سعادت بھائی کا انٹرویو

اے خان

محفلین
دوسرا ذرا باغی طبیعت رکھتا ہے، اِدھر اُدھر چھلانگیں لگانے اور کھڑکیوں سے لٹکنے کا شوقین ہے، لیکن نجانے کیوں جھولوں وغیرہ کے معاملے میں کنزرویٹِو ہے۔ گلا پھاڑ کر گانا گانے کے دونوں ہی شوقین ہیں۔
واه میرا جڑواں بھائی بھی بچپن ایسا ہی تھا. بچپن میں بہت شرارتی تھا. اب تو پتہ نہیں کیا روگ پالا ہے. بالکل خاموش ہوگیا ہے.
 
لاریب مرزا

محفلین
کسی زمانے میں دونوں کا کافی شوق تھا۔
اچھا، یعنی شعراء کی بھی کچھ جان پہچان ہے آپ کو۔ :p
کوئی سے پانچ شعراء کا کوئی بھی ایک ایک شعر لکھیے۔

نوٹ: وہی۔۔۔ ہر شعر کے لیے ایک الگ مراسلہ ہونا چاہیے۔ :)

اگر آپ ہمارے سوالات سے کوفت میں مبتلا ہو رہے ہیں تو اس کے لیے کوئی معذرت نہیں۔ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
اچھا، یعنی شعراء کی بھی کچھ جان پہچان ہے آپ کو۔ :p
کوئی سے پانچ شعراء کا کوئی بھی ایک ایک شعر لکھیے۔
اب یہ انٹرویو امتحانی پرچہ بنتا جا رہا ہے! (اگلے سوال میں ان اشعار کی تشریح طلب کرنے کا ارادہ تو نہیں؟ :sneaky:)

اگر آپ ہمارے سوالات سے کوفت میں مبتلا ہو رہے ہیں تو اس کے لیے کوئی معذرت نہیں۔ :)
کوفت کی تو کوئی بات نہیں۔ :)
 
Top