سری لنکا میں نیٹو حملے کے خلاف احتجاج

زین

لائبریرین
سری لنکا میں سری لنکا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیٹو حملے کے خلاف پرامن احتجاج

کولمبو(اے پی پی) پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے خلاف سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پرامن احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں سری لنکا کے مغربی صوبے کے گورنر ہان علوی مولانا، حکومتی وزراء، کولمبو میونسپلٹی کے ڈپٹی میئر اور اعلیٰ شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ سری لنکا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مظاہرین نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے کی مذمت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نیٹو حملے کو جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ اس طرح کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔

app.com.pk
 
Top