سام سنگ کے نوٹ چھ کے غائب ہونے اور اس کی جگہ براہ راست نوٹ سیون آنے کی وجہ؟

قیصرانی

لائبریرین
معلوماتی
جی! مارش میلو تمام سابقہ ورژنز سے زبردست ہے،ایمازون سٹورپر روزانہ ایک پیڈ ایپ فری ملتی ہے، وہاں سے مجھے ایف 18 کیرئیرلینڈنگ ملی جو میری فیورٹ ایپ ہے ، اس پر ایڈ نہیں آتے،لیکن باقی ایپس پر ایڈز کی بھرمار ہے ،ایپل کا اپنا ایک اسٹینڈرڈ ہے، اسی لیے نیکسٹ یا انورسری سیزن کے فون کے انتظارمیں ہوں۔
مجھےپلس والا ماڈل پسند ہے کیونکہ انڈرائیڈ سیٹس کے اسکرین سائز بڑے آنا اب عام سی بات ہے۔
نیزآئی فون کی اسکرین چار عشاریہ سات انچ اور پلس ماڈل کی اسکرین کے مابین آپ کا کوئی تجربہ ہے؟
سام سنگ سب سے چھوٹی سکرین والا گیلیکسی ایس تھری تھا، اس کے بعد ساڑھے پانچ انچ سے چھوٹی سکرین نہیں رکھی۔ ایک تو عادت ہو گئی ہے، دوسرا میرے ہاتھ میں چھوٹا فون بہت چھوٹا لگتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے تو آئی فون کے بھی سخت گرم درجہ حرارت پر پھٹنے کی خبریں موجود ہیں پر عام روم ٹیمپریچر پر موبائل فون کا پھٹ جانا ہاتھ میں خود کش بم رکھنے کے مترادف ہے۔
سوچیں اگر بستر پر تکیے کے نیچے یا پاس رکھا ہو یا پھر کال کے دوران
ویسے یہ سام سنگ کی جدت ہے کہ انہوں نے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جو آج تک کسی اور فون نے شاید نہ کرایا ہو (روم ٹمپریچر پر پھٹنا)۔ کہیں داعش اور طالبان تو ان کی بیٹری بنانے نہیں پہنچ گئے؟
 
arifkarim

معطل

مجھے کئی احباب نے یہ جدید فون لینے کو کہا تھا۔ ان حقائق کے بعد انکی دوستی پر شبہ ہونے لگا ہے۔ سید ذیشان فاتح
 
فاتح

لائبریرین
مجھے کئی احباب نے یہ جدید فون لینے کو کہا تھا۔ ان حقائق کے بعد انکی دوستی پر شبہ ہونے لگا ہے۔ سید ذیشان فاتح
ہم نے مستقبل جاننے کا کب دعویٰ کیا؟ یاد رہے کہ جب مشورہ دیا تھا تب تک نوٹ 7 ریلیز نہیں ہوا تھا اور تب اس کے پھٹنے کے واقعات کا علم الغیب ہمیں نہیں تھا۔ :)
اور اگر سام سنگ بیٹری کے اس مسئلے کو ٹھیک کر لے تو اب بھی کمتر درجے کے سپیکس اور کم فیچرز والا آئی فون لینے سے کہیں بہتر ہے۔
 
آخری تدوین:

مذاقاً لکھا تھا۔ ڈاکٹر صاحب دل پر مت لیں :)
 
زیک

مسافر
ہم نے مستقبل جاننے کا کب دعویٰ کیا؟ یاد رہے کہ جب مشورہ دیا تھا تب تک نوٹ 7 ریلیز نہیں ہوا تھا اور تب اس کے پھٹنے کے واقعات کا علم الغیب ہمیں نہیں تھا۔
ریلیز سے پہلے ہی اسے بہتر قرار دینا کیا مستقبل کا علم نہ تھا؟
 
فاتح

لائبریرین
ریلیز سے پہلے ہی اسے بہتر قرار دینا کیا مستقبل کا علم نہ تھا؟
کئی سالوں سے مسلسل یہی ہوتا آ رہا ہے کہ نیا آنے والا فون گذشتہ آنے والے فون سے بہتر ہوتا ہے اور ان واقعات کے علم کی بنا پر یہ کہنا کہ اس بار بھی نیا آنے والا فون پچھلے فونوں سے بہتر ہو گا، کوئی اچنبھے کی بات نہیں لیکن ایک اتفاقی بگ کے بارے میں پہلے سے جان لینا بہت مختلف ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
Top