زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
خاموشی کا حاصل بھی، اک لمبی سی خاموشی تھی
ان کی بات سنی بھی ہم نے، اپنی بات سنائی بھی​
 

زیرک

محفلین
دل کا ہجومِ غم سے عدم اب یہ حال ہے
دریا پہ جیسے شام کو سکتہ سا چھا گیا
عبدالحمید عدم​
 

زیرک

محفلین
یہ الگ بات کہ میں ہی نہیں یوسف، ورنہ
بکنا چاہوں تو یہاں مصر کا بازار بھی ہے
حمایت علی شاعر​
 

زیرک

محفلین
سفر میں نیک تمنائیں کیا کروں گا میں؟
تمہارا ساتھ مجھے چاہیے، دعائیں نہیں
ظہیر مشتاق​
 

زیرک

محفلین
ہمیں تو حکمِ محبت تھا ، ہم نے کرنی تھی
ہمارے ساتھ مروت میں تم بھی مارے گئے
ظہیر مشتاق​
 

زیرک

محفلین
جانے والوں کی یہاں بھیڑ لگی رہتی ہے
ہم اسی خوف سے تنہائی میں کم آتے ہیں
ظہیر مشتاق​
 

زیرک

محفلین
ہم ایسے شکستہ ہیں جنہیں ہار سے بڑھ کر
میدان سے بھاگے ہوئے سالار کا دکھ ہے
ظہیر مشتاق​
 

زیرک

محفلین
زرد پڑتا ہوا چہرہ تو دِکھا سکتا ہے
آئینہ دے تو نہیں سکتا ہے شادابی ہمیں
ظہیر مشتاق​
 
Top