سب سے بہترین انتقام تعلیم ہے۔

نایاب

لائبریرین
تعلیم اور انتقام ۔۔۔
مگر کس سے ؟
بنا تخصیص کچھ کہنا مشکل امر ہے ۔
ویسے تعلیم انتقام لینا نہیں بلکہ معاف کرنا سکھاتی ہے ۔
وہ تعلیم جو آگہی و شعور کو جلا بخشے وہ انسانیت میں پیار محبت ایسی شمع کی مثال ۔ جو تاریکیوں کو اجال دے ۔۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
انیس بھائی! سب سے پہلے مجھے دوستوں کے خیالات جاننا ہے کہ آیا وہ کیا کہتے ہیں؟
جو میرے ذہن میں ہے، کیا محفلین بھی اس جملے سے متفق ہیں؟
ابھی بہت کچھ جاننا باقی ہے۔
تب میں اس جملے کا پس منظر بیان کروں گا کہ کیوں میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ "سب سے بہترین انتقام تعلیم ہے۔"
 

نیلم

محفلین
جی بہترین انتقام تعلیم ہی ہوسکتی ہے.
دنیا بھر میں جو آج کل ہم مسلمانوں کےساتھ جوکچھ ہورہاہےاُس کابہترین انتقام علم ہی ہے
 
ہمارا صدر مڈل پاس بھی نہیں اور بادشاہ ہے۔
تعلیم یافتہ ہوتا تو کہیں معمولی نوکری کر رہا ہوتا۔
پڑھو گے لکھو گے بنو گے خراب
کھیلو گے کودو گے بنو گے نواب۔۔۔۔:D
 

عسکری

معطل
ہمارا صدر مڈل پاس بھی نہیں اور بادشاہ ہے۔
تعلیم یافتہ ہوتا تو کہیں معمولی نوکری کر رہا ہوتا۔
پڑھو گے لکھو گے بنو گے خراب
کھیلو گے کودو گے بنو گے نواب۔۔۔ ۔:D
میرا تو دل کرتا ہے لتر مارنے چاہیے ایسے سپریم کمانڈر کو :D
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
علم صرف اور صرف قرآن کا علم ہے باقی علم اس کے بعد آتے ہیں صحابہ کرام اجمعین نے یہ علم نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کی
پھر پوری دنیا کو منور کیا ایک کتاب مولانا ندوی رحمۃ اللہ نے عربی میں لکھی جسکا اردو میں ٹایٹل ہے" مسلمانوں کے زوال سے دنیا نے کیا کھویا"
اگر ابلس سے آدم علیہ السلام اور بنی آدم کا انتقام لینا ہے تو علم سیکھئے اور سیکھائے۔
ابلس کو سب سے زیادہ تکلیف اس وقت ہوتی جب انسان تعلیم حاصل کرتا ہے
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
تعلیم کو انتقام جیسی چیز سے منسلک کرنا قدرے غیر معقول لگتا ہے، کیونکہ لفظ انتقام ہم بدلے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اسلام ہمیں معاف کرنا سکھاتا ہے، بدلہ لینا نہیں۔۔۔ پھر یہ جملہ کہ سب سے بہترین انتقام تعلیم ہے، بھٹو خاندان کے مشہور زمانہ جملے ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘ کی نقل محسوس ہوتا ہے اور نقل وہ چیز ہے کہ اچھے مقصد کے لیے بھی ہو تو اسے بے کار کردیتی ہے۔
ابلیس نے آپ کا بگاڑا ہی کیا کہ آپ اس سے انتقام لیں ۔۔ انتقام نہیں بلکہ محاسبہ چاہئے ، وہ بھی ابلیس کا نہیں، اپنے نفس کا۔۔۔ سب سے زیادہ ہماری اپنی ذات ہی ہمارے لیے وبال جان بنی ہوئی ہے۔۔۔
رہی بات تعلیم کی تو تعلیم حاصل کرنے کے لیے غریب کے پاس پیسہ اور امیر کے پاس وقت نہیں ہے۔۔۔ غریب اتنا علم حاصل کرتا ہے جو جینے کے لیے کافی ہو اور امیر اتنا ہی جس سے امیر رہا جاسکے۔۔۔ آپ کہتے تو یہ کہتے کہ امیر سے انتقام لینے کے لیے غریب کو علم حاصل کرنا چاہئے، حالانکہ میری نظر میں یہ مقصد ہی فضول ہے۔۔ علم کے حصول کے دیگر مقاصد ہیں جو اس سے کہیں بلند ہیں ، جو آپ تمام اہل علم احباب بخوبی جانتے اور سمجھتے ہیں۔۔۔ عقلمند را اشارہ کافی است۔۔۔
 

x boy

محفلین
الحمدللہ
کچھ سیکھنے کے لئے تو یہاں آتے ہیں پھر دوستانہ ماحول بھی ہوتا ہے کبھی نااتفاقیاں بھی ہوجاتی ہیں
لیکن یہ اردو ویپ محفل ایک خاندان کی طرح ہے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں اور جانتے ہیں ہر علم تک
پہنچ ایک اکیلے کے لئے ممکن نہیں ۔ اس فورم میں مختلف علم دان ہیں اور بہت کچھ سکھاتے ہیں
میں کسی سے انتقام لینا نہیں چاہتا لیکن سیکھنا ضرور چاہتا ہوں
جزاک اللہ
 
Top