سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

عرفان سعید

محفلین
آج دراصل آخری ویک اینڈ ہے، عید سے پہلے۔
تو محلہ والے جاگے ہیں کہ افطاری بھی بھیجنی ہوتی ہے۔
چار پانچ گھروں سے چنا پلاؤ، چکن پلاؤ، بریانی، زردہ وغیرہ آیا ہے، اور گھر میں بھی مٹر پلاؤ بنا ہے۔
سوچ رہا ہوں عید کے دن کیا بنے گا؟

"عید کے دن کیا کھایا۔کیا پیا؟" کے نام کی لڑی ہے محفل میں؟ تابش بھائی کے لیے جو کچھ آئے گا، پھر اگلی عید پر ہی لکھ پائیں گے
 
کھجور، لزانیہ، فروٹ چاٹ، شربتِ بادام
بیگم نے پہلی دفعہ بنایا ہے، تو تصویر تو بنتی ہے۔

IMG20180611191305.jpg
کوفتے
 

فرقان احمد

محفلین
سوچ رہا ہوں عید کے دن کیا بنے گا؟

"عید کے دن کیا کھایا۔کیا پیا؟" کے نام کی لڑی ہے محفل میں؟ تابش بھائی کے لیے جو کچھ آئے گا، پھر اگلی عید پر ہی لکھ پائیں گے
ایک خطرناک سے عنوان کے ساتھ نہایت بے ضرر سی لڑی موجود ہے، بے فکر رہیں۔ :)
آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ بتائیے کہ بھابھی نے اتنا ما شاء اللہ پکا پکا کر کھلایا ہے، آپ ان کو گفٹ کیا دینے والے ہیں :)
گفٹ میں ایک پارٹی دی جائے گی، جس میں کھانے بھی زیادہ ہونگے اور کھانے والے بھی، اور سارے اصلی کھانے یعنی گھر کے بنے! :)
 
Top