ساس کی تین دعائیں

شمشاد خان

محفلین
سسرال والے گھر آئے اور آتے ہی ساس کہنے لگیں.. بیٹا تجھ سے میں بہت خوش ہوں.. تجھے میں تین دعائیں دینا چاہتی ہوں..
بتا کون سی دعائیں دوں؟؟... میں نے ساس سے کہا.. ساسو ماں پہلے مجھے آپ کی بیٹی اور میری اہلیہ سے جان کی امان کی دلائی جائے.
ساس نے کہا. دیدی گئی. بےفکر رہو اور کھل کر بولو. میں نے چور نگاہوں سے اہلیہ کو دیکھتے کہا. پہلی دعا تو مجھے یہ دیدیں کہ
یا اللہ مجھے اہلیہ کے ہاتھوں روز روز کی ذلت سے محفوظ فرمائے.. ساس "چونک" کر اہلیہ کو غصے سے دیکھنے لگیں اور پورے خلوص دل سے
بلند آواز سے یہ دعا کی. جس پر سوائے اہلیہ اور منحوس سالے کے سب نے دل سے "آمین" کہی..دوسری بول بیٹا.. میں ڈرتے ڈرتے کہنے لگا.
یا اللہ مجھے سالے کی آئے دن کی "بلیک میلنگ" سے محفوظ فرما.. ساس غصے سے سالے کو گھورنے لگیں.. سالا "گڑبڑاکر" دائیں بائیں دیکھنے لگا..
ساس نے یہ والی دعا بھی بلند آواز سے دیدی..جس پر سب نے بلند آواز سے آمین کہا.. سوائے بہن بھائی کے.. ساس نے تیسری پوچھی تو
میں ساس سے کہنے لگا.. ساسو ماں یہ تھوڑی خطرناک ہے.. یہ دعا پورے پورے خلوص دل سے کیجیے گا.. اور دیکھیں آپ کی بیٹی اور بیٹے
آمین نہیں کہہ رہے.. اس دعا پر ان دونوں سے بھی آمین کہلوائی جائے.. اہلیہ کا بس نہیں چل رہا تھا.. ورنہ تو مجھے دن میں تارے دکھادیتیں..

ان کی "بےبسی" دیکھ کر میں اندر ہی اندر "لڈیاں" ڈال رہا تھا.. میں نے مزید نمک مرچ لگانے کی غرض سے ساس سے بڑی معصومیت سے کہا..ساسو ماں دیکھیں.. آپ کی بیٹی کے "تیور" بڑے خطرناک لگ رہے ہیں.. آپ تو چلی جائیں گی.. لیکن بعد میں میری خیر نہیں..
ساس نے مجھے تسلی دی.. بیٹا تو بالکل فکر نا کر.. اس کی ماں ہوں.. بس تو تیسری دعا بتا.. یہ سن کر میری "دھاڑس" بنی.. اور ڈرتے ڈرتے کہنے لگا..

یا اللہ اس گھر سے آمریت کا خاتمہ کرکے جمہوریت کا بول بالا کردے..ساسو ماں نے جیسے ہی یہ آخری دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے.. اہلیہ برداشت نا کرسکیں..امی جان پلیز اب بس کردیں.. کیوں اپنی بیٹی کی دشمن ہورہی ہیں؟؟.. ساس غصے سے بولیں.. کیوں اس دعا میں کون سی غلط بات ہے..جو تو "تلملارہی" ہے.. اس کا مطلب ہے کہ تو واقعی ہٹلر بنی ہوئی ہے.. چل اب تو خاموش ہو.. میں دعا کرنے لگی ہوں.. اہلیہ نے یہ دیکھا..تو اپنی ماں کے آگے ہاتھ جوڑتے ہوئے بولیں.. اچھا بس پانچ منٹ میری بات سن لیں.. اس کے بعد آپ بےشک دعا کرلینا.. ساس کی اجازت پاکر اہلیہ نے چھوٹے بلونگڑے کو بلایا.. جو بڑے مزے سے یہ ساری کارروائی دیکھ رہا تھا.. حذیفہ اپنی نانی کو ذرا چھت والی کہانی تو سنانا..

یہ سن کر حذیفہ کو میں نے اشارے سے "لالچ" دیا اور بتانے سے منع کیا.. لیکن کمبخت وہ نا مانا.. نانی کے پاس جاکر کسی "نیوز اینکر" کی
طرح شروع ہوگیا.. نانی ابو ہر اتوار کو کپڑے دھونے کے بہانے چھت پر جا کر برابر والی آنٹی سے ملاقاتیں کرتے ہیں کبھی ان کے ہاتھ کے
پکوڑے.. کبھی چھولے کھاتے ہیں.. اور امی کو ظالم "ہٹلر" بناکر آنٹی کی ہمدردی حاصل کرتے ہیں.. اس اتوار کو تو ابو باقاعدہ" ٹسوے" بہارہے تھے..اور آنٹی اپنے ہاتھوں سے انہیں صاف کررہی تھیں.. میں ٹنکی پر چڑھا یہ ساری فلم دیکھ رہا تھا.. ابو سے دو پکوڑے مانگے تو مجھے منع کردیا..

اس کمبخت کی باتیں سن کر مجھے اپنی دعائیں ضائع ہوتی نظر آنے لگیں.. اور اپنے آپ کو دل ہی دل میں کوسنے لگا.. کاش اسے بھی دو پکوڑے
کھلاکر "کانا" کرلیتا..ساس کی نظریں "رخ" بدلنے لگیں.. اہلیہنے اب چھوٹے حافظ جی کو بلایا.. عمر اب تم بھی اپنی نانی کو ابو کے
"انباکس" کے بارے میں بتادو.. عمر تو لگ رہا تھا کہ اپنے بلاوے کے انتظار میں تھا.. فوراً اپنی نانی کے قریب آگیا.. اور شروع ہوگیا..
نانی.. ابو انباکس میں آنٹیوں کو دانہ ڈالتے ہیں.. اور تو اور ایک بار تو ابو نے میری "فیک" فیمیل آئی ڈی جس کے ذریعے میں ابو سے ایڈ تھا..
اسے بھی نہیں بخشا.. مجھے بھی "آئی لو یو" کا میسج بھیج دیا.. یہ کہہ کر اس نے اپنا موبائل نکالا.. اور اپنی نانی کو وہ میسج دکھائے..
اب تو ساسو ماں یہ سب دیکھ کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگیں۔

توبہ توبہ.. بیٹا میں تو تجھے بہت شریف سمجھتی تھی.. لیکن تو تو "نالائق" نکلا..بیٹا تو جمہوریت کے قابل نہیں.. آمریت ہی تجھے راس آئے گی.. اور اپنی دونوں دعائیں واپس لیتی ہوں.. اور یہ دعا دیتی ہوں..اللہ تجھے کبھی "جمہوریت" کا سایہ بھی نصیب نا ہو.. ہمیشہ آمریت کی چھتری تلے رہے..

شادی_شدہ_آصف_بھائی
(فیسبک سے منقول)
 
Top