سرشار صدیقی - صحرا ہی غنیمت ہے، جو گھر جاؤگے لوگو

طارق شاہ

محفلین
غزلِ
سرشار صدیقی

صحرا ہی غنیمت ہے، جو گھر جاؤگے لوگو
وہ عالمِ وحشت ہے کہ مر جاؤگے لوگو

یادوں کے تعاقب میں اگر جاؤگے لوگو
میری ہی طرح تم بھی بِکھرجاؤگے لوگو

وہ موجِ صبا بھی ہو تو ہشیار ہی رہنا
سُوکھے ہُوئے پتّے ہو بِکھر جاؤگے لوگو

اِس خاک پہ موسم تو گُزرتے ہی رہے ہیں
موسم ہی تو ہو تم بھی گزرجاؤگے لوگو

اُجڑے ہیں کئی شہر، تو یہ شہر بَسا ہے
یہ شہر بھی چھوڑا تو کدھر جاؤگے لوگو

حالات نے چہروں پہ بہت ظلم کئے ہیں
آئینہ اگر دیکھا تو ڈر جاؤگے لوگو

اِس پر نہ قدم رکھنا کہ یہ راہِ وفا ہے
سرشار نہیں ہو، کہ گزر جاؤگے لوگو

سرشار صدیقی
 
کیا ہی انتخاب ہے جناب۔۔۔ واہ۔!
داد مقبول خاطر ہو اس خوبصورت اشتراک کے لیے

صحرا ہی غنیمت ہے، جو گھر جاؤ گے لوگو
وہ عالم وحشت ہے کہ مر جاؤ گے لوگو

اجڑے ہیں کئی شہر تو یہ شہر بسا ہے
یہ شہر بھی چھوڑا تو کدھر جاؤ گے لوگو

مکرر واہ۔۔
 
طارق شاہ

محفلین
واہ
کافی عرصے بعد آپ کو آج محفل پہ اور کمال انتخاب ہے۔
بلال میاں !
وجوہات نا گریز تھیں سو غائب رہا، اب الله کا کرم ہے تو دوستوں میں ہوں :)
تشکّر اظہارِ خیال اور انتخاب کی پذیرائی پر ۔
شاداں اور فرحاں رہیں ہمیشہ
 
طارق شاہ

محفلین
کیا ہی انتخاب ہے جناب۔۔۔ واہ۔!
داد مقبول خاطر ہو اس خوبصورت اشتراک کے لیے

صحرا ہی غنیمت ہے، جو گھر جاؤ گے لوگو
وہ عالم وحشت ہے کہ مر جاؤ گے لوگو

اجڑے ہیں کئی شہر تو یہ شہر بسا ہے
یہ شہر بھی چھوڑا تو کدھر جاؤ گے لوگو

مکرر واہ۔۔
مکرمی نقوی صاحب!
سرشار صاحب کی، میری پیش کردہ غزل پر اظہار خیال اور پذیرائی کے لئے ممنون ہوں
موصوف بہت اچھے شاعر ہیں، متعلقہ کراچی ہیں کافی عرصے سے ان کا کلام پڑھنے کو نہیں ملا، الله کرے روبصحت ہوں
اور لکھ رہے ہوں۔
ایک زمانہ تھا کہ خلیج کی ریاستوں میں مشاعروں کی جان ہُوا کرتے تھے، یہ غزل بھی( شاید) اسی زمانے میں
یا اسی تناظر میں، لکھی ہوئی محسوس ہوتی ہے

تشکّر ایک بار پھر سے
بہت خوش رہیں
 
آپ کی نیک تمناؤں کا شکریہ!
حضرت سے ارتباط کا کوئی چارہ نہیں کیا اب؟ ہم بھی مشتاقِ دیدِ موصوف ہیں!
 
طارق شاہ

محفلین
آپ کی نیک تمناؤں کا شکریہ!
حضرت سے ارتباط کا کوئی چارہ نہیں کیا اب؟ ہم بھی مشتاقِ دیدِ موصوف ہیں!
میں ایک عرصے سے غریب الوطن ہوں، یہاں ایک شاعر دوست (فیاض الدین تخلص صائب) جو حال ہی میں وطن سے لوٹے ہیں سے ان کا اتہ پتہ گر چاہیں گے تو مہیاکردوں گا
و سے سرشار کی کتاب پڑھنے کے لئے مانگی ہے میں نے جس کا وعدہ بھی انہوں نے کیا ہے
اگر کراچی آرٹ کونسل جانا ہو تو وہاں سے بھی انکا پتہ مل سکتا ہے کہ سحر انصاری اور دوسرے کئی شعرا وہاں ہوتے ہیں

بتائے گا مجھے، اگر چاہتے ہیں کہ صائب صاحب سے لوں
 
جی جی ضرور!
آرٹس کونسل میرا چکر لگتا رہا ہے۔۔ ان سے ملاقات کا اتفاق نہ ہوا۔ خیر آپ حضرت صائب سے پتہ دریافت کر لیجے۔ باقی ان حضرت کا پتہ ہم بہ ذاتہ لگا لیں گے!
 
طارق شاہ

محفلین
جی جی ضرور!
آرٹس کونسل میرا چکر لگتا رہا ہے۔۔ ان سے ملاقات کا اتفاق نہ ہوا۔ خیر آپ حضرت صائب سے پتہ دریافت کر لیجے۔ باقی ان حضرت کا پتہ ہم بہ ذاتہ لگا لیں گے!
انشااللہ !صائب صاحب سے قصداََ ملاقات کے لئے جاؤنگا اور لگے ہاتھ دونوں کام کر لونگا
پھر آپ کو مطلع کرتا ہوں انشااللہ
 
Top