ہماری طرف سے آپ کو ننھی منھی رحمت بہت بہت مبارک ہو!

babyte.jpg
 
ماشاء اللہ ۔ ابن سعید بھیا، اللہ تعالی کی رحمت بہت بہت مبارک ہو ۔ماشاء اللہ فریحہ بہت پیارا نام ہے ۔بارک اللہ فیک و بارک فی الموھوب لک ، بلغ اشدہ و رزقتَ برہ ۔
 

ظفری

لائبریرین
سعود بھائی ۔۔۔ اتنی اہم خبر اور میں بے خبر رہا ۔۔۔۔ اس کے لیئے بہت بہت معذرت ڈھیروں شرمندگی کیساتھا۔
آپ کو بہت بہت مبارک ہو ۔ اللہ ہماری بیٹا کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور ہماری بیٹا کا نصیب بہت اچھا بنائے ۔ آمین ثم آمین
 
ظفری بھائی شرمندہ کیوں کر رہے ہیں۔ دیر سویر تو ہو ہی جاتی ہے۔ اللہ آپ کی نیک خواہشات کو قبول فرمائیں۔ آمین۔

ملائکہ بٹیا آپ امتحانات کے حوالے سے مصروف تھیں ناں اس لئے نظر نہیں پڑی ہوگی۔ بہت بہت خوش رہیں بٹیا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

سعود بھائی ، بہت بہت مبارک باد آپ کو ! اللہ تعالی سے ننھی سی گڑیا کے لیے ہم سب کی جانب سے بہت سی دلی دعائیں !
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میری طرف سے بھی آپکو بہت بہت مبارک اور گڑیا کو ڈھیر سارا پیار،،کیا نام رکھا ہے سعود بھیا؟اور اب جلدی جلدی اسکی پیاری پیاری سی تصویریں بھی پوسٹ کر دیں۔ ہم بھی دیکھیں کس پہ گئی ہے ہماری بھتیجی:)
 
Top