سعودی عرب: معروف عالم آیت اللہ شیخ نمر کو سزائے موت

قیصرانی

لائبریرین
یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاہ عبدا للہ "ولی امر" ہے۔۔۔ جن کی قرآن نے اطاعت کا حکم دیاہے۔۔۔
ان کے خلاف بولنا۔۔۔ یا وہاں کے نظام کے خلاف بولنا جرم ہے۔۔۔ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنا بھی جرم ہے۔
شیخ نمر کی سزا میں یہی بات کہی گئی ہے کہ۔۔۔ انہوں نے اولو الامر کے خلاف قیام کیا تھا۔
عجب اسلام کا مذاق بنایا ہوا ہے۔۔۔ اس مقدس دین کو بادشاہت میں تبدیل کر کے ، اپنے اوپر خادم الحرمین کا مقدس لبادہ چڑھا کر۔۔۔ چاہتے ہیں سارا عالم اسلام ان کا غلام بن جائیں۔
اور یہ خود ایسے کام پھریں۔۔۔ کہ جن کو دیکھ کے شرمائیں یہود۔۔۔ ضمنا یہودیوں کے ساتھ ان کی شراب پینے کی ویڈیو عام ہے۔
اسے اب کچھ مزید پھیلا دیتے ہیں کہ تمام حکمران یہی کچھ کرتے ہیں۔ چاہے وہ کسی بھی مسلم ملک سے تعلق رکھتے ہوں :)
 

صرف علی

محفلین
ویسے مجھے لگتا ہے آل سعود شیخ نمر کو پھانسی دے دئے گئے مگر یہ ان کے لئے بعد میں مشکل ثابت ہوگا کیوں کہ شیخ نمر مسلح جدو جہد کے مخالف ہیں اور ان کے بعد والا شاید ان جیسے نظریات نہ رکھتا ہو
 

صائمہ شاہ

محفلین
ارے !میں نے کب یہ لکھا ہے کہ وہاں اسلامی قانون ہے
ھر ملک کو اپنے آئین اور قانون پر عمل در آمد اور اس کی مخالفت کی صورت میں بلا تفریق تعقیب و معاقبہ کا پورا پورا حق حاصل ہے
آپ نے کہا ہر ملک کو اپنے آئین اور قانون پر عمل کرنے کا پورا حق حاصل ہے تو آپ کو یاد دلاتی چلوں کہ سعودیہ میں اسلامی قوانین نافذ ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ نے کہا ہر ملک کو اپنے آئین اور قانون پر عمل کرنے کا پورا حق حاصل ہے تو آپ کو یاد دلاتی چلوں کہ سعودیہ میں اسلامی قوانین نافذ ہیں
میرا خیال ہے کہ سعودی عرب میں شرعی کے ساتھ ساتھ دیگر قوانین بھی موجود ہیں۔ مثال کے طور پر شرطوں کو اس بات کی اجازت نہیں ہوتی کہ وہ کسی ایسی عمارت میں داخل ہو سکیں جہاں شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد موجود ہو (جو کہ دس ہزار کے لگ بھگ ہیں)۔ اس کے علاوہ منشیات اور مسلح ڈکیتی پر سزائے موت مقرر ہے، جو کہ اسلامی سزا (الٹی جانب کے ہاتھ پاؤں کاٹنا) سے فرق، اور شاید کسی حد تک ہیومین بھی ہے
 

سویدا

محفلین
حکومت ایران نے ایک معصوم سنی عورت کو سزائے موت دے کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا
واضح رہے کہ عورت کے اوپر جنسی درندوں نے حملہ کیا تھا اس جرم کی پاداش میں عورت کو موت کی سزا دے دی گئی
 
Top