1۔آپ کو سردیوں میں کیا کھانا پسند ہے؟
یہ پوچھئیے کہ مجھے سردیوں میں کیا کھانا ناپسند ہے
کیونکہ سردیوں میں تو بھوک زوروں کی لگتی ہے
سب سے پہلے تو چائے کہ وہ جتنی بار سردیوں میں پی جائے مزہ آتا ہے
شام میں ٹیرس پر کھڑے ہو کر سورج غروب ہوتے دیکھتے وقت۔۔۔
اور رات میں کسی رضائی میں چھپ کر کوئی کتاب پڑھتے ہوئے
اور صبح سویرے فجر کے بعد جب اجالا ہونے لگے تو کیا ہی لطف آتا ہے چائے پینے کا ۔۔۔۔!
پھر بریانی ہو ویسے یہ تو سال کے بارہ مہینے مجھے اچھی لگتی ہے ۔۔۔
گاجر کا حلوہ ہو۔۔۔۔
اور انتہائی ٹھنڈ اور بارش میں آئسکریم کھانا واہ اس سے بڑھ کر کوئی مزہ نہیں
اور ایک چیز تو رہ گئی فرینچ فرائز میرے پسندیدہ
2۔سریوں میں کیا کرنے کو دل کرتا ہے اور کیا نہیں کیا انجوائے کرتے ہیں اور کیا نہیں وغیرہ؟
میرا دل کرتا ہے میں لمبی سی واک پر نکل جاؤں ۔۔گاؤں کی کوئی سڑک ہو سامنے پہاڑ ہوں
دونوں طرف کھیت ہوں۔۔۔دھند ہو۔۔۔میری خاص دوستیں ہوں یا وہ لوگ ہوں جنہیں میں بہت پسند کرتی ہوں
ان کی محفل ہو ۔۔باتیں ہون قصے کہانیاں ہوں اور ہم بیڈمنٹن کھیلیں۔۔۔
سردیوں میں سونا سب سے برا لگتا ہے ۔۔۔۔۔
3۔آپکا پسندیدہ ڈرائے فروٹ کونسا ہے ؟ اور بھی کچھ جو سردیوں کے حوالے سے بتانا چاہیں
مجھے کاجو سب سے زیادہ پسند ہیں اس کے بعد پستے
اور بادام اور کشمش میں اکیلے نہیں ملا کر کھاجاتی ہوں