سال کی کوکھ میں پلتے ہوئے دن - ( سال 2010 کی پہلی نظم)

محمداحمد

لائبریرین
مغل بھیا!

سال 2010 کی پہلی نظم بہت خوب ہے اور حسبِ حال بھی ہے۔

داد حاضرِ خدمت ہے۔ گر قبول افتد زہے۔۔۔۔
 
طالوت

محفلین
بہت خوب جناب ۔ شاعر قوم کے درد مندوں کی نمائندگی کریں تو شاعر ورنہ کس کام کے۔ ایسی دل سوز حقیقتوں کو جاری رکھئے ۔ مگر دوسرے ہاتھ امید بھی باندھیں نا !
وسلام
 
طالوت

محفلین
معاف کیجئے آ پکا مراسلہ نمبر 44 اب پڑھا ۔ اس نے تو کچھ کہنے جوگا چھوڑا ہی نہیں۔
وسلام
 
مغزل

محفلین
وقت کی گرد میں اٹی نظم کی ضرورت پڑ گئی ۔۔ آج حلقہ اربابِ ذوق میں نظم کی چیر پھاڑ کا مرحلہ پیش آئے گا۔۔۔ سو لڑی بھی تازہ کردی۔۔:sick:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
محمد بلال اعظم کو محبتوں میں منسلک کیا جاتا ہے۔۔ سند رہے۔:angel:
محبت ہے آپ کی مغزل بھائی۔
بہت خوبصورت تخلیق اور اتنی زیادہ کڑوی نہیں لگی۔
شاید ہمارے حالات ہی ایسے ہو گئے ہیں کہ اب ایسی باتیں عجیب نہیں لگتیں۔
ایک اچھے موضوع پہ قلم اٹھایا ہے۔
کئی بار پڑھ چکا ہوں مگر تازگی کا تاثر زائل نہیں ہو رہا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
وقت کی گرد میں اٹی نظم کی ضرورت پڑ گئی ۔۔ آج حلقہ اربابِ ذوق میں نظم کی چیر پھاڑ کا مرحلہ پیش آئے گا۔۔۔ سو لڑی بھی تازہ کردی۔۔:sick:
ضرورت نہ ہی پڑتی تو اچھا تھا۔
خیر!
بہرحال ادبی بحث چل رہی ہے لہٰذا میں محترم محمد یعقوب آسی صاحب کی رائے کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں۔
 
مغزل

محفلین
کل حلقہ اربابِ ذوق میں چیر پھاڑ پر کمر بستہ احباب نے جو معروضات مجھ ایسے جہل مرتب کی نظم بابت بیان کی ان کی تفصیل حلقہ اربابِ ذوق کی کاروائی یہاں پیش کرنے کی سعادت حاصل کروں گا، کوتاہی مجھ سے یہ ہوئی کہ مہدی نقوی حجاز سے رابطہ نہ کرسکا۔ ایک ملاقات دسمبر میں ہوئی ۔ ملاقات کا احوال نامہ جلد پیش کرتا ہوں۔
 
انتظار رہے گا۔
اور یہ حلقہ ارباب ذوق کراچی والا ہے یا کوئی آن لائن ہے؟
 
مغزل

محفلین
انتظار رہے گا۔اور یہ حلقہ ارباب ذوق کراچی والا ہے یا کوئی آن لائن ہے؟
جی پیارے ۔۔ ضرور۔۔ حلقہ اربابِ ذوق آن لائن تو محض ایک ویب انفو ہے۔۔ پنڈی اسلام آباد لاہور کی طرح کراچی کا حلقہ اربابِ ذوق بھی حقیقت ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی پیارے ۔۔ ضرور۔۔ حلقہ اربابِ ذوق آن لائن تو محض ایک ویب انفو ہے۔۔ پنڈی اسلام آباد لاہور کی طرح کراچی کا حلقہ اربابِ ذوق بھی حقیقت ہے۔
تو کیا کوئی ایسا حلقہ اربابِ ذوق ساہیوال میں بھی ہو سکتا ہے؟
 
Top