سرکاری سرگرمیوں کی بحالی کے بدلے مطالبات بھتا خوری ہے، اوباما

کاشفی

محفلین
سرکاری سرگرمیوں کی بحالی کے بدلے مطالبات بھتا خوری ہے، اوباما
world-obamareaction_10-9-2013_121785_l.jpg

واشنگٹن…امریکا کے صدر بارک اوباما کاکہنا ہے کہ قرضوں کی حد میں اضافے اور حکومتی سرگرمیوں کی بحالی کے بدلے اپوزیشن کا مطالبہ بھتہ خوری کے برابر ہے۔ بارک اوباما کاکہناہے کہ وہ ری پبلکن پارٹی سے بجٹ پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں لیکن اسے ملکی معیشت کے خلاف دھمکیوں سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ امریکا میں وفاقی حکومت کی سرگرمیاں گذشتہ پیر اورمنگل کی درمیانی شب معطل ہوکر رہ گئی تھیں جب اپوزیشن پارٹی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور نہ ہونے پر وائٹ ہاوٴس کے کچھ محکموں کو کام بند کرنے کاحکم جاری کردیا تھا ، اس پر بارک اوباما نے اپوزیشن پارٹی پر ملک کو بحران سے دوچار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان سے بات چیت کرنے سے انکار کردیا تھا۔تاہم اب ان کے موقف میں تبدیلی آئی ہے اور وہ مشروط طور پر ری پبلکنز سے بات چیت پر رضامند ہوگئے ہیں۔
 
Top