زین فورو زین فورو 1.1 اردو ایڈیٹر انٹگریشن

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
زین فورو کی اردو لینگویج فائل کے بعد حسب وعدہ زین فورو کے لیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن فراہم کرنے کا وعدہ بھی پورا کیا جا رہا ہے۔ اس موڈ میں وزی وگ اور سادہ ٹیکسٹ ایریا دونوں کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان فراہم کیا گیا ہے۔ اس موڈ کے ذریعے فورم کے بیشتر ایڈٹ ایریاز کا احاطہ ہو جاتا ہے۔

انسٹالیشن

1۔ سب سے پہلے upload فولڈز کی فائلوں کو اپنی فورم کے روٹ فولڈر میں اپلوڈ کریں۔
2۔ install.html میں بیان کی گئی ٹیمپلیٹ کی تبدیلیاں رو بہ عمل لائیں۔

مزید تفصیل کے لیے زین فورو کی آفیشل فورم پر اردو ایڈیٹر انٹگریشن سے متعلقہ پوسٹ ملاحظہ فرمائیں۔
والسلام
 

Attachments

  • xenforo_urdueditor_integration.zip
    105.7 KB · مناظر: 116
السلام علیکم
خاکسار نے ژین فورو کا ایک اجازت نامہ کل ہی اپنی اردو سائٹ کے لئے خریدا ہے۔ اب اس کا ترجمہ کرنا ہے۔(کافی تو دوران نمونہ کر چکا ہوں) چونکہ جناب پہلے سے ترجمہ کر چکے ہیں اس لئے یہ راہنمائی فرمائیں کہ اُن کے فقرات میں سے صرف عوامی رسائی کے صفحات کے فقرات کو کیسے الگ کیا جائے تاکہ انتظامی حصہ بدستور انگریزی میں ہی رہے۔
والسلام جزاکم اللہ
 
بہت شکریہ میں نے وہ تمام کام حسب ہدایات کر دیے۔ اردو کافی جگہ پر دستیاب ہو گئی لیکن
دخول و اندراج کا چھلاوہ(جو اوپر سے کود کر نیچے آتا ہے) بند ہو گیا اب وہ عمل ایک دوسرے صفحے پر چلا جاتا ہے
ذاتی تفصیلات کا زیریں دریچہ( رکن کے نام کے نیچے جو مزید تفصیلات آتی ہیں) نہیں کھلتا
تحریر کے چوکھٹے میں اردو دستیاب نہیں
صٍفحے کی تشہیر کے اسباب بھی ناپید ہوگئے ( ٹوئٹر اور گوگل وغیرہ جو بائیں طرف نیچے آتے ہیں)
براہ کرم راہنمائی فرمائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
ان علامات سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ نے ٹیمپلیٹ کی تبدیلیاں کرتے ہوئے کہیں کوئی غلطی کی ہے۔ اپنی فورم کے صفحے کے سورس کی پڑتال کرکے اس کی تصدیق کر لیں کہ آیا مطلوبہ تبدیلیاں شامل ہو گئی ہیں یا نہیں۔
 

نویدریاض

محفلین
السلام علیکم - برادر - یہ 3۔1۔1 پر کام نہیں کر رہا ؟

اور اس میں 3 فلڈرز ہیں - ایک upload , styles,scripts کیا ان سب کو اپ لوڈ کرنا ہے ۔ مہربانی فرمادیں۔

وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
اپلوڈ صرف وہی کچھ کرنا ہے جو کہ upload فولڈر میں موجود ہے۔ اسے نئے ورژن پر کام کرنا چاہیے۔ لیکن فائرفاکس کے نئے ورژنز میں کچھ پرابلم دے رہا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اسے جلد اپڈیٹ کر سکوں۔
 

مجیب

محفلین
محترم جناب منتظم اعلیٰ !
آداب و تسلیمات ۔
Toggle on Screen Keyboard میں اگر زیر پر کلک کریں تو زبر آتا ہے اور زبر کلک کریں تو زیر آتا ہے ۔ نیز اگر اس میں تخلص اور دوسرے characters کا بھی اضافہ ہو جائے اور بھی مفید ہو جائے گا ۔

العارض
مجیب
 

نبیل

تکنیکی معاون
محترم جناب منتظم اعلیٰ !
آداب و تسلیمات ۔
Toggle on Screen Keyboard میں اگر زیر پر کلک کریں تو زبر آتا ہے اور زبر کلک کریں تو زیر آتا ہے ۔ نیز اگر اس میں تخلص اور دوسرے characters کا بھی اضافہ ہو جائے اور بھی مفید ہو جائے گا ۔

العارض
مجیب

بگ رپورٹ کرنے کا شکریہ۔ مزید حروف شامل کرنے کے بارے میں بھی کام کیا جائے گا۔
 

مجیب

محفلین
محترم نبیل صاحب
اردو ایڈیٹر کو مائی بی بی میں بھی انٹیگریٹ کیا جا سکتا ہے ؟ اگر یہ ممکن ہے تو میں ضرور جاننا چاہوں گا کہ یہ کیسے مکمن ہے ۔
شکریہ
 

نویدریاض

محفلین
ماشاللہ، نبیل بھا ئی ، مہربانی ہوگی، اگر نئی اپ ڈیڈ شئیر کریں تو، کیونکہ کافی دن سے انتظار تھا، وسلام
 
Top