سعودی عرب نے سلامتی کونسل کی رکنیت کیوں ٹھکرائی؟

حسینی

محفلین
۔
x4810_66852570.jpg.pagespeed.ic.4d_vCwfiH1.jpg

http://dunya.com.pk/index.php/author/javed-hafiz/2013-10-28/4810/66852570
 
اصل مسئلہ یہ ہے کہ شام کے مسئلے پر سعودی عرب نے اپنا سب کچھ لٹا دیا تھا۔۔۔ لیکن اس کو وہاں سے بہت بری ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔۔۔ شامی فوج سعودی عرب کے بھیجے ہوئے دہشت گردوں کو کتوں کی طرح مار رہے ہیں۔۔۔ اور ان کی لاشیں تک وصول کرنے والا کوئی نہیں۔۔۔ دوسرے الفاظ میں شام کے معرکے میں ایران اور حزب اللہ کی فتح یقینی بن گئی ہے۔۔۔ اب یہ کڑوی گولی نگلنا سعودی عرب کے لیے انتہائی مشکل ہے۔۔۔ لہذا بہانے تراش رہے ہیں۔۔۔ اور منہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔ امریکہ سے شام پر حملہ کروانے میں بھی ناکام ہی رہے۔۔۔ ساری پالیسیاں ان کی خاک میں مل گئیں۔۔۔
اور دوسری طرف سے ایران کے جوہری پروگرام پر پیشرفت، ایرانی اور امریکی وزرا خارجہ کی ملاقات، صدور کی ٹیلیفونک گفتگو ان سب پر سعودی عرب سیخ پا ہے۔۔۔ اور اندر اندر امریکہ سے ناراض ہے۔۔۔ کہ آپ کے سب سے قریب تو ہم تھے۔۔۔ ہم نے آپ (امریکہ) کی اتنی غلامی کی۔۔۔ اور آپ ہے کہ ایران سے پینگے بڑھا رہے ہیں۔۔
لیکن کیا کرے سعودیہ کچھ کر نہیں سکتا۔۔۔ وہاں تو امریکہ کے فوجی اڈے ہیں۔۔۔ جن کی موجودگی میں امریکہ کو آنکھیں دکھانا نا ممکن ہے۔۔۔ ورنہ کہیں "عرب بہار" سعودیہ کا رخ نہ کرے۔۔
لیکن جو بھی ہو رہا ہے بقولے " اللہ تو دیکھ رہا ہے نا"۔۔۔ ۔
محترم یا تو ہاتھی کے کان میں سوئے ہوئے ہو یا سونے جا رہے ہو۔شام میں کتوں کی موت تو تمہاری فوج مررہی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
محترم! آپ کو میرا ردعمل تو نظر آیا مگر یہ ردعمل کون سے عمل کی وجہ سے تھا یہ کیوں نظر نہ آیا؟
بات عمل اور ردعمل کی نہیں ہے ۔ بات یہ ہے کہ ہم امت کو کتنے حصوں میں باٹنا چاہتے ہیں ۔ نفرت کے اظہار یا اس کے اطلاق سے شام میں کوئی جوہری تبدیلی نہیں آسکتی ۔ اور یہی بات ساری مسلم امہ پر بھی لاگو ہوتی ہے ۔ ہم صرف عقیدے یا اعتقاد کی بنیاد پر اس بات کی تفریق نہیں کرسکتے کہ کس کو دوزخ میں اپنی فصل اُگانی ہے ۔ تقاضا اس بات کا ہے کہ ہمیں اپنی تشکیل ِ نو کے لیئے امن کا وقفہ درکار ہے ۔ اور یہ وقفہ نفرت اور کدورت سے نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور یگانگت سے حاصل ہوگا ۔ اور یہ اُسی صورت میں ممکن ہے کہ جب ہم بھول جائیں کہ کون سُنی ہے اور کون شیعہ ۔ ورنہ یہ اختلاف چلتا رہا تو کوئی سُنی اور شیعہ نہیں رہے گا ۔ تھوڑے کہے کو بہت جانے اور اس پر تھوڑا دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں ۔ والسلام
 
بات عمل اور ردعمل کی نہیں ہے ۔ بات یہ ہے کہ ہم امت کو کتنے حصوں میں باٹنا چاہتے ہیں ۔ نفرت کے اظہار یا اس کے اطلاق سے شام میں کوئی جوہری تبدیلی نہیں آسکتی ۔ اور یہی بات ساری مسلم امہ پر بھی لاگو ہوتی ہے ۔ ہم صرف عقیدے یا اعتقاد کی بنیاد پر اس بات کی تفریق نہیں کرسکتے کہ کس کو دوزخ میں اپنی فصل اُگانی ہے ۔ تقاضا اس بات کا ہے کہ ہمیں اپنی تشکیل ِ نو کے لیئے امن کا وقفہ درکار ہے ۔ اور یہ وقفہ نفرت اور کدورت سے نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور یگانگت سے حاصل ہوگا ۔ اور یہ اُسی صورت میں ممکن ہے کہ جب ہم بھول جائیں کہ کون سُنی ہے اور کون شیعہ ۔ ورنہ یہ اختلاف چلتا رہا تو کوئی سُنی اور شیعہ نہیں رہے گا ۔ تھوڑے کہے کو بہت جانے اور اس پر تھوڑا دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں ۔ والسلام
میرے محترم! اچھے جزبات اچھی چیز ہے مگر اس سے زیادہ ضروری چیز یہ ہے کہ کس وقت کون سا جزبہ پیدا کرنا اور رکھنا چاہیے۔
جہاں تک بات ہے عقائد کی بنیاد پر تفریق کرنے اور نہ کرنے کا تو جدید ذہنیت کے لحاظ سے تو یہ بات درست ہوسکتی ہے مگر حقیقت یہ نہیں ہے،بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ عقائد ہی کی بنیاد پر فیصلہ ہوا کرتا ہے۔
رہی بات شیعہ سنی کی تو میرے محترم، آپ خود ہی سوچیئے کہ اہلسنت والجماعت اور اہل تشیع میں پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک کے احکمات الگ الگ، دونوں کا عقیدہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے بارے میں،قرآن ، رسول، انبیا، صحابہ، قبر،حشر،جنت، دوزخ،کفر اور ایمان غرض ہر چیز میں اختلاف ، تو اتحاد کیسے ممکن ہو چہ جائیکہ اہل تشیع حضرات کا اسلام کے بنیادی چیزوں پر اہانت آمیز انداز الگ سے۔
 

ظفری

لائبریرین
میرے محترم! اچھے جزبات اچھی چیز ہے مگر اس سے زیادہ ضروری چیز یہ ہے کہ کس وقت کون سا جزبہ پیدا کرنا اور رکھنا چاہیے۔
جہاں تک بات ہے عقائد کی بنیاد پر تفریق کرنے اور نہ کرنے کا تو جدید ذہنیت کے لحاظ سے تو یہ بات درست ہوسکتی ہے مگر حقیقت یہ نہیں ہے،بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ عقائد ہی کی بنیاد پر فیصلہ ہوا کرتا ہے۔
رہی بات شیعہ سنی کی تو میرے محترم، آپ خود ہی سوچیئے کہ اہلسنت والجماعت اور اہل تشیع میں پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک کے احکمات الگ الگ، دونوں کا عقیدہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے بارے میں،قرآن ، رسول، انبیا، صحابہ، قبر،حشر،جنت، دوزخ،کفر اور ایمان غرض ہر چیز میں اختلاف ، تو اتحاد کیسے ممکن ہو چہ جائیکہ اہل تشیع حضرات کا اسلام کے بنیادی چیزوں پر اہانت آمیز انداز الگ سے۔
عقائد کیا ہوتے ہیں ۔ پہلے تو ا س بات کی وضاحت کیجئے ۔ دوسری بات یہ کہ عقیدہ کس چیز سے منسلک ہے ۔ آپ کہتے ہیں " ایمان " تو ایمانیات میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں ۔ پھر قبر ، دوزخ ، شلوار ٹخنوں سے اونچی یا نیچی ، ہاتھ باند ھ کر نماز پڑھنا یا ہاتھ چھوڑ کر یہ بعد کی چیزیں ہیں ۔ اگر اس کو آپ ایمانیات سے گردانتے ہیں تو ثابت کیجیئے کہ یہ ایمان کا حصہ ہے ۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
ویسے میری دانست میں تو اتحاد کی ضرورت پڑتی ہی وہاں ہے کہ جہاں دو " مختلف الخیال یا مختلف النظریات " قوتیں اپنا اپنا الگ وجود برقرار رکھنا چاہ رہی ہوں
 

سید ذیشان

محفلین
عقائد کیا ہوتے ہیں ۔ پہلے تو ا س بات کی وضاحت کیجئے ۔ دوسری بات یہ کہ عقیدہ کس چیز سے منسلک ہے ۔ آپ کہتے ہیں " ایمان " تو ایمانیات میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں ۔ پھر قبر ، دوزخ ، شلوار ٹخنوں سے اونچی یا نیچی ، ہاتھ باند ھ کر نماز پڑھنا یا ہاتھ چھوڑ کر یہ بعد کی چیزیں ہیں ۔ اگر اس کو آپ ایمانیات سے گردانتے ہیں تو ثابت کیجیئے کہ یہ ایمان کا حصہ ہے ۔

ظفری بھائی، اس مرتبہ مجھے آپ کو تلقین کرنی پڑے گی۔ کبھی آپ نے کسی پاکستانی کا نام موصوف جیسا دیکھا ہے؟ ظاہری بات ہے کہ جناب یہاں پر ٹرولنگ شریف فرما رہے ہیں۔ ان کو اگنور کرنا ہی بہتر ہے۔ ;)
 

x boy

محفلین
http://islamqa.com/ur/search?key=اسلام&yt0=search
. اسلام اورمسلمان 20756
2 . اسلام کی دعوت 12376
3 . وحدت اسلامیہ 12110
4 . اسلام کانرم برتاؤ 10590
5 . اسلام اور غلامى 94840
6 . اسلام كا مالياتى نظام 20720
7 . اسلام ميں قيديوں كے معاملات 13241
8 . اسلام میں خاندان کا کردار 10001
9 . اسلام ميں نماز كا مقام 33694
10 . اسلام لانے كے بعد پھر اسلام سے نكل گيا 20060
11 . نصرانی کا اہتمام اسلام 5421
12 . كيا اسلام تلوار كے ساتھ پھيلا ہے ؟ 43087
13 . اسلام كي مالي سزاؤں كا حكم 21900
14 . اسلام کی ابتدا کب ہوئ ؟ 1985
15 . وہ اسلام قبول کرنا چاہتی ہے 703
16 . اسلام مخالف ویب سائٹ 216
17 . دین اسلام میں عورت کے ساتھ معاملات 2584
18 . اسلام ميں قيديوں كي صحت كي حفاظت 5157
19 . نصرانی کودعوت اسلام کیسے دی جائے 14418
20 . بيوى اسلام سے مرتد ہو گئى 7328
21 . بوائے فرینڈ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اسے اسلام یا علیحدگی کا اختیار دے دیا 20920
22 . اسلام صحيح ہونے كے ليے گواہوں كے سامنے اسلام كا اعلان كرنا ضرورى نہيں 49715
23 . دین اسلام کواسلام کیوں جاتاہے 13695
24 . اسلام ميں سياحت كى حقيقت اور اس كى انواع واحكام 87846
25 . مرتد اسلام ميں كيسے واپس پلٹ سكتا ہے ؟ 7057
26 . زنا كرنے كےبعد اسلام قبول كرے توكيا اسے حد لگےگي 8895
27 . اسلام ميں اجتھاد كا حكم اور مجتھد كى شروط 111926
28 . اسلام ميں سزائے موت كى سزا كے اسباب 20824
29 . یھودی بچے کا اسلام کے متعلق سوال 5955
30 . وہ اسلام کے بہت زيادہ قریب ہے 12373
31 . قبول اسلام كے ليے ختنہ كو ركاوٹ بنانا جائز نہيں 4
32 . اسلام قبول کرنے کے بعداپنے گندے ماضی پرمضطرب نہ ہوں 14246
33 . دوسرے ادیان کےمتعلق اسلامی موقف 21534
34 . قادنیت اسلام کے ترارازو میں 4060
35 . اسلام سے تين بار مرتد ہو چكا ہے 7810
36 . مسلمان لڑکی سے شادی کے لیے قبول اسلام 26758
37 . اسلام قبول کرناچاہتی ہےلیکن ماں اورنانی کی مخالفت درپیش ہے 31796
38 . اسلام چاہنے والے عیسائ کا سوال 5024
39 . مسلمان کافرہ عورت کودعوت اسلام کس طرح دے 5656
40 . قبول اسلام میں کوئ جبر نہیں 34770
41 . اسلام ميں غيلہ كا حكم 70350
42 . کیا اسلام تلوار کی نوک سے پھیلا ہے 5441
43 . ان کفار کا انجام جنہیں اسلام کی دعوت نہیں پہنچی 1244
44 . اسلام ميں حج كا مقام اور حج فرض ہونے كى شرائط 41949
45 . مرتد ہونے كے بعد دوبارہ اسلام قبول كرنے والے كا حج 105315
46 . جنہیں اسلام کے متعلق کچھ بھی معلومات نہیں پہنچیں 2443
47 . کیا ماں کا رنگ اورباپ کاملک بیٹے کوقبول اسلام سے روکتا ہے 3265
48 . عیسا‏ئ عورت کااہتمام اسلام لیکن اسےعورت کواحکام شرعیہ کےمکلف ہونے پراعتراض ہے 6581
49 . منحرف جماعتوں اور ان میں شامل ہونے والوں کے متعلق اسلام کا موقف 11180
50 . اسلام میں کبوترکسی خاص معنی کا رمز ہے 1437
 

x boy

محفلین
separation by category
طلاق (122)
غیرمسلموں کودعوت (109)
خاونداوربیوی کے درمیان معاشرت (92)
بدعت (88)
نفسیاتی اوراجتماعی مشکلات (64)
شروط نکاح (57)
میاں بیوی کے حقوق (57)
روزے کوتوڑنے والی اشیاء (54)
باطل نکاح (50)
زنااورلواطت (44)
عقد نکاح (43)
احکام نکاح (42)
جنازہ اورقبروں کے احکام (40)
ملازت کے احکام (40)
منگنی اورنکاح کا پیغام (40)
51 . اسلام کی ابتداکب ہوئ اوراسلامی ترقی کس نے وضع کی 10267
52 . جس دن اسلام قبول كيا تو كيا اس دن كھانے پينے سے ركنا لازم ہے ؟ 112150
53 . کیاخلاباز نیل آرمسٹرونگ کے قبول اسلام کا قصہ صحیح ہے ؟ 20880
54 . اگربیوی اسلام قبول کرکے مرتد ہوجائے توکیا کرنا چاہئے ؟ 23444
55 . عورت اپنے متعلق كہے كہ وہ مسلمان نہيں تو كيا اسلام سے خارج ہو جائيگى ؟ 159280
56 . اسلام قبول کرنا چاہتا ہے اوربعض لوگ اسے انتظار کرنے کا کہتے ہیں 2585
57 . اسلام میں داخل ہونے والے کے لیے ابتدائ نقطہ و قدم 1402
58 . کیا باسکٹ بال کھیلنا قبول اسلام کے منافی اورمعارض ہے 2293
59 . اگر خاوند اسلام قبول نہ كرے تو بيوى عليحدہ ہو جائے 109194
60 . اسلام قبول كرنے والى عورت نے گھر والوں كى لاعلمى ميں شادى كر لى 48992
61 . اسلام قبول كرنا چاہتى ہے ليكن قبلہ كى جہت كا علم نہيں 70110
62 . بیوی اسلام قبول کرنا چاہتی اورخاوندروکتا ہے 1917
63 . اسلام سے محبت تو ہے ليكن كلاسيكل موسيقى ترك نہيں كرنا چاہتا! 50687
64 . اسلام ميں جھاد في سبيل اللہ كےموضوع پر ايك بدھ مت پيروكار كےساتھ بات چيت 27180
65 . اسلام اوراس کا یورپ پراثر کے موضوع میں مقالہ 14070
66 . دین اسلام میں داخل ہونے کی سہولت 6703
67 . اسلام لانے سے قبل گدوايا تھا كيا وہ بھى ملعونہ ہے 9222
68 . مسلمان سے شادی کے بعد پردہ اسلام قبول کرنے میں مانع ہے 27107
69 . بيوي اسلام قبول نہيں كرنا چاہتي ليكن اولاد پيدا كرنا چاہتي ہے 13253
70 . نصرانی اسلام قبول کرنا چاہتا اورنماز کے بارہ میں سوال کرتا ہے 20815
71 . دو بچوں كى ہندو ماں كا قبول اسلام اور اس كى مشكلات 3127
72 . كيا كفار كے ممالك ميں اسلام قبول كرنے والے شخص پر ہجرت واجب ہے ؟ 47672
73 . اسلام نے عورتوں اور مردوں كي آپس ميں بدفعلي حرام كيوں كي ہے 10050
74 . بہن کا اہتمام اسلام اورروح اوروراثت کے بارہ میں سوال 5424
75 . اسلام قبول كرنا چاہتا ہے ليكن روزے كى حالت ميں كافى پينے سے نہيں رك سكتا! 140972
76 . لڑکی مسلمان دوست سےشادی کے لیے اسلام قبول کرنا چاہتی ہے 1656
77 . اسلام قبول كرنے كے بعد شادى كى ليكن اب خاوند نماز ادا نہيں كرتا 88334
78 . کافرشخص کا مسلمان عورت سے شادی کے بعد اسلام قبول کرنا 6402
79 . یھودی سائلہ کے دل میں اسلام کا پیداہونا 4319
80 . اسلام قبول کرنے کی خواہش رکھنے والی ھندو لڑکی سے شادی 26220
81 . خفيہ طور پر اسلام قبول كر ليا ليكن ايك نصرانى سے شادى كرنا چاہتى ہے 171712
82 . اسلام قبول کرلیا اورخاوند کی شکایت کرتی ہے 21898
83 . اسلامی فرقے اور ان کا دوسرے ادیان سے متاثر ہونا 783
84 . مبتدعہ کے انشقاق کے باوجود اسلام کی سر بلندی 6280
85 . اسلام ميں جلد گدوانے كا حكم 4130
86 . كيا اسلام ميں جلد گودنا حرام ہے ؟ 20283
87 . دين اسلام ميں دفاع نفس كا حكم 21932
88 . اسلام میں عورت کی عزت وتکریم اورجاہلیت کی اہانت وتوہین 132959
89 . اسلامی جماعتوں سے منسوب ہونا 9429
90 . اسلام کی خدمت کیسے کی جائے 22154
91 . اسلام قبول کرنا چاہتی ہے لیکن اسلامک سینٹرمیں صرف مرد ہیں 4545
92 . لڑکی اسلام توقبول کرنا چاہتی ہے لیکن کچھ اسلامی احکامات پرعمل نہیں 4991
93 . کیا ماں کے قبول اسلام سےاس کے دونوں بچوں کو بھی کلمہ پڑھنا ہوگا 13946
94 . اسلام قبول كرنے والى كافرہ عورت جس كو خاوند نے طلاق نہ دى ہو سے شادى كرنا 114722
95 . اسلام قبول کرنے کا سوچتی اورسوال کرتی ہے کہ سکول میں نماز کس طرح ادا کرے 9455
96 . اسلام قبول کرنا چاہتا ہے لیکن دوران ملازمت نماز کی ادائيگی مشکل ہے 6706
97 . مسلمان کی بیوی اسلام لانے کےبعد بھی ھندومذھب پر عمل پیرا ہے 4226
98 . اگروہ قبول اسلام کااعلان کرے تواسے تنخواہ سے محروم ہونا پڑے گا توکیا وہ اسے چھپا کررکھے 8593
99 . ایسی عورتوں کے قصے جنہوں نے قبول اسلام کے بعداپنے کافرخاوندوں کوچھوڑدیا 3408
100 . جو کلمہ نہیں پڑھتا اس پر اسلام کا حکم نہیں لگایا جا سکتا 1506
 

x boy

محفلین
یہ سب لوگوں کے سوالات اور انکے جوابات انتھائی نرم گوشہ رکھ کر دیا گیا ہے امید ہے کہ سب اس سے فائدہ اٹھائینگے۔
 

حسینی

محفلین
محترم یا تو ہاتھی کے کان میں سوئے ہوئے ہو یا سونے جا رہے ہو۔شام میں کتوں کی موت تو تمہاری فوج مررہی ہے۔

ہاہاہا۔۔۔۔۔ قبلہ الحمد للہ ہم تمام حالات سے اچھی طرح مطلع ہیں اور اس کے ذرائع میں پرو دہشت گرد چینلز بھی ہیں۔۔۔۔ سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ دہشت گرد شکست کھا چکے ہیں۔۔۔ اور اڑھائی سال کےکشت وخون کے باوجود ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔۔۔۔ اور انشاء اللہ نہ ہی کچھ آئے گا۔۔۔ آپ خود اپنی آنکھوں سے ان کی شکست فاش دیکھیں گے۔۔۔ دل سنبھال کر رکھنا۔۔۔
سوائے سعودیہ کے باقی تمام دہشت گردوں کے سپورٹرز تقریبا پیچھے ہٹ چکے ہیں۔۔ قطر نے تو شامی حکومت کو دشمنی بھلا کر مختلف معاملات میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔۔۔ قطر کی بادشاہت میں تبدیلی کے بعد ان کی سیاسی پالیسیاں بھی بہت حد تک تبدیل ہو گئی ہے۔۔ لہذا حقیقت کی دنیا میں رہنے کی کوشش کریں۔
باقی آپ کے نام سے ہی معلوم ہے کہ آپ کے خیالات کیا ہیں۔۔۔ لہذا مذہبی بحث میں پڑنا اچھا نہیں لگ رہا۔۔۔ ورنہ سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔
 

x boy

محفلین
حسینی بھائی
بہت عزت واحترام کے ساتھ مہربانی کرکے آئندہ آگ لگانے والے پوسٹ مت کریں،
سعودی عرب میں ہمارے مقدس مقامات ہیں آپ کے ساتھ بہت سے لوگ کوئی موقع
ہاتھ سے جانے نہیں دیتے سعودی عرب کو ملامتیں کرنے میں۔
سعودیہ نے تو دینی معاملات میں اتنی سختی کی ہوئی ہے کہ کوئی فرقہ واریت اقدام
کرے اسکو گرفتارکرتی ہے اور سزادیتے ہیں
مقدس مقامات کا مالک بھی وہی ہے جو کائنات کا اکلوتا مالک ہے
اور وہی اللہ ہے ہر نقص سے پاک، سبحان اللہ
کیا ہم اللہ کو سکھانا شروع کردیں کہ آپ اللہ رب العزت سعودی عرب کو فلان کو دے دو۔
وہ بڑا عظیم رتبے والا ہے جس نے کائنات کو چھ دنوں میں بنایا اورپھر عرش پر مستوی
ہوئے مخلوقات خاضر اور غائب جو بھی ہے اس نے اپنی عبادت کے لئے پیدا کی۔
انسان اور جنوں کو آزادی نفس دی اور امتحان میں ڈال دیا کہ پسند کرلے کہ بعد آزادی موت
جس سے کوئی مخلوق بچ نہیں سکتا ہے یوم خشر میں جواب دہی کے بعد ٹھکانہ ۔
ایک ایسی بات کہنے جارہا ہوں جس کو سن کر لوگ محسوس کرینگے کہ فتنہ کتنا پھیل گیا ہے
میں نے ایک ویڈیو کلپ دیکھی جس میں کچھ فتنہ باز نام نہاد اسلامی ملک سے حج کرنے مکہ المکرمہ
پہنچے ، لبیک الھم لبیک کے بجائے لبیک یا حسین کررہے تھے یہ ویڈیوں انٹر نیٹ میں موجود ہے سرچ کرسکتے۔
اس نام نہاد اسلامی ملک ہر وقت اسرائیل کو امریکہ کو دھمکاتا رہتا ہے آج تک ایک شخص انکا نہیں مرا۔
مرتے کون ہیں 911 کے جنگ میں ایک بھی ایسا بتادیں جس میں اس نام نہاد لوگوں کا ایک بھی بندہ مرا ہو امریکہ
اور اسکے الائنس کی گولی یا بارود سے، جس شام کی بات کررہے ہیں آپ لوگ یہ آگ تو اس وقت لگ گئی تھی
جب حریری کو حسب------- اور اسد کے منصوبے کے مطابق قتل کیا گیا،
یہ سب اگر چھیڑا جائے تو بہت باتیں نکل آئنگی۔
التماس ہے کہ سعودی عرب کے بارہ میں ذرا دل اور ہاتھ کو صاف رکھیں ۔ ۔ اس امن والی جگہہ جس کا
ذکرمتعد بار میں نے سنا ہے کہ اللہ پاک نے اس کو ابراھیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کی دعاء کی وجہ سے”
امن کا شہر کہا ہے اور تو اور مدینۃ المنورہ خاص کر ہم مسلمانوں کے لئے ٹھنڈی جگہہ ہے یہاں بھی میں نے زیارت
کے دوران نام نہاد اسلامی ملک کے فتنے بازوں کو فتنہ کرتے دیکھا ہے الحمدللہ پولیس اور سی آئی ڈی نے
معاملہ پٹائی کرکے ٹھیک کردیا۔
 
@ظفری
@آبی ٹوکول
@حسینی
@سید ذیشان
آپ سب حضرات کے لیئے الگ الگ سے جواب دینے میں کافی وقت صرف ہونا تھا اس لئے سوچا کہ ایک جامع جواب دیا جائے۔
یہاں پر کچھ حضرات نے میرے نام کو ہی موضوع سخن بنانے کی کوشش کی،ایک صاحب کو غالبا سلفی پر اور ایک کو شاید ابن ابو حماد پر اعتراض ہے۔ان کی خدمت میں عرض ہے کہ سلفی نام ہونے کی بنا پر یہ بات سے کترا رہے ہے،عجیب بات ہے اور دوسرے صاحب کا یہ فرمانا ہے کہ کیا پاکستان میں ایسے نام بھی ہوتے ہیں؟ تو محترم یہ فورم چونکہ اردو اور اردو ادب سے وابستہ ہے اور جناب نے ابن انشا مرحوم کا نام بھی اسی حوالے سے سنا ہی ہوگا،اب اگر وہ ٹھیک تو میرا کیوں غلط؟ ما ھوابک فھوا جوابنا۔
آخر میں صرف ایک درخواست محترم ظفری صاحب سے کہ اگر آپ اجازت دے تو میں اہل تشیع حضرات کے عقائد ان کے حوالوں اور سکین صفحات کے ساتھ پیش کروں؟اس کے بعد آپ ہی مسلمان کہے، تو مان لوں اور محترم حسینی صاحب یا تو ان حوالوں کو قبول کرے یا لعنت بھیج کر رد کردے
والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
ہمارے پاس مذہب کا الگ سے زمرہ ہے، براہ کرم صحافت کے دھاگے کی بجائے مذہب میں بحث جاری رکھی جائے۔ یہ دوستانہ مشورہ ہے
 

حسینی

محفلین
@ظفری
۔
آخر میں صرف ایک درخواست محترم ظفری صاحب سے کہ اگر آپ اجازت دے تو میں اہل تشیع حضرات کے عقائد ان کے حوالوں اور سکین صفحات کے ساتھ پیش کروں؟اس کے بعد آپ ہی مسلمان کہے، تو مان لوں اور محترم حسینی صاحب یا تو ان حوالوں کو قبول کرے یا لعنت بھیج کر رد کردے
والسلام

بسم اللہ کرے جناب۔۔۔ بندہ نا چیز حاضر ہے۔۔۔ میں بھی آپ ہی کی معتبر اور صحیح کتابوں سے حوالے پیش کروں گا۔۔ پھر بھاگنا نہیں۔۔۔
ہاں ایک پیشکش ہے۔۔۔ اگر اس فورم کو مذہبی تعصبات سے پاک رکھنا ہے تو ُ میں آپ کو ذاتی ای میل دیتا ہوں پھر کھل کر بحث کریں گے۔۔۔
منتظر رہوں گا۔۔۔
 

حسینی

محفلین
حسینی بھائی
بہت عزت واحترام کے ساتھ مہربانی کرکے آئندہ آگ لگانے والے پوسٹ مت کریں،
سعودی عرب میں ہمارے مقدس مقامات ہیں آپ کے ساتھ بہت سے لوگ کوئی موقع
ہاتھ سے جانے نہیں دیتے سعودی عرب کو ملامتیں کرنے میں۔
ذرا آگ لگانے والے پوسٹ کی نشاندہی کریں تو صحیح۔۔۔ بندہ آئندہ کوشش کرے گا کہ ایسا بالکل نہ کروں۔
یقینا سعودی عرب میں مقدس مقامات ہیں۔۔۔ اور ان مقامات کی ہم سب سے بڑھ کر تعظیم کرتے ہیں۔۔ اور کسی بھی مقدس مقام کو ملیامٹ کرنے اور اسلامی آثار کو شرک کے نام پر مٹانے کے ہم مخالف ہیں۔
لیکن ان باتوں کے باوجود سعودیہ کا بادشاہی نظام کوئی مقدس گائے نہیں۔۔۔ کہ اس کی بھی تقدیس کی جائے۔۔۔ اسلام میں بادشاہت کی کوئی گنجائش نہیں۔۔ لہذا آپ سے بعید ہے کہ کسی بادشاہت کی حمایت کرتے پھریں۔
میں نے ایک ویڈیو کلپ دیکھی جس میں کچھ فتنہ باز نام نہاد اسلامی ملک سے حج کرنے مکہ المکرمہ
پہنچے ، لبیک الھم لبیک کے بجائے لبیک یا حسین کررہے تھے یہ ویڈیوں انٹر نیٹ میں موجود ہے سرچ کرسکتے۔
ممکن ہے ایسا ہوا ہو۔۔۔ لیکن یقینا یہ فتنہ باز ہیں۔۔ جو مسلمانوں میں اختلاف کو ہوا دینے کی خاطر پیسے لیکر یہ کام کرتے ہیں۔
لیکن آپ کو بغیر تحقیق کے کسی بھی بات پر یقین ہرگز نہیں کرنا چاہے۔۔۔ اس مسئلے پر ہمارے تمام مجتہدین کا فتوی موجود ہے۔۔ کسی ایک کا بھی فتوی دکھا دیں مان جاوں گا۔۔۔ کسی مسلمان کے شراب پینے سے اسلام میں شراب حلال نہیں ہو جاتی۔۔۔ امید ہے آپ سمجھ گئے ہوں گے۔
اس نام نہاد اسلامی ملک ہر وقت اسرائیل کو امریکہ کو دھمکاتا رہتا ہے آج تک ایک شخص انکا نہیں مرا۔
مرتے کون ہیں 911 کے جنگ میں ایک بھی ایسا بتادیں جس میں اس نام نہاد لوگوں کا ایک بھی بندہ مرا ہو امریکہ
اور اسکے الائنس کی گولی یا بارود سے
لگتا ہے آپ تاریخ سے بالکل بھی واقف نہیں یا تجاہل کر رہے ہیں۔۔۔ امریکہ کے پٹھو صدام کے ذریعے جاری آٹھ سالہ جنگ میں لاکھوں جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔۔ ایرانی مسافر طیارے کو امریکہ نے ہوا میں اڑا دیا جس میں دسیوں بے گناہ شہری مارے گئے۔۔۔ انقلاب کے وقت امریکہ کے نوکر شاہ کو ہٹانے کے لیے ہزاروں جانوں کی قربانی۔۔۔ یہ سب آپ کس کے کھاتے میں ڈالیں گے۔؟؟؟
باقی 9 11 کے بعد پاکستان کی طرح ایران نے امریکہ کے سامنے سرنڈر نہیں ہوا۔۔ اپنی سرزمین کو امریکہ کے نجس قدموں سے پاک رکھا اس لیے آج تک وہاں امن ہے جبکہ پاکستان نے اسلامی ملک افغانستان پر حملے کے لیے زمینی راستے کے علاوہ فضائی تعاون بھی پیش کیا جس کی سزا آج بھی ہم بھگت رہے ہیں۔
لہذا خواہش نہ کیجیے کہ امریکہ ہی کے ہاتھوں ان کے بندے مریں۔۔۔ ان کے منطقے میں موجود ایجنٹس کافی ہیں۔۔۔
ہاں یہ بات ہے اگر امریکہ کھل کر سامنے آجائے تو یہ جنگ جیتنی اور آسان ہو جائے گی۔۔۔ چونکہ کھلے دشمن کا مقابلہ کرنا آسان جبکہ منافق سے لڑنا انتہائی مشکل ہے۔
 

اوشو

لائبریرین
تازہ خبر تو یہ سنی ہے کہ سعودیہ نے سلامتی کونسل کی مستقل ممبر شپ کی ڈیمانڈ پیش کر دی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
آخر میں صرف ایک درخواست محترم ظفری صاحب سے کہ اگر آپ اجازت دے تو میں اہل تشیع حضرات کے عقائد ان کے حوالوں اور سکین صفحات کے ساتھ پیش کروں؟اس کے بعد آپ ہی مسلمان کہے، تو مان لوں اور محترم حسینی صاحب یا تو ان حوالوں کو قبول کرے یا لعنت بھیج کر رد کردے
والسلام
چونکہ آپ نے مجھے اس پوسٹ میں مخاطب کیا ہے تو میرا بھی اس بارے میں نکتہِ نظر سن لیں ۔ مگر میں عموماً ایسی ابحاث سے پرہیز کرتا ہوں ۔ جن میں بنیادی عقیدے یا ایمانیات سے زیادہ فروعی عقیدے ، مسالک اور سیاسی فیصلے یا فتوی ٰکا غلبہ ہوتا ہے ۔
جن عقائد اور نظریات کا آپ اہلِ تشیع کے حوالے سے ذکر کررہے ہیں ۔ بلکل ایسے ہی عقائد اور نظریات میں آپ کو سنیوں میں بھی دکھا سکتا ہوں ۔ مجھے اہلِ تشیع کے چندعقائد سے اختلاف ہے ۔ بلکل اُسی طرح جیسے مجھے اپنے کچھ سنیوں عالموں سے اختلاف ہے ۔ مگر اس اختلاف کی نوعیت کیا ہونی چاہیئے ۔ کیا اس کی معراج نفرت ، بغض ، کینہ ، تعصب اور دشمنی ہونی چاہیئے ۔ یا ہم کو وہ رویہ اپنانا چاہیئے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنایا ۔ یعنی ہمارا کام کسی کی غلطی واضع کر دینا ہے ۔ اور یہ طریقہ کار دلائل اور استدلال کی بنیاد پر ہوگا ۔ بس ہماری یہی حد ہے ۔ کسی کو مسلم امہ سے کاٹ دینے کا حق میرا ہے نہ آپ کا اور نہ ہی کسی کو یہ حق حاصل ہے ۔ آپ کسی کے عقائد کی بنیاد پر پفلٹ یا اسی طرح کی اور کسی دستاویز مہیا کر آپ انہیں مسلمانوں کے دائرے سے باہر نہیں نکال سکتے ۔ اس پر ایک مکمل اجماع ہوتا ہے ۔ پھر اس پر اسٹیٹ اپنا اقدام کرتی ہے ۔ الحمداللہ اہل ِ تشیع پاکستان کی اسٹیٹ کے مطابق مسلم ہیں ۔ اور سعودیہ کی حکومت ان کو مسلم ہونے کے ناطے حج اور عمرہ اور دیگر زیارت میں میزبانی بھی کرتی ہے ۔ مسلم امہ کا ایک بڑا عالم ان کو مسلم گردانتا ہے ۔ آپ محض چند ایسے فروعی مسئلے جو تھوڑی سی ردو بدل کیساتھ سنیوں میں بھی بہت عام ہیں ۔ اس کی بنیاد پر مسلمانوں کے دائرے سے کاٹ نہیں سکتے ۔
میرے مطابق کسی فرقے کی کتابوں میں موجود روایتوں کی بنیاد پر کسی کے عقیدے کے بارے میں رائے قائم کرنا صحیح نہیں ہے ۔ بلکل اسی طرح جیسے سُنیوں میں " بخاری شریف " مستندکتابوں میں سے ایک مستند ترین کتاب سمجھی جاتی ہے ۔ آپ پڑھیں اور دیکھیں کہ اس میں ایک روایت میں لکھا ہے کہ قرآن مجید کی فلاں آیت اور فلاں آیت کس طرح کی ہے ۔ اس میں الفاظ کم و بیش ہیں ۔ اب میں وہ روایت نقل کروں اور کہوں کہ اہلِ سنت حضرات قرآن میں کمی وبیشی کے قائل ہیں ۔ کیا آپ اس بات کو علمی اور دینی دیانت کے قابل سمجھیں گے ۔ ؟
آپ دیکھیں کہ پچھلے دس بارہ صدیوں میں اہل تشیع میں چار بہت بڑے علماء پیدا ہوئے ہیں ۔ جن کے بارے میں اہلِ تشیع میں اتفاق ہے کہ اُن سے بڑے علماء اہلِ تشیع میں پیدا نہیں ہوئے ۔ ان چاروں نے بلاتردد بغیر کسی ادنی ٰ درجے کے یہ بات کہی ہے کہ " یہ قرآن وہی ہے جو اس وقت مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے ۔ ہم اس میں ایک لفظ کی کمی کے قائل ہیں اور نہ ہی ایک لفظ کی بیشی کے قائل ہیں "۔
آپ امام خوئی کے بارے میں کیا کہیں گے کہ وہ کتنے بڑے عالم ہیں ۔ آپ ان کی کتاب " البیان" پڑھ لیں جو دراصل قرآن کے بارے میں ہی ہے ۔ انہوں حضرت عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالے سے قرآن کے بارے میں تمام اعتراضات کے بارے میں جواب دیا ہے ۔ او رکہا ہے کہ " ہم قرآن کو بلکل ویسے ہی مانتے ہیں ۔ جیسا کہ آج یہ امت کے ہاتھ میں ہے ۔ " یہ کتاب عام ملتی ہے آپ اس کا مطالعہ کریں ۔
اللہ کا دین کے بارے میں سیکھایا ہوا اصول یہ ہے کہ جب آپ کسی گروہ ، فرقے یا جماعت کے بارے میں کوئی اختلاف یا تنقید کریں تو آپ بہت اچھی طرح ان کا مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ اس بارے میں ان کے ہاں ذمہ دار لوگوں کا موقف کیا ہے ۔یہ بلکل ایسے ہی ہوگاکہ اگر ہم مزاروں پر جائیں اور وہاں سجدہ ریز لوگوں کو دیکھیں اور واپس آکر کہیں کہ سُنی لوگوں کا مذہب یا عقیدہ یہ ہے ۔
میرا خیال ہے کہ میرا نکتہِ نظر واضع ہو گیا ہوگا کہ جب آپ کسی گروہ یا جماعت کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنے جائیں تو سب سے پہلے اس گروہ یا جماعت کے ذمہ دار اور جلیل القدر علماء کی تصانیف اور علمی کاوشوں کا ضرور مطالعہ کرلیں ۔ اس نتیجے میں آپ کسی فرقے یا فرد کے بارے میں صحیح رائے قائم کرنے کے قابل ہوسکیں گے ۔
 
آخری تدوین:
Top