سائیکل کے پہیے

نوید اکرم

محفلین
اگر دیکھو کبھی تم غور سے سائیکل کے پہیوں کو
تو جانو گے کہ وہ دونوں
مساوی ہیں، برابر ہیں
مگر ہے ایک آگے اور لگا ہے دوسرا پیچھے
کہ دونوں کے عمل کے دائرے ہیں مختلف بالکل
کوئی کم تر نہیں ان میں
کوئی برتر نہیں ان میں
مگر جو پچھلا پہیہ ہے
چلاتا ہے وہ اگلے کو
کہ گر سائیکل چلانی ہے تو یہ بے حد ضروری ہے
ذرا سوچو! اگر سائیکل کے دونوں پہیے پیچھےہوں
یا پھر دونوں ہی آگے ہوں
تو کیا ہو گا؟
یہ سائیکل چل سکے گی کیا؟؟

تفکر کچھ کرو لوگو!
کہ کنبہ ایک سائیکل ہے
اور اس کےپہیے مرد و زن!
 
Top