فراز سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے

بلال جلیل

محفلین
سراپا عشق ہوں میں اب بکھر جاؤں تو بہتر ہے
جدھر جاتے ہیں یہ بادل ادھر جاؤں تو بہتر ہے

ٹھہر جاؤں یہ دل کہتا ہے تیرے شہر میں کچھ دن
مگر حالات کہتے ہیں کہ گھر جاؤں تو بہتر ہے

دلوں میں فرق آئیں گے تعلق ٹوٹ جائیں گے
جو دیکھا جو سنا اس سے مکر جاؤں تو بہتر ہے

یہاں ہے کون میرا جو مجھے سمجھے گا فراز
میں کوشش کر کے اب خود ہی سنور جاؤں تو بہتر ہے
 

طارق شاہ

محفلین
دِلوں میں فرق آئیں گے، تعلّق ٹُوٹ جائیں گے!
جو دیکھا جو سُنا اُس سے مُکر جاؤں تو بہتر ہے

کیا خوب کہا !
تشکّر شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں:)
 
Top