زیر تکمیل

اب جب کہ ماورا اور قیصرانی اتنی لگن سے تکمیل شدہ کتابوں اور افسانوں کی فہرست بنا رہے ہیں تو میں نے سوچا میں بھی ایک پوسٹ کر دوں صرف یہ بتانے کے لیے کہ زیر تکمیل کتابوں کی بھی فہرست مرتب کرتے چلیں ہم لوگ۔ سب سے شہرہ آفاق کتاب جو اس وقت لائبریری کی زینت بن رہی ہے بلکہ جس سے لائبریری کا بابرکت کام شروع ہوا تھا اور جس کی برکات سے مسلسل لائبریری مستفید ہوتی رہے گی وہ ہے

آبِ گم

جی ہاں ابھی زیر تکمیل ہے اور مدتوں رہے گی بھی۔

باقی زیر تکمیل کتابوں کے بارے میں اس دھاگے میں پوسٹ کرتے جائیں۔
 

ظفری

لائبریرین
محب بھائی میں تو“ آبِ گم “ کے سلسلے میں اپنے حصہ کا کام اگلے ماہ کی چھٹیوں میں کرنے کی پوری کوشش کروں گا جو کہ دو ہفتے پر محیط ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے ہاتھ میں:
سرور عالم راز صاحب کی کتابیں:
رنگِ گلنار
درّ، شہوار
شہرِ نگار
تیسرا ہاتھ

دوسری:
یا خدا
حرفِ معتبر
اسلوبیات مرتبہ خلیل احمد بیگ
اسلوبیاتی تنقید۔ مرزا خلیل احمد بیگ
چلو جگنو پکڑتے ہں۔ کلیم بٹ
ماں۔ منور رانا
 
Top