عدم زیست کا مفہوم پوچھا تھا کہ اک جام آگیا

باباجی

محفلین
زیست کا مفہوم پوچھا تھا کہ اک جام آگیا
ذوقِ استفسار کو آخر کچھ آرام آگیا
زندگی اور موت کے تِیرہ معمے ہائے ہائے
اس دوراہے پر چراغِ میکدہ کام آگیا
بچتے بچتے چشمِ ساقی کی جواں ترغیب ہے
اتفاقاً ہوش پر مستی کا الزام آگیا
شیخ تو لے ہی چلا تھا مجھ کو کعبے کی طرف
اتفاقاً راستے میں کوئے اصنام آگیا
جس نے بھی کی میری رسوائی کی کوشش اے "عدم"
وہ خدا کے فضل سے خود ہو کے بدنام آگیا
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہہہ
کلاسیکل شراکت بابا جی
شیخ تو لے ہی چلا تھا مجھ کو کعبے کی طرف
اتفاقاً راستے میں کوئے اصنام آگیا
جس نے بھی کی میری رسوائی کی کوشش "عدم"
وہ خدا کے فضل سے ہو کے خود بدنام آگیا
 

سید عاطف علی

لائبریرین
با با جی ۔۔۔کیا کہنے آپ کے انتخآب کے ۔۔۔:lol:
مظلع اور مقطع کی کتابت میں کچھ کسر رہ گئی مگر ۔۔۔اوزان کی ذرا سی لغزش سے لطف متاثر ہو رہا ہے۔ ذرا ٹھیک کیجئے۔غالبا" یوں ہوں ۔
زیست کا مفہوم پوچھا تھا کہ اک جام آگیا
ذوقِ استفسار کو آخر کچھ آرام آگیا
جس نے بھی کی میری رسوائی کی کوشش اے "عدم"
وہ خدا کے فضل سے- خود- ہو -کے- بدنام آگیا
علی سکندر صاحب کی یاد دلا دی آپ نے۔۔۔
جان ہی دے دی جگر نے آج پائے یار پر
عمر بھر کی بے قراری- کو قرار آ ہی گیا
 

باباجی

محفلین
واہہہہہہہہہہہہہہ​
کلاسیکل شراکت بابا جی​
شیخ تو لے ہی چلا تھا مجھ کو کعبے کی طرف
اتفاقاً راستے میں کوئے اصنام آگیا
جس نے بھی کی میری رسوائی کی کوشش "عدم"
وہ خدا کے فضل سے ہو کے خود بدنام آگیا
آپ کی محبت ہے جناب شاہ جی
 

باباجی

محفلین
با با جی ۔۔۔ کیا کہنے آپ کے انتخآب کے ۔۔۔ :lol:
مظلع اور مقطع کی کتابت میں کچھ کسر رہ گئی مگر ۔۔۔ اوزان کی ذرا سی لغزش سے لطف متاثر ہو رہا ہے۔ ذرا ٹھیک کیجئے۔غالبا" یوں ہوں ۔
زیست کا مفہوم پوچھا تھا کہ اک جام آگیا
ذوقِ استفسار کو آخر کچھ آرام آگیا
جس نے بھی کی میری رسوائی کی کوشش اے "عدم"
وہ خدا کے فضل سے- خود- ہو -کے- بدنام آگیا
علی سکندر صاحب کی یاد دلا دی آپ نے۔۔۔
جان ہی دے دی جگر نے آج پائے یار پر
عمر بھر کی بے قراری- کو قرار آ ہی گیا
بہت شکریہ سید عاطف علی بھائی
آپ نے بالکل ٹھیک تصحیح کی ہے
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شیخ تو لے ہی چلا تھا مجھ کو کعبے کی طرف
اتفاقاً راستے میں کوئے اصنام آگیا
واہ بابا جی۔ بہت عمدہ
 
Top