سعودی عرب اور یو اے ای مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
سعودی عرب اور یو اے ای مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، وزیراعظم
ویب ڈیسک اتوار 9 مئ 2021

2176425-imrankhanworldpeacefourm-1620574468-912-640x480.jpg

اب تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، مشکل وقت سے نکل چکے آگے روشن مستقبل نظر آرہا ہے، جدہ میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب

جدہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں اگر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہماری مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، مشکل وقت سے نکل چکے اب آگے روشن مستقبل نظر آرہا ہے۔

جدہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستانی کمیونٹی کو بہت عرصے سے جانتا ہوں، ڈیڑھ سال سے اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ یہاں کے اوورسیز پاکستانیوں کو سفارت خانہ درست خدمات فراہم نہیں کررہا تھا اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے نتائج ہماری سوچ سے بڑھ کر سامنے آئے، 90 لاکھ پاکستانیوں کو کسی بھی طرح ملک کا اثاثہ بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب ہمارے لیے بہت اہم ہے، سعودی عرب نے بڑے مشکل وقت میں پاکستان کو سپورٹ کیا، سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوا، مشکل وقت میں اگر دو ممالک متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب ہماری مدد نہ کرتے تو ہم دیوالیہ ہوجاتے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کی ایکسپورٹ گر رہی تھی تو پاکستان کی امپورٹ بڑھ رہی تھی، مشکل وقت سے نکل چکے اب آگے بہت روشن مستقبل نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، ایک طرف مافیا ہے جو ’’اسٹیٹس کو‘‘ کو بچانے کے لیے سرگرم ہے جب کہ دوسری جانب دوسری طرف ہم ہیں اور ہمارے ساتھ عوام ہے، اب پاکستان میں تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا۔

پاکستان میں قانون کی بالادستی کی جدوجہد جاری ہے، صرف وہ معاشرہ آگے جاتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہوگی، جو ملک خوشحال تھے وہاں قانون کی حکمرانی تھی۔
 
علی وقار

محفلین
دنیا ادھر سے ادھر ہو سکتی ہے پر پٹواریوں کا بغض عمران دور نہیں ہو سکتا
پٹواریوں سے ایسا بغض کیوں! دیکھیں، پٹہ دار تو انصافین بھی ہوتے ہیں کہ جہانگیر ترین نے کئی ایک کے گلے میں انصاف کا تربوزی پٹہ ڈالا تھا۔
 
پٹواریوں سے ایسا بغض کیوں! دیکھیں، پٹہ دار تو انصافین بھی ہوتے ہیں کہ جہانگیر ترین نے کئی ایک کے گلے میں انصاف کا تربوزی پٹہ ڈالا تھا۔
جو ترین تے ڈالے وہ بادشاہ سلامت کی منشاء اور آئین پاکستان کے عین مطابق تھے۔ سو حلال ٹھہرے۔
 
سعودی عرب میں تو “جب عمران خان آئے گا، دوسرے ہفتے دوسو ارب روپیہ پاکستان لے آئے گا” کے نعرے سے شہرت پانے والے مراد سعید نے فطرہ اکھٹا کرنے کے لیے کیمپ لگا لیا۔ اب آئیں گے دوسو ارب ورپیے!
 
سعودی عرب میں تو “جب عمران خان آئے گا، دوسرے ہفتے دوسو ارب روپیہ پاکستان لے آئے گا” کے نعرے سے شہرت پانے والے مراد سعید نے فطرہ اکھٹا کرنے کے لیے کیمپ لگا لیا۔ اب آئیں گے دوسو ارب ورپیے!
سعودیہ سے شاید لنگر خانے چلانے کے 19000بیگ چاول لا رہے ہیں۔

یہ 200 ارب والے صاحب یہیں سعودیہ ایمبیسی میں گئے تھے کہ جو فطرانہ، صدقہ وغیرہ آپ کانگو، موزمبیق اور روانڈا وغیرہ میں بھیجتے ہیں اس پروگرام میں پاکستان کو بھی شامل کر لیجیے۔ انھوں نے باقاعدہ تقریب منعقد کر کے شامل کر لیا۔
 
جعلی خبروں کا یہ بغض عمران گروپ مجھے بھی جائن کرنا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
سعودیہ سے شاید لنگر خانے چلانے کے 19000بیگ چاول لا رہے ہیں۔

یہ 200 ارب والے صاحب یہیں سعودیہ ایمبیسی میں گئے تھے کہ جو فطرانہ، صدقہ وغیرہ آپ کانگو، موزمبیق اور روانڈا وغیرہ میں بھیجتے ہیں اس پروگرام میں پاکستان کو بھی شامل کر لیجیے۔ انھوں نے باقاعدہ تقریب منعقد کر کے شامل کر لیا۔
سعودی عرب میں تو “جب عمران خان آئے گا، دوسرے ہفتے دوسو ارب روپیہ پاکستان لے آئے گا” کے نعرے سے شہرت پانے والے مراد سعید نے فطرہ اکھٹا کرنے کے لیے کیمپ لگا لیا۔ اب آئیں گے دوسو ارب ورپیے!
جھوٹی خبریں پھیلانا والے مریم نواز سوشل میڈیا گروپ کا کمال ہے سارا
 
جاسم محمد

محفلین
یہ 200 ارب والے صاحب
۲۰۰ ارب ڈالر پاکستانیوں کے سوئٹزرلینڈ میں پڑے ہیں یہ بیان سب سے پہلے آپکے بھگوڑے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دیا تھا۔ مگر آفرین ہے مریم نواز سوشل میڈیا سیل کے اسے مراد سعید سے اتنا جوڑا کہ آج لوگ بھول چکے ہیں کہ یہ عدد آیا کہاں سے تھا اور یہ کہ بالکل جھوٹ پر مبنی تھا۔
$200bn of Pakistan in Swiss banks: Dar - Newspaper - DAWN.COM
$200b stashed in Swiss banks ‘off limits to Pakistan’ | The Express Tribune
Dar was wrong about $200bn Pakistani money in Swiss banks: MoF
 
جھوٹی خبریں پھیلانا والے مریم نواز سوشل میڈیا گروپ کا کمال ہے سارا
میرے مراسلے میں کیا جھوٹ ہے ؟

۲۰۰ ارب ڈالر پاکستانیوں کے سوئٹزرلینڈ میں پڑے ہیں یہ بیان سب سے پہلے آپکے بھگوڑے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دیا تھا۔ مگر آفرین ہے مریم نواز سوشل میڈیا سیل کے اسے مراد سعید سے اتنا جوڑا کہ آج لوگ بھول چکے ہیں کہ یہ عدد آیا کہاں سے تھا اور یہ کہ بالکل جھوٹ پر مبنی تھا۔
واپس لانے کا دعوی بھی ڈار صاحب نے کیا تھا ؟
 
جاسم محمد

محفلین

جاسم محمد

محفلین
سوال گندم، جواب چنا۔
۲۰۰ ارب ڈالر کا عدد سب سے پہلے ملک کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمان کے سامنے رکھا۔ انہوں نے ہی پارلیمان کو تحریرا جواب جمع کروایا کہ وہ یہ ۲۰۰ ارب ڈالر سوئیٹزرلینڈ سے واپس منگوانے کیلیے سوئس حکام سے رابطے کر چکے ہیں۔ انہی معلومات کی بنیاد پر مراد سعید نے کہا تھا کہ وہ یہ ۲۰۰ ارب ڈالر واپس لائیں گے۔ یہ کوئی نئی رقم نہیں بلکہ وہی ہے جس کو واپس لانے کیلئے خود آپ کے وزیر خزانہ کوشش کر چکے تھے۔ جو کہ بعد میں پتا چلا کہ سب بوگس اعداد و شمار تھے۔
Dar was wrong about $200bn Pakistani money in Swiss banks: MoF

اسحاق ڈار کے قوم کو غلط اعداد و شمار دینے کی یہ عادت نئی نہیں۔ ماضی میں بھی اسحاق ڈار کے غلط اعداد و شمار جمع کروانے پر پاکستان کو ۱۰ ملین ڈار کا جرمانہ آئی ایم ایف کر چکا ہے۔
B2-F9-B39-B-38-E6-4-FAA-918-A-30-A0-F436-E7-A6.jpg

Conflicting numbers - The Frontier Post
Of unpaid refunds & figure fudging – I – Business Recorder

جو بھگوڑا آئی ایم ایف جیسے عالمی ادارہ کو بیوقوف بنا گیا اس کے آگے مراد سعید یا پٹواری کیا چیز ہے
 
Top