ساوتھ آفریقہ بمقابلہ آسٹریلیا:پہلا ون ڈے

ابن توقیر

محفلین
یہاں آسٹریلیا دورہ آفریقہ پر آئی ہوئی ہے۔اس ٹور کا پہلا ون ڈے آج لگا ہوا ہے۔
آسٹریلیا نے آفریقہ کی دی گئی دعوت پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 294 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔اس کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔
جارج بیلے کے 74 رنز ہیسنگ کے 51 اور وارنر کے 40 رنز قابل ذکر رہے۔
جواب میں آفریقہ کا اس وقت سکور 155 ہے اور اس کی ایک وکٹ روسو کی صورت گری ہے جو 63 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
ڈی کاک اس وقت 85 رنز پر کھیل رہے ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
ڈی کوک 119 رنز کی باری جاری رکھے ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کے ساتھ اس وقت کچھ زیادہ ہی بری ہورہی ہے۔
102 رنز کی دوری پر ہے ساوتھ آفریقہ جیت سے۔اس کی 9 وکٹیں محفوظ ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
ساوتھ آفریقہ کا مجموعی سکور 201 ہوچکا ہے۔ایک وکٹ کے نقصان پر۔ڈی کوک کی 122 رنز کی شاندار بلے بازی جاری ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
دنیائے کرکٹ کی میری بہترین جوڑی اس وقت وکٹ پر موجود ہے۔ڈی کوک اور فاف۔جو بالترتیب 130 اور 18 رنز پر کھیل رہے ہیں۔اس وقت آفریقہ جیت سے 81 رنز کی دوری پر۔
 

ابن توقیر

محفلین
اوپر تلے کے تین چھکے ایڈم زیمپا کو ۔ ڈی کوک کے۔
اپنے ملک کے لیے ایک بہترین اننگز۔یقینی مین آف دی میچ
 

ابن توقیر

محفلین
ساوتھ آفریقہ جیت سے صرف 32 رنز کی دوری پر۔9 وکٹیں اس کی باقی ہیں۔
ڈی کوک 173 رنز پر کھیل رہے ہیں۔فاف ان کا ساتھ 23 رنز پر دے رہے ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
دوسری وکٹ ملی ہے یہاں آسٹریلیا کو۔فاف ڈوپلیسی 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ہیں۔آفریقہ کو جیت کے لیے 27 رنز کی ضرورت ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ہاشم آملہ اور ڈی ویلیئر کے بغیر ساوتھ آفریقہ کے لیے آسٹریلیا کے خلاف ایک اچھا ٹوٹل چیس کرنا خوش آئند۔چھ وکٹ سے اس میچ میں جیت آفریقہ کے نام رہی۔
آسٹریلیا کی طرف سے میرے پسندیدہ بلے باز جارج بیلے نے 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ہیسٹنگ 51 اور وارنر نے 40 رنز بنائے تھے۔
آفریقہ کی جانب سے ڈی کا 178 پر آوٹ ہوئے جبکہ روسو 63 اور فاف 26 پر آوٹ ہوئے تھے۔
آفریقہ کے لیے
Phehlukwayo نے چار سٹائن نے 2 پارنل نے 1 اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کے لیے بولینڈ نے 3 اور زیمپا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Phehlukwayo یہ نام مجھے اردو میں لکھنا ہی نہیں آیا۔سمائلس
 
Top