سادہ سا سوال ہے !

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کسی تیز چینی پینے والے کو پلا دی جائے اور خود کم چینی کی بناکر پی لی جائے
آپ تو انتہا کے سیانے نکلے انتہا بھائی۔
ایک سادہ سا سوال ہم نے بھی کیا ہے لیکن کوئی سنجیدہ ہی نہیں لیتا ہماری بات کو۔
آپ ہی جواب دیجئیے نا۔
اگلے مراسلہ میں پھر سے دیتے ہیں سوال۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو دو آنکھیں ایک بڑی نعمت کی صورت عطا کی ہیں ان سے لوگ اپنا شہتیر دیکھنے کی بجائے لوگوں کے تنکے کیوں تلاش کرتے ہیں؟
 
انتہا

محفلین
پھر سے دہرائے دیتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو دو آنکھیں ایک بڑی نعمت کی صورت عطا کی ہیں ان سے لوگ اپنا شہتیر دیکھنے کی بجائے لوگوں کے تنکے کیوں تلاش کرتے ہیں؟
اس کا جواب تو اگر حضرت مفتی صاحب زیادہ مناسب دے سکتے ہیں۔
اصلاحِ نفس کا فقدان اور عجب کی بیماری شاید
 
انتہا

محفلین
آپ تو انتہا کے سیانے نکلے انتہا بھائی۔
ایک سادہ سا سوال ہم نے بھی کیا ہے لیکن کوئی سنجیدہ ہی نہیں لیتا ہماری بات کو۔
آپ ہی جواب دیجئیے نا۔
اگلے مراسلہ میں پھر سے دیتے ہیں سوال۔
اب اتنے سیانے بھی نہیں ہم
 
عرفان سعید

محفلین
یاد رہے کہ یہ اردو محفل ہے جہاں سمجھنا سمجھانا بھی اردو میں ہے یہاں تک کہ یہاں موجود رہتے ہوئے سوچنا بھی اردو میں ہے عرفان بھائی۔
اب ایسا بھی کچھ نہیں لکھا کہ سمجھا نہ جا سکے۔
اس کی بنیاد تو انسانی نفسیات میں ہے۔ اپنی ذات کے معاملے میں انسان کسی حد تک کچھ تعصب کا شکار ہوتا ہے۔ جس کا نتیجہ اپنی خامیوں سے صرفِ نگاہ اور دوسروں کی کمزوریوں کی نشاندہی کی صورت میں نکلتا ہے۔
مذہب اس کا حل بتائے گا وجہ نہیں۔
 
یہ ہوئی نا بات۔۔۔ ورنہ پہلے تو آپ نے تین لفظوں میں کہانی ہی مُکا دی تھی۔
 
Top