سب سے بڑی جمہوریہ ۔

arifkarim

معطل
ہاہاہا، ایسا ہوتا ہے جب ''ہم'' مغرب کی آنکھیں بند کر کے کاپی کرتے ہیں۔ آخر ہمیں کب سمجھ آئے گی کہ یہ پارلیمانی نظام ہمارے بس کی بات نہیں؟! یہ انگریزوں کی ایجاد ہے اور انہی کیلئے ہے۔
 

طالوت

محفلین
یہ اصلی چہرہ ہے "بڑی جمہوریہ" کا ۔۔۔۔۔
ان کے دماغ میں اب تک اونچ نیچ ذات پات برجمان ہے ۔۔۔
ہمیں کم از کم شہری علاقوں اور پنجاب میں بڑی حد تک اس سے نجات مل چکی ہے ۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
یہ اصلی چہرہ ہے "بڑی جمہوریہ" کا ۔۔۔۔۔
ان کے دماغ میں اب تک اونچ نیچ ذات پات برجمان ہے ۔۔۔
ہمیں کم از کم شہری علاقوں اور پنجاب میں بڑی حد تک اس سے نجات مل چکی ہے ۔۔۔۔۔۔
وسلام

بھائی ہمارا حال بھی کچھ بہت بہتر نہیں ہے۔ بیشک ہم مسلمان ہونے کی وجہ سے ایک حد تک ذات پات سے پاک ہو چکے ہیں، لیکن چونکہ ہم ''نسلا'' ہندوستانی ہیں، اسلئے اہم موقعوں پر پنجابی، پٹھان اور سندھی کے نام پر جنگ چھڑ جاتی ہے، جسکا سب سے بڑا فائدہ دشمن کو ہوتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
درست کہا عارف !
ہمارے یہاں تو اب بھی بیٹی یا بیٹے کا رشتہ کرنے سے قبل "تُسی وی جٹ او ؟ " ضرور پوچھتے ہیں ۔۔۔
تاہم میرے ایک تایا زاد بھائی کی شادی گوجرانوالا کے ایک خاندان میں ہوئی تھی کم از کم وہاں یہ "علمی" سوال نہیں پوچھا گیا تھا۔

تاہم اتنا ضرور ہے کہ ہماری "جمہوری روایات" ایسی نہیں ہیں ۔۔۔ کیونکہ ایسی روایات کے لیئے جمہوریت کا ہونا ضروری ہے ۔۔۔
وسلام
 
Top