تعارف سب بہنوں اور بھایئوں کومیاں شہزاد رضا کا سلام

Mian Shahzad Raza

محفلین
السلام علیکم،
میرا نام میاں شہزاد رضا ہے، اور میں لاہور کا رہنے والا ہوں۔ پیشہ کے لحاظ سے میں ایک ویب ڈویلپر ہوں اور میری ذاتی ایک کمپنی ہے جو کہ ابھی چوٹی ہے ۔:)
اپنے فیس بک پیج کے لیے کچھ سنہری باتیں ڈھونڈتے ہوئے یہاں آیا اور فورم بہت اچھا لگا۔ میرا بھی ذاتی ایک فورم ہے جو کہ کافی پرانا ہے۔
اتنا وقت تو نہیں ہوتا کہ دوسری ویب سائٹس پر اکاؤنٹ بناؤں لیکن یہ کمیونٹی دوسروں سے مختلف اور اچھی لگی تو سوچا یہاں ضرور گفتگو میں حصہ لوں۔
مزید میرے بارے کسی کو کچھ جاننا ہو تو آپ گوگل میں میرا نام لکھ کر سرچ کرسکتے ہیں۔(انگلش میں لکھیے گا:-P )
اور دعا کرتا ہوں کی یہ فورم مزید ترقی کرے اور ہماری قومی زبان اردو ک لیے کام کرتی رہے۔۔
 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
محترم شہزاد رضا صاحب محفل میں آپ کو خوش آمدید امید ہے محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا
 
x boy

محفلین
محترم
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

خوش آمدید
ہر شخص کی بات میں علم ہوتا ہے جو ہمیں یہ پتا بتاتا ہے کہ اس کی سوچ اور زاویہ کیا ہے
 
ہادیہ

محفلین
السلام علیکم،
میرا نام میاں شہزاد رضا ہے، اور میں لاہور کا رہنے والا ہوں۔ پیشہ کے لحاظ سے میں ایک ویب ڈویلپر ہوں اور میری ذاتی ایک کمپنی ہے جو کہ ابھی چوٹی ہے ۔:)
اپنے فیس بک پیج کے لیے کچھ سنہری باتیں ڈھونڈتے ہوئے یہاں آیا اور فورم بہت اچھا لگا۔ میرا بھی ذاتی ایک فورم ہے جو کہ کافی پرانا ہے۔
اتنا وقت تو نہیں ہوتا کہ دوسری ویب سائٹس پر اکاؤنٹ بناؤں لیکن یہ کمیونٹی دوسروں سے مختلف اور اچھی لگی تو سوچا یہاں ضرور گفتگو میں حصہ لوں۔
مزید میرے بارے کسی کو کچھ جاننا ہو تو آپ گوگل میں میرا نام لکھ کر سرچ کرسکتے ہیں۔(انگلش میں لکھیے گا:-P )
اور دعا کرتا ہوں کی یہ فورم مزید ترقی کرے اور ہماری قومی زبان اردو ک لیے کام کرتی رہے۔۔
وعلیکم سلام! خوش آمدید ۔آپ کا تعارف اچھا لگا مگر ایک بات اچھی نہیں لگی تعارف آپ یہاں کروا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ مزید جاننا ہو تو گوگل میں سرچ کرسکتے ہیں اب ہر کام کے لیے گوگل چاچا کو ہی کہیں :p(نیور مائنڈ) ۔آمین ثم آمین۔جزاک اللہ
 
جی کیونکہ میں اپنے بارے میں سب کچھ یہاں نہیں لکھ سکتا۔ :p
 
آوازِ دوست

محفلین
وعلیکم سلام! شہزاد رضا صاحب خوش آمدید ۔ آپ جیسے کارآمد لوگوں کی یہاں آمد اچھی بات ہے۔ یہ میاں جیسا بھاری بھرکم لفظ آپ نے اپنے نام کا حصہ ہی بنا لیا ہمت ہے جی آپ کی :)
 
Top