سعودی عرب نے سلامتی کونسل کی رکنیت کیوں ٹھکرائی؟

سید ذیشان

محفلین
ظفری بھائی نے کافی جامع جواب دے دیا ہے۔ جہاں تک نام کی بات ہے تو کم از کم میں نے کسی پاکستانی کا ایسا نام نہیں دیکھا۔ ابن ابو فلاں عربوں کے ہاں مستعمل ہے۔ پاکستان میں فلاں بن فلاں ضرور دیکھا ہے۔

غالباً ظفری بھائی اس کتاب کا حوالہ دے رہے تھے۔
 

فرخ

محفلین
شام کے معاملے میں، شامی فوج کو روس اور ایران اور انکے حامی ممالک کی سپورٹ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔۔ شام کے صدر بشار الاسد کے ماضی میں اپنے ہی نہتے لوگوں پر احتجاج کرتے وقت اندھا دھند گولیاں برسانا اور اس طرح کے دیگر مظالم کے الزامات بھی بے بنیاد نہیں۔۔۔۔۔ سعودیوں پر وہابی ازم کا الزام رکھنے والے خود روس جیسے ممالک کے مرہون منت ہیں اور ان سے مدد لیتے ہیں، کبھی اپنے منہ سے نہیں بولتے۔۔۔۔ افغانستان میں شمالی اتحاد کوبھی روس، ایران کی سپورٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ جنگیں دراصل غیر ممالک کی مدد سے لڑی جارہی ہیں جو دراصل انکے اپنے مفاد حاصل کرنے کے طریقے ہیں۔۔
 
حسینی صاحب! میں مانتا ہوں کہ اس فورم کو تعصب سے پاک ہونا چاہئے مگر جناب اس فورم پر پہلے ہی سے ایسے ابحاث چھڑ چکے ہیں جو صرف نفرت پر مبنی ہیں،یہاں تک کہ امام بخاری رحمہ اللہ کی صحیح بخاری پر تنقید بھی موجود ہے اور افسوس بالائے افسوس اس پوسٹ کو صراحا بھی گیا ہے۔
آپ نے کہا کہ آپ بھی کچھ پیش فامائینگے تو یہ خادم اہلسنت والجماعت حاضر ہے۔
رہی یہ بات کہ ای میل پر تو میرے محترم اس کا فائدہ نہیں، اسکی وجہ یہ ہے کہ میں تو آپ کے عقائد جانتا ہوں مگر اور احباب اندر کی بات نہیں جانتے،اسی واسطے بہتر ہوگا کہ ایک الگ سے تھریڈ میں کھل کر بات کرے اور وہ بھی صرٍ ف میں اور آپ۔

ظفری صاحب! فروعی اختلافات الگ چیز ہے اور بنیادی عقائد میں اختلاف الگ چیز ہے۔فروع میں اختلاف کوئی بری شے نہیں ہے مگر اگر بنیادی عقائد ہی الگ ہو تو پھر کیا کریں؟
دوسرا آپ نے کہا کہ

بلکل اسی طرح جیسے سُنیوں میں " بخاری شریف " مستندکتابوں میں سے ایک مستند ترین کتاب سمجھی جاتی ہے ۔ آپ پڑھیں اور دیکھیں کہ اس میں ایک روایت میں لکھا ہے کہ قرآن مجید کی فلاں آیت اور فلاں آیت کس طرح کی ہے ۔ اس میں الفاظ کم و بیش ہیں
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ یا تو لاعلم ہے اور یا لاعلم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہے۔
 

حسینی

محفلین
حسینی ۔
آپ نے کہا کہ آپ بھی کچھ پیش فامائینگے تو یہ خادم اہلسنت والجماعت حاضر ہے۔
رہی یہ بات کہ ای میل پر تو میرے محترم اس کا فائدہ نہیں، اسکی وجہ یہ ہے کہ میں تو آپ کے عقائد جانتا ہوں مگر اور احباب اندر کی بات نہیں جانتے،اسی واسطے بہتر ہوگا کہ ایک الگ سے تھریڈ میں کھل کر بات کرے اور وہ بھی صرٍ ف میں اور آپ

۔
قبلہ میں بھی آپ کے عقائد جانتا ہوں۔۔۔۔
اگر عوام کے سامنے ہی فیصلہ ہونا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ تو سو بسم اللہ کیجیے۔۔۔۔ تھریڈ شروع کیجیے۔۔۔ اور بندہ ناچیز فورا اپنی متاع کے ساتھ حاضر ہوں گا۔۔۔
سب سے پہلے بحث کے کچھ قوانین طے کر کے بحث شروع کرتے ہیں۔
منتظر رہوں گا۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین

[USER=55]ظفری
صاحب! فروعی اختلافات الگ چیز ہے اور بنیادی عقائد میں اختلاف الگ چیز ہے۔فروع میں اختلاف کوئی بری شے نہیں ہے مگر اگر بنیادی عقائد ہی الگ ہو تو پھر کیا کریں؟
دوسرا آپ نے کہا کہ
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ یا تو لاعلم ہے اور یا لاعلم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہے۔
[/USER]
میں نے کہا ناں کہ آپ کوئی نئی چیز اس محفل پر دریافت نہیں ہوئے ہیں ۔ جو اس طرح کے موضوعات پر بحث برائے بحث کیئے جاتے ہیں ۔ مگر کوئی دلائل اور ثبوت فراہم نہیں کرتے ۔ میں نے پہلے مراسلے میں آپ سے بنیادی عقائد کے بارے میں استفار کیا تھا ۔ مگر آپ وہ جواب گول کر گئے ۔ ایک مسلمان کے بنیادی عقائد کیا ہوتے ہیں اور ایمانیات کیا ہوتی ہے ۔ اس پر روشنی ڈالیں ۔
 
آخری تدوین:

x boy

محفلین
کچھ مزید معلومات کے لئے یہ ویپ سائٹ ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں ٹھوس دلائل کے ساتھ ادھر کوئی بھی مولوی یا علماء نہیں جہاں تک میرا خیال ہے

1. یونیورسٹی کے طالب علم کو بدعتی لوگوں کا سامنا 9832
2 . نکاح متعہ اور اسے مباح کہنے والے رافضی شیعوں پر رد 20738
3 . حکم زنا کے بارہ میں کتاب جونبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ جھوٹ پر مشتمل ہے 26847
4 . روافض ( شیعۃ ) کے ہاں قرآنی تحریف 21500
5 . صحیح بخاری میں شک کرنے والے کارد 20153
6 . قرآن کریم کی تحریف کا دعوی 23487
7 . قران میں تحریف کرنے والی ویپ سائٹ کے متعلق انتباہ 2428
8 . تاویل غیر مکفرہ کے لئے قواعد و ضوابط، اور اس بارے میں کچھ فوائد 192564
9 . سنی عورت کا اسماعیلی مرد سے نکاح کا حکم 9072
10 . حبشیوں کی جماعت 8571
11 . اسماعیل فرقے کے شخص کا سوال کہ ہمارے اور ان کے درمیان فرق کیا ہے 7974
12 . حجراسود کے بارہ میں سوالات 45643
13 . حدیث (مجھے کچھ لادو میں تمہارے لئے ایسی تحریر لکھوا دوں کہ تم میرے بعد گمراہ نہ ہوسکو گے) 154865
14 . یزید بن معاویہ کے بارہ میں ہماراموقف 14007
15 . ایک مسلمان کیلئے صحیح عقیدہ کے مختصر مسائل ، اور باطل عقائد کا بیان 108579
 
۔ میں نے پہلے مراسلے میں آپ سے بنیادی عقائد کے بارے میں استفار کیا تھا ۔ مگر آپ وہ جواب گول کر گئے ۔ ایک مسلمان کے بنیادی عقائد کیا ہوتے ہیں اور ایمانیات کیا ہوتی ہے ۔ اس پر روشنی ڈالیں ۔
محترم ! میں نے اس سے پہلے بنیادی اختلافات در اہلسنت و اہل تشیع کے بیان کردیے ہیں۔
قرآن ، رسول، انبیا، صحابہ، قبر،حشر،جنت، دوزخ، وغیرہ
کیا یہ ایمانیات میں داخل نہیں ہے اور کیا ان پر اعتقاد رکھنے ہی سے انسان کے مسلمان ہونے کی گواہی دی جاتی ہے یا نہیں؟ اور اس کے علاوہ محترم آپ جو یوں مجھ پر برس رہے ہے تو اگر آپ بھی ایمانیات بیان کردے تو ہم طالبعلموں کے علم میں اضافہ ہوجائے
اب آگے سے یہ نا کہیے گا کہ اہل تشیع بھی ان پر اعتقاد رکھتے ہے۔کیونکہ اعتقاد بھی وہی قابل قبول ہے جو قرآن و حدیث کے مطابق ہو، ورنہ اٹھا کر دیوار پر پھینکنا پڑیگا۔باقی نچلے عبارت کا جواب دینا فی الحال ضروری نہیں سمجھتا

میں نے کہا ناں کہ آپ کوئی نئی چیز اس محفل پر دریافت نہیں ہوئے ہیں ۔ جو اس طرح کے موضوعات پر بحث برائے بحث کیئے جاتے ہیں ۔ مگر کوئی دلائل اور ثبوت فراہم نہیں کرتے ۔
اور حسینی صاحب شروعات کیجئے۔تھریڈ بنائیے۔میں چونکہ فورم پر نیا ہوں اس لئے ایسے نا ہو کہ ایسے تھریڈ پر انتظامیہ برا مان جائے۔
 

حسینی

محفلین
اور حسینی صاحب شروعات کیجئے۔تھریڈ بنائیے۔میں چونکہ فورم پر نیا ہوں اس لئے ایسے نا ہو کہ ایسے تھریڈ پر انتظامیہ برا مان جائے۔
بھائی جی آپ کو خود اعتراف ہے کہ اس محفل پر آپ نئے ہیں۔۔۔ لہذا اس فورم کے قوانین کی رعایت کرتے تو بہت اچھا تھا۔۔۔ لیکن آپ آتے ہی شیعوں کو کافر ثابت کرنے پر تل گئے ہیں۔ جیسے اس پوسٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔۔۔ اور یہ بحث آپ نے ہی شروع کی ہے۔۔ میں تو صرف جواب دینےکی بات کر رہا ہوں۔
آخر میں صرف ایک درخواست محترم ظفری صاحب سے کہ اگر آپ اجازت دے تو میں اہل تشیع حضرات کے عقائد ان کے حوالوں اور سکین صفحات کے ساتھ پیش کروں؟اس کے بعد آپ ہی مسلمان کہے، تو مان لوں اور محترم حسینی صاحب یا تو ان حوالوں کو قبول کرے یا لعنت بھیج کر رد کردے
والسلام
اب اگر آپ کا یہ شوق ابھی تک جوش مار رہا ہے۔۔ تو اس کو پورا کیجیے۔۔۔ ہم بھی آپ کو بھرپور ادلہ اور منطق کے ساتھ جواب دیں گے۔
لیکن پلیز کسی پر بھی کفر کے فتوی جاری کرنے میں جلدی نہ کریں۔۔۔ رسول خدا (ص) کی حدیث کے مطابق من کفر مسلما فھو کافر۔۔
 

کاشفی

محفلین
سعودی عرب کی جگہ اردن سلامتی کونسل کا رکن منتخب
world-Unitednationsecuritycouncil-Jordon_12-7-2013_129305_l.jpg

اقوام متحدہ …اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی جگہ اردن کو 15 رکنی سلامتی کونسل کا رکن منتخب کر لیا ہے۔سعودی عرب 17 اکتوبر کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہوا تھا، تاہم شام اور فلسطین اسرائیل تنازعات ختم کرانے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر اس نے احتجاجاً نشست سنبھالنے سے انکار کردیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس نشست کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ 193 رکن ممالک میں سے 178 نے اردن کے حق میں ووٹ دیئے۔ اردن کے ساتھ چار اور ممالک دو سال کے لئے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن منتخب کئے گئے جن میں چاڈ، نائیجیریا ،چلی اور لتھوانیا شامل ہیں۔
 
Top