کراچی: ایف آئی نے یوم عاشورہ کو کراچی میں ہونے والے افسوس ناک دھماکے کی رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو پیش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ اسے ٹیلے فونک ریموٹ کنٹرول آلے کی مدد سے کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والا بارود ایسا تھا جو پچھلے دو دھماکوں میں استعمال ہوا۔