سام سنگ کے نوٹ چھ کے غائب ہونے اور اس کی جگہ براہ راست نوٹ سیون آنے کی وجہ؟

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی صاحب! اس حوالے میں اپنا مشاہدہ وتجزیہ بیان کرتاہوں، آپ نے بڑے چوٹی کے انڈرائیڈ سیٹس خریدے ہیں ، جن میں رفتار کا موازنہ کریں تو ایپل جیتے گا لیکن یہ محض سکینڈ یا سکینڈز کا تفرق ہے،جسطرح سولڈ اسٹیٹ ہارڈ ڈرائیو اورنارمل ہارڈ ڈرائیو ہیں۔
آپ نے سکیورٹی کی بات کہی تھی تو بلیک بیری کی سیکورٹی کا اندازہ اسی سے کیجئے گی سورس کے مطابق پاکستان میں اسے بند کردیاگیاہے کہ انہوں نے پاکستانی حکومت کو اپنے ڈاٹا تک رسائی نہیں دی ،اور ایپل کلاؤڈہیک ہونے کی خبر بھی پڑھی تھی (کسی ماڈل یا اداکارہ کی تصاویر لیکس ہوئیں)۔۔۔۔اور ایف بی آئی کا ایپل کے خلاف مقدمے کی خبر بھی چھپی لیکن ازیں بعد ایپل کے انکار پر ایف بی آئی نے دعویٰ کیاکہ مطلوبہ فون کو انہوں نے کھول دیاہے۔۔۔جبکہ بلیک بیری میں باوجود سکیورٹی کے کوئی اضافی پابندیاں نہیں ہیں جسطرح کے ایپل فون میں ہیں۔
میرے پاس بلیک بیری بھی ہے،اورٹسٹنگ کے لیے نوکیالومیابھی لیاتھا، ایپل اور انڈرائیڈ میں ایپل عمدہ سافٹ وئیر ہے تاہم انڈرائیڈ(ونڈوز فون بلیک بیری سافٹ وئیر) اس حوالے سے زبردست ہے کہ اس میں آڈیوز کے فولڈرز بناکر الگ الگ البم سیٹ کرسکتے ہیں،مزیدبرآں، اپنے دوستوں یا فیمیلی کے فونز پر کوئی فائل باآسانی منتقل کرسکتے ہیں ،ایس ڈی کارڈ بھی ایک ہینڈی آپشن ہے ، اگر یو ایس بی اور نیٹ نہیں تو ڈاکومنس ڈال کرمحفوظ کرنایا کسی کو دینا اورپرنٹ کرناوغیرہ۔۔۔یعنی انڈرائیڈ ہمیں کمپیوٹر اور وائی فائی کا محتاج نہیں رکھتا جبکہ ایپل میں یہ دونوں چیزیں اشتراک کے حوالے سے ضروری ہیں۔
انڈرائیڈ کا چناؤبھی استعمال کی نوعیت پر ہےمثلاًقرآن مجید کے بیسوں قراءہیں،سینکڑوں بیانات ہیں،نعتیں اور اشعار وغیرہ وغیرہ،ان سینکڑوں آڈیوز میں جب تک فولڈرز نہیں بنیں گے ان کی تلاش مشکل ہوگی اور ان میں فرق کرنابھی مشکل امر ٹھہرے گا،ایپل فون کے اندر میوزک لسٹ میں مطلوبہ بیان، نعت ، اشعاریا قرآن مجید کی کوئی سورہ مبارکہ، بیسوں قاریوں میں سے کن کی آواز میں سننی ہے ایک مشکل امر ہے،۔۔۔حتٰی کہ ایپل فون کوجیل بریک نہ کرلیں، ورنہ اتناہوسکتاہے کہ آئی ٹون میں سے کوئی لفظ اضافی لگاکر بیانات کو آڈیوز بک میں آئی ٹون کے ذریعےمنتقل کرلیں لیکن پھر بھی جب تک ایپل کی کوئی اپ ڈیٹ یا ورژن ایسا نہیں نکلتاجس میں ہم مرضی کے فولڈرز نہ بناسکیں تو شاید میری طرح کے لوگ انڈرائیڈ پر ہی رہیں ،لیکن مستقبل کا بھی معلوم نہیں کہ کوئی ایسی گھڑی آجائے کہ ایپل کا پلس ماڈل لے لوں کیونکہ موجودہ دور موبائل کا دورہے اور اب پوری دنیا اس چھوٹے سے آلے پر منتقل ہوچکی ہے۔
اوراس حوالے سے یہ مزاحیہ کہانی بھی دیکھیں۔
ایپل فون کا درخت اورانڈرائیڈ شائقین کی لڑائی
اور ایک گزارش ہے کہ میری رہنمائی کیجئے کہ میں کون سی لڑی میں اپنی آئیڈی رینیم کرنے کی درخواست اشاعت کروں کہ یہ میرا اصل نام نہیں لیکن مجھے خدشہ ہے کہ یہ فورم پر میری پہچان بن جائے گی؟
پیشگی شکریہ۔:)
دیکھیے، معذرت کے ساتھ، مگر میں اس وقت جہاں ہوں اور مستقبل قریب کے چند سال جہاں موجود ہوں، وہاں میرے پاس ہمیشہ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ موجود ہے، وائی فائی کی صورت میں بھی اور اس کے بغیر بھی۔ اس لیے آپ کی بتائی ہوئی چیز میرے لیے کسی طرح بھی مجبوری کا سبب نہیں ہے
دوسری بات سکیورٹی کی جہاں تک ہے تو دو چیزیں ہم دیکھتے ہیں۔ ایک ہے عام یوزر کے لیے کتنا مفید ہے اور کتنا محفوظ۔ چونکہ آپ خود ہی بتا چکے ہیں کہ بلیک بیری بزنس کمیونٹی کے لیے ہے۔ ای میلز میرے لیے زیادہ اہم ایشو نہیں ہے۔ سکیورٹی سے مراد ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں کہ میں نے سام سنگ کا ایس سکس ایج پلس لیا تھا۔ ایک دن بیک گراؤنڈ پراسیسز دیکھتے ہوئے مجھے کہیں دور چھپا ہوا ایک ایپ دکھائی دیا جس کا نام بی بی سی کچھ تھا۔ اُس وقت تک میں نے بی بی سی کی سائٹ تک نہیں کھول کر دیکھی تھی۔ اب سوچیے کہ فن لینڈ سے لیا گیا فون جو کہ نارڈک مارکیٹ کے لیے بنایا گیا ہے، اس میں بی بی سی کا ایپ کیا کر رہا ہے؟یعنی اس طرح کے بلاٹ ویئر ہی وہ ایشو ہیں جو اینڈرائیڈ کی ڈیوائسز کو سست کر دیتے ہیں، بیک گراؤنڈ ڈیٹا منتقلی کرتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ آپ کی لاعلمی میں کتنا مواد اپنے سرور کو بھیج رہے ہیں اور اس کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ اس چیز کو میں سکیورٹی بریچ مانتا ہوں۔ پھر اینڈرائیڈ میں بے شمار کی بورڈز ہیں جن کے بارے آپ کو علم نہیں ہے کہ وہ کتنے محفوظ ہیں۔ ابھی چند دن قبل محفل پر ہی ایک ایشو شیئر کیا گیا تھا کہ کی بورڈ سنکرونائز نہیں ہو رہا اور دیگر مسائل تھے۔ البتہ یہ بات میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ڈیجیٹل دنیا میں شاید ہی کوئی چیز ایسی ہو جو سو فیصد محفوظ ہو
بلیک بیری کا جو واقعہ آپ نے بتایا ہے، وہ شاید ایس ایم ایس کے ڈیٹا کے متعلق تھا جو کہ میرے خیال میں فضول آئیڈیا ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا ہر میسج کینیڈا سے ری روٹ ہو کر آئے
نام کی تبدیلی کا مشورہ اوپر احباب دے چکے
 
قیصرانی

لائبریرین
جو میرے علم میں ہے میں اس پر اظہار خیال کرتاہوں۔۔۔۔بلیک بیری بزنس ڈیوائس ہے،اس میں ایمیل ایسے ہی کرسکتے ہیں جیساکہ کمپیوٹر میں کرنے کاتجربہ ہوتاہے، فیزکل کیوبورڈسے ٹائپنگ بھی عمدگی سے ہوتی ہے اور انٹرنیٹ پروٹوکول بھی سیکوئرہے، بعض میل فی میل کے ہاتھوں میں اب بھی دیکھتاہوں۔۔،ایپس مارکیٹ میں ایپس کی شدید قلت ہے۔اور پھر نت نئے انڈرائیڈ کے ماڈلزاور آئی فون نے ہر عمر کے فرد کی توجہ اپنی طرف کھینچ رکھی ہے شاید اسی لیےبلیک بیری بھی انڈرائیڈ کی طرف منتقل ہوگیاہے، آپ نیٹ پر اس کے ماڈلز تلاش کرسکتے ہیں ’’بلیک بیری پاسپورٹ‘‘بلیک بیری پرئیو‘‘ ۔
نیز، بلیک بیری کےتازہ ترین ورژن پر اب بھی اردو فانٹس (بشمول وٹس ایپ ) ٹھیک سے نظر نہیں آتے ،اردو کیبورڈ نہیں ہے، اور وٹس ایپ پر کال آئے تو فون کی گھنٹی سمجھ ہی نہیں آتی کہ بجتی بھی ہے یا نہیں۔۔۔کیونکہ یہ سمارٹ فونز کے زمرے میں نہیں آتا۔۔۔البتہ اس کے ٹچ اسکرین والے ماڈلز کا مجھے علم نہیں ہے۔
یہ سیٹ کیو 10 بلیک بیری ہے جواب فیملی ممبر کودے دیاہے اورایک دوسرا سیٹ’’بلیک بیری بولڈ‘‘ میڈ ان فن لینڈ اولڈ از گولڈ کے مصداق بہت عمدہ سیٹ ہے ۔

ونڈوز فون کا تجربہ بھی تلخ رہا ،انٹرنیٹ براؤز سلو تھابلکہ مکمل ڈیوائس ہی سلو تھی،مین آئکونز ٹرانسپیرینٹ تھے نہ ان میں کوئی جاذبیت ،اس کی بھی مارکیٹ بس اویں سی ہی ہے۔۔بالخصوص گوگل اور ایپل ایپس اسٹورکے مقابلے میں۔۔۔ اس سےاتنی زیادہ کوفت ہوئی کہ 8 ماہ کی وارنٹی باقی تھی اور میں نے جان چھڑانے کے لیے انتہائی کم قیمت پر بیچ دیاتھا۔
فن لینڈ میں بلیک بیری بنتے رہے ہیں؟ مجھے علم نہیں تھا
 
صبیح

محفلین

:)آپ کا علم صحیح ہے،بلیک بیری کے حوالےسے میں نے نوکیا سےگڈ مڈکردیا،بلیک بیری بولڈ’’میڈان ہنگری‘‘ کاہے، کیو10 ’’میڈ ان میکسیکو‘‘۔
حالانکہ یہ تو سامنے کی بات ہے کہ فن لینڈ نوکیا کا فاؤنڈرہے،اور شاید یہی ایک فون ہے جو میڈ ان فن لینڈ کاتھا؟ لیکن ایک دہائی قبل سیم ماڈل ’’میڈ ان ہینگری ‘‘کے سامنے آئے:)،آپ نے سیمبئن سیریز بھی استعمال کی ہے؟۔
 
صبیح

محفلین
دیکھیے، معذرت کے ساتھ، مگر میں اس وقت جہاں ہوں اور مستقبل قریب کے چند سال جہاں موجود ہوں، وہاں میرے پاس ہمیشہ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ موجود ہے، وائی فائی کی صورت میں بھی اور اس کے بغیر بھی۔ اس لیے آپ کی بتائی ہوئی چیز میرے لیے کسی طرح بھی مجبوری کا سبب نہیں ہے
دوسری بات سکیورٹی کی جہاں تک ہے تو دو چیزیں ہم دیکھتے ہیں۔ ایک ہے عام یوزر کے لیے کتنا مفید ہے اور کتنا محفوظ۔ چونکہ آپ خود ہی بتا چکے ہیں کہ بلیک بیری بزنس کمیونٹی کے لیے ہے۔ ای میلز میرے لیے زیادہ اہم ایشو نہیں ہے۔ سکیورٹی سے مراد ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں کہ میں نے سام سنگ کا ایس سکس ایج پلس لیا تھا۔ ایک دن بیک گراؤنڈ پراسیسز دیکھتے ہوئے مجھے کہیں دور چھپا ہوا ایک ایپ دکھائی دیا جس کا نام بی بی سی کچھ تھا۔ اُس وقت تک میں نے بی بی سی کی سائٹ تک نہیں کھول کر دیکھی تھی۔ اب سوچیے کہ فن لینڈ سے لیا گیا فون جو کہ نارڈک مارکیٹ کے لیے بنایا گیا ہے، اس میں بی بی سی کا ایپ کیا کر رہا ہے؟یعنی اس طرح کے بلاٹ ویئر ہی وہ ایشو ہیں جو اینڈرائیڈ کی ڈیوائسز کو سست کر دیتے ہیں، بیک گراؤنڈ ڈیٹا منتقلی کرتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ آپ کی لاعلمی میں کتنا مواد اپنے سرور کو بھیج رہے ہیں اور اس کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ اس چیز کو میں سکیورٹی بریچ مانتا ہوں۔ پھر اینڈرائیڈ میں بے شمار کی بورڈز ہیں جن کے بارے آپ کو علم نہیں ہے کہ وہ کتنے محفوظ ہیں۔ ابھی چند دن قبل محفل پر ہی ایک ایشو شیئر کیا گیا تھا کہ کی بورڈ سنکرونائز نہیں ہو رہا اور دیگر مسائل تھے۔ البتہ یہ بات میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ڈیجیٹل دنیا میں شاید ہی کوئی چیز ایسی ہو جو سو فیصد محفوظ ہو
بلیک بیری کا جو واقعہ آپ نے بتایا ہے، وہ شاید ایس ایم ایس کے ڈیٹا کے متعلق تھا جو کہ میرے خیال میں فضول آئیڈیا ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا ہر میسج کینیڈا سے ری روٹ ہو کر آئے
نام کی تبدیلی کا مشورہ اوپر احباب دے چکے
معذرت کیوں:)؟ میرے ساتھ کھل کر بات چیت یا اختلاف کریں :) ۔
اورآپ کی تمام باتوں سے متفق ہوں اورجیساکہ آپ نے عرض کیا ’’
اس طرح کے بلاٹ ویئر ہی وہ ایشو ہیں جو اینڈرائیڈ کی ڈیوائسز کو سست کر دیتے ہیں، بیک گراؤنڈ ڈیٹا منتقلی کرتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ آپ کی لاعلمی میں کتنا مواد اپنے سرور کو بھیج رہے ہیں اور اس کے ساتھ کیا کیا جائے گا‘‘۔
ایسی اپلیکشنز کا طریقہ واردات دیکھیں کہ جب فونز میں انسٹال کریں تو ان میں سے بعض کونٹیکٹ ، فوٹو گیلری وغیرہ وغیرہ تک رسائی مانگتی ہیں اگر انکارکردیاجائے تو ایپلیکشن نہیں چلے گی ۔۔۔تو ایسا صرف انڈرائیڈ تک نہیں محدود نہیں ہے۔
برسبیل تذکرہ ،جب ایپس پر ایڈز آتے ہیں تو بھی صارفین لاعلمی یا مجبوری میں ڈویلوپرز کو فوائد پہنچاتے ہیں۔
 
ایک بات یہ بھی ممکن ہے، کہ اس سال اندرائید ورژن 7 نوگٹ آ رہا ہے، نکسس کے بعد سام سنگ کی ہی فون اندرائید اپ ڈیٹ کے ساتھ آتے ہیں اور یہ سیلز بڑھانے کا طریقہ ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
:)آپ کا علم صحیح ہے،بلیک بیری کے حوالےسے میں نے نوکیا سےگڈ مڈکردیا،بلیک بیری بولڈ’’میڈان ہنگری‘‘ کاہے، کیو10 ’’میڈ ان میکسیکو‘‘۔
حالانکہ یہ تو سامنے کی بات ہے کہ فن لینڈ نوکیا کا فاؤنڈرہے،اور شاید یہی ایک فون ہے جو میڈ ان فن لینڈ کاتھا؟ لیکن ایک دہائی قبل سیم ماڈل ’’میڈ ان ہینگری ‘‘کے سامنے آئے:)،آپ نے سیمبئن سیریز بھی استعمال کی ہے؟۔
نوکیا کے عموماً فلیگ شپ فون فن لینڈ میں بنتے تھے اور جو سیریز جتنی پرانی ہوتی جاتی تھی، اسی مناسبت سے اسے بیرونِ ملک کی فیکٹریوں کے حوالے کر دیا جاتا تھا۔ البتہ نوکیا چاہے جہاں بھی بنا ہو، میں نے اس کی بیٹری کبھی میڈ ان فن لینڈ نہیں دیکھی، ہنگری کی ہی ہوتی تھی
جی، سیمبیان سیریز بھی استعمال کی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
معذرت کیوں:)؟ میرے ساتھ کھل کر بات چیت یا اختلاف کریں :) ۔
اورآپ کی تمام باتوں سے متفق ہوں اورجیساکہ آپ نے عرض کیا ’’
اس طرح کے بلاٹ ویئر ہی وہ ایشو ہیں جو اینڈرائیڈ کی ڈیوائسز کو سست کر دیتے ہیں، بیک گراؤنڈ ڈیٹا منتقلی کرتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ آپ کی لاعلمی میں کتنا مواد اپنے سرور کو بھیج رہے ہیں اور اس کے ساتھ کیا کیا جائے گا‘‘۔
ایسی اپلیکشنز کا طریقہ واردات دیکھیں کہ جب فونز میں انسٹال کریں تو ان میں سے بعض کونٹیکٹ ، فوٹو گیلری وغیرہ وغیرہ تک رسائی مانگتی ہیں اگر انکارکردیاجائے تو ایپلیکشن نہیں چلے گی ۔۔۔تو ایسا صرف انڈرائیڈ تک نہیں محدود نہیں ہے۔
برسبیل تذکرہ ،جب ایپس پر ایڈز آتے ہیں تو بھی صارفین لاعلمی یا مجبوری میں ڈویلوپرز کو فوائد پہنچاتے ہیں۔
مارش میلو میں اسی چیز کو بہتر کیا گیا ہے کہ ہر ایپ کی پرمشینز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ پہلے مجھے آئی فون سے چڑ ہوتی تھی کہ ایپ خریدنے کیوں پڑتے ہیں۔ مگر جب اشتہارات سے پالا پڑا ہے، اب میں تقریباً ہر ایپ کا پرو ورژن خرید کر ان اشتہارات سے جان چھڑا چکا ہوں۔ یہاں آئی فون کے کام کرنے کا طریقہ کار مجھے نہ صرف سمجھ آیا ہے بلکہ اس کو پسند بھی کر رہا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک بات یہ بھی ممکن ہے، کہ اس سال اندرائید ورژن 7 نوگٹ آ رہا ہے، نکسس کے بعد سام سنگ کی ہی فون اندرائید اپ ڈیٹ کے ساتھ آتے ہیں اور یہ سیلز بڑھانے کا طریقہ ہے۔
اس بارے میرا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ عموماً میجر اپ گریڈ کا ورژن سام سنگ والے تقریباً ایک سال بعد یوزر کے حوالے کرتے ہیں، جب اس کا بھی اگلا ورژن لانچ ہونے والا ہوتا ہے۔ اب اسی سے اندازہ لگا لیں کہ سام سنگ والے اصلی اینڈرائیڈ کے ساتھ وہی سلوک کرتے ہوں گے جو پاکستان کے موجودہ آئین کے بنانے کے بعد اس کے بانی نے کیا تھا
 
شکر ہے میں سامسنگ یوزر نہیں... لیکن سام سنگ عموما نئے ورژن کی لانچ پہ اپنا ایک شاخسانہ ضرور لاتا ہے. ویسے سامسنگ تھوک کے حساب سے جتنے فون نکالتا ہے، اتنے مارکیٹ میں ڈیلی بیسس پہ انڈے نہیں آتے.
اپڈیٹ کے حوالے سے ایل جی، بالخصوص اس کے کورئین فون خوش قسمت ہیں.
 
صبیح

محفلین
ایپل کی ٹیکنالوجی مصنوعات سے پیسے بنانے پر سخت مذمت کرتا ہوں!
ایپل کو چاہیے کہ چورن بیچ کر پیسے کمائے
ایپل کے بارے مجھے علم نہیں تھا کہ وہ خیراتی ادارہ ہے
صبیح عرف کرمداد کا شکریہ جنہوں نے ہماری معلومات میں کتنا اضافہ کیا۔
کرم داد میرے پسندیدہ کریکٹر کانام ہے۔
اور
ان الفاظ کو ایسے لیاگیاجیسےکہ میں نے اخبار میں ہیڈ لائن چھپوادی تھی کہ ’’ایپل پیسہ بنارہاہے‘‘:biggrin:
 
صبیح

محفلین
شکر ہے میں سامسنگ یوزر نہیں... لیکن سام سنگ عموما نئے ورژن کی لانچ پہ اپنا ایک شاخسانہ ضرور لاتا ہے. ویسے سامسنگ تھوک کے حساب سے جتنے فون نکالتا ہے، اتنے مارکیٹ میں ڈیلی بیسس پہ انڈے نہیں آتے.
اپڈیٹ کے حوالے سے ایل جی، بالخصوص اس کے کورئین فون خوش قسمت ہیں.
سام سانگ کے حوالے سے آپ کا تجزیہ عمدہ ہے :ڈ
 
صبیح

محفلین
اس بارے میرا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ عموماً میجر اپ گریڈ کا ورژن سام سنگ والے تقریباً ایک سال بعد یوزر کے حوالے کرتے ہیں، جب اس کا بھی اگلا ورژن لانچ ہونے والا ہوتا ہے۔ اب اسی سے اندازہ لگا لیں کہ سام سنگ والے اصلی اینڈرائیڈ کے ساتھ وہی سلوک کرتے ہوں گے جو پاکستان کے موجودہ آئین کے بنانے کے بعد اس کے بانی نے کیا تھا

جی ہاں!البتہ وہ سکیورٹی پاچ دیتاہے اور ایپل کا یہ زبردست سلسلہ اصول یا پالیسی ہے کہ ورلڈ وائیڈ اپ ڈیٹ جاری کرتاہے اور کم ازکم اگرڈوائس پانچ سال تک چلے تو وہ اپ ڈیٹ موصول کرتی رہے گی۔تاہم 10 ورژن کے حوالے سے آپ کو علم ہوگا کہ وہ سکسٹی فور بٹ ڈوائسز پر موصول ہوگی؟۔
 
صبیح

محفلین
نوکیا کے عموماً فلیگ شپ فون فن لینڈ میں بنتے تھے اور جو سیریز جتنی پرانی ہوتی جاتی تھی، اسی مناسبت سے اسے بیرونِ ملک کی فیکٹریوں کے حوالے کر دیا جاتا تھا۔ البتہ نوکیا چاہے جہاں بھی بنا ہو، میں نے اس کی بیٹری کبھی میڈ ان فن لینڈ نہیں دیکھی، ہنگری کی ہی ہوتی تھی
جی، سیمبیان سیریز بھی استعمال کی ہے
معلوماتی
مارش میلو میں اسی چیز کو بہتر کیا گیا ہے کہ ہر ایپ کی پرمشینز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ پہلے مجھے آئی فون سے چڑ ہوتی تھی کہ ایپ خریدنے کیوں پڑتے ہیں۔ مگر جب اشتہارات سے پالا پڑا ہے، اب میں تقریباً ہر ایپ کا پرو ورژن خرید کر ان اشتہارات سے جان چھڑا چکا ہوں۔ یہاں آئی فون کے کام کرنے کا طریقہ کار مجھے نہ صرف سمجھ آیا ہے بلکہ اس کو پسند بھی کر رہا ہوں
جی! مارش میلو تمام سابقہ ورژنز سے زبردست ہے،ایمازون سٹورپر روزانہ ایک پیڈ ایپ فری ملتی ہے، وہاں سے مجھے ایف 18 کیرئیرلینڈنگ ملی جو میری فیورٹ ایپ ہے ، اس پر ایڈ نہیں آتے،لیکن باقی ایپس پر ایڈز کی بھرمار ہے ،ایپل کا اپنا ایک اسٹینڈرڈ ہے، اسی لیے نیکسٹ یا انورسری سیزن کے فون کے انتظارمیں ہوں۔
مجھےپلس والا ماڈل پسند ہے کیونکہ انڈرائیڈ سیٹس کے اسکرین سائز بڑے آنا اب عام سی بات ہے۔
نیزآئی فون کی اسکرین چار عشاریہ سات انچ اور پلس ماڈل کی اسکرین کے مابین آپ کا کوئی تجربہ ہے؟
 
Top