سر میں تھا قدرت کا فسوں ساز سے پہلے --- اصلاح و تنقید کے لئے حاضر ہے

احمد شاکر

محفلین
سر میں تھا قدرت کا فسوں ساز سے پہلے
انجام ہی اپنا مجھے آغاز لگا ہے

یہ دیدہ شہباز ہی بس دیکھ سکا ہے
وہ شخص جو سب سے مجھے ممتاز لگا ہے

دونوں ہی ہیں گو قابل تعریف مگر سن
محمود سے بڑھ کر مجھے ایاز لگا ہے



اسی غزل کز کچھ اور اشعار بھی ہیں مگر اان پر محنت کر رہا ہوں

میں کسی کو ٹیگ کیسے کر سکوں




استادِ محترم الف عین صاحب
مزمل شیخ بسمل بھائی
اسد قریشی صاحب
محمد اظہر نذیر صاحب
شاہد شاہنواز صاحب
 

الف عین

لائبریرین
ایاز قافیہ تو یہاں نہیں آ سکتا۔ جب تک کہ ی پر تشدید نہ ہو۔
باقی دونوں اشعار وضاحت طلب ہیں۔ بہر ھال
سر میں تھا وہ قدرت کا فسوں ساز سے پہلے​
انجام ہی اپنا مجھے آغاز لگا ہے​

یہ دیدہ شہباز ہی بس دیکھ سکا ہے​
وہ شخص جو سب سے مجھے ممتاز لگا ہے​
درست
 

احمد شاکر

محفلین
ہے کون سی وہ امید کہ ہمت ہوئی حاصل
کرنے کو جو پرواز یہ شہباز لگا ہے


دیکھیئے اس مصرعہ کو ممتاز کو یوں کر دیا ہے سر
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
۔۔ یہ شعر پہلے والا ہے۔۔۔
یہ دیدہ شہباز ہی بس دیکھ سکا ہے
وہ شخص جو سب سے مجھے ممتاز لگا ہے

ہے کون سی وہ امید کہ ہمت ہوئی حاصل
کرنے کو جو پرواز یہ شہباز لگا ہے
۔۔۔ پہلا مصرع وزن میں نہیں، پھر جو پہلے والا شعر لکھا ہے، اسے درست کہہ دیا گیا تھا، بہتر ہے وہی رکھا جائے۔۔۔

دونوں ہی ہیں گو قابل تعریف مگر سن
محمود سے بڑھ کر مجھے ایاز لگا ہے
۔۔۔ ہی اور ہیں ایک ساتھ شاید روانی میں خلل پیدا کرتے ہوں، اس لیے میری تجویز ہے پہلے مصرع کو بدل دیاجائے:
ہیں دونوں ہی گو قابل تعریف مگر سن۔۔۔(لیکن یہ بحر ٹیڑھی کھیر ہی ہے میرے لیے، سو مجوزہ مصرع وزن میں ہے کہ نہیں، یہ بھی دیکھ لیاجائے)
 

احمد شاکر

محفلین
کاش مجھے معلوماتی کے آپشن کے ساتھ مزید آپشنز دینا کا حق ہوتا تو سب مثبت آپشن آپکی اس اصلاحی پوسٹ کو دیتا شاہد شاہنواز صاحب
میں آپ کی بیان کردہ باریکی کو سمجھنے کی بھرپور کشش کر رہا ہوں۔۔ اور اسی غزل پر دوبارہ غور کرتا ہوں -- براہ مہربانی وہ نعتیہ حمدیہ غزل نما کلام پر بھی کچھ روشنی ڈال دیجئے ۔۔ بہت منتظر ہوں اسکا۔۔ اور میری ہمت جواب دے چکی ہے اس پر غور و فکر کے بعد

سلامت رہئے اور اللہ ہر آن آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین
 
Top