سابق صدر کی والدہ کو لانے کیلئے طیارہ دینے کو تیار ہیں: پرویز رشید

اسلام آباد (ایجنسیاں / طاہر خلیل) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دیا جائے گا نہ بیرون ملک جانے دیں گے، سابق صدر کی والدہ کو دبئی سے لانے کے لئے وزیراعظم طیارہ یا ایئر ایمبولینس بھیجنے کو تیار ہیں، حکومت مشرف کی والدہ کے علاج معالجے کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرے گی، آج سے پہلے کوئی ڈیل کی نہ اب کریں گے، مشرف کےخلاف غداری مقدمہ کو ’ٹوپی ڈرامہ‘ کہنے والوں کو جلد پتہ جل جائے گا، سابق صدر کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کی عدلیہ کرے گی، مارچ تک حکومت ختم ہوجانے کی بکواس باتوں کو نظر انداز کردینا چاہئے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے اپنے بیان اور جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کے مستقبل کا فیصلہ آزاد عدلیہ کرے گی‘ ڈیل کی رپورٹس بے بنیاد ہیں‘ حکومت سابق صدر کی والدہ کو علاج کی تمام سہولتیں فراہم کرے گی‘ مشرف کے خلاف مقدمہ کو ٹوپی ڈرامہ کہنے والوں کو جلد پتہ چل جائے گا۔ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو ملک سے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ لیکن ان کی والدہ کو پاکستان لانے کے لئے انتظامات کرنے کو تیار ہے۔ جمعہ کو ’’جنگ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم انسانی ہمدردی کے تقاضے کے تحت پرویز مشرف کی والدہ کو پاکستان لانے کے لئے خصوصی طیارہ یا ایئر ایمبولینس بھیجنے کیلئے تیار ہیں تاکہ ان کا علاج پاکستان میں ہوسکے اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہ سکیں، حکومت پاکستان ان کے علاج معالجے کے لئے تمام سہولتیں فراہم کرے گی۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے جو لوگ کہتے ہیں کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ ’’ٹوپی ڈرامہ‘‘ ہے انہیں حقیقت کا جلد پتہ چل جائے گا۔ ان کی توجہ جب پرویز مشرف کے ایک ساتھی سیاستدان کے بیان پر دلائی گئی کہ موجودہ حکومت مارچ سے آگے نہیں جاسکے گی تو وزیر اZطلاعات ونشریات نے کہا کہ واہیات اور بکواس باتوں کو نظر انداز کر دینا چاہئے۔واضح رہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=158724
 

قیصرانی

لائبریرین
انصاف کے تقاضے تو بخوبی پورے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں کہ حکومت سے لے کر عدلیہ تو وہی کردار بیٹھے ہیں جو براہ راست خود ملزمان ہیں اور اپنے جرائم کو معاف کئے بیٹھے ہیں
باقی طیارہ بھیجنا یا ای سی ایل، مکافات عمل ہے :)
 
Top