زیرک کے پسندیدہ اشعار

زیرک

محفلین
ذرا سی عمر، عداوت کی لمبی فہرستیں
عجیب قرض وراثت میں میرے نام ہوا
آنس معین​
 

زیرک

محفلین
ہر ایک شہر کا معیار مختلف دیکھا
کہیں پہ سر کہیں پگڑی کا احترام ہوا
آنس معین​
 

زیرک

محفلین
نہ جانے باہر بھی کتنے آسیب منتظر ہوں
ابھی میں اندر کے آدمی سے ڈرا ہوا ہوں
آنس معین​
 

زیرک

محفلین
میں اپنے گاؤں لوٹا تو وہی منظر پرانا تھا
کئی لوگوں سے ملنا تھا، کئی قبروں پہ جانا تھا
ظفر نیازی​
 

زیرک

محفلین
اولاد اور المیہ
اک عمر اپنے بیٹوں کو انگلی تھمائی، پھر
بوڑھے نے اک دُکان سے لاٹھی خرید لی​
 

زیرک

محفلین
ہم تو عاشق ہیں ہمارا تو چلو کام سہی
سجدے اس شہر کا دستور نہ ہو جائیں کہیں
راحیل فاروق​
 

زیرک

محفلین
آخری بار میں کب اس سے ملا یاد نہیں
بس یہی یاد ہے اک شام بہت بھاری تھی
حماد نیازی​
 

زیرک

محفلین
اس جزیرے پر محبت ڈھونڈنا جائز نہیں
خیر چھوڑو آ گئے ہو ڈھونڈ لو، چلتے بنو
حماد نیازی​
 

زیرک

محفلین
عجب سی بارشیں برسیں ہیں ہم پر
نہ بھیگے ہیں نہ ہم سوکھے ہوئے ہیں
قندیل بدر​
 

زیرک

محفلین
دو آنسو بہہ جائیں تو ہم بھی جینے سے لگتے ہیں
کیکر پہ انگور کے گچھے دکھ پینے سے لگتے ہیں
دانیال طریر​
 

زیرک

محفلین
تجھ سے عشق ہوا تھا مجھ کو تجھے بتانا تھا
تجھ سے راز چھپایا سارا، مجھ میں پھیل گیا
دانیال طریر​
 

زیرک

محفلین
سات برس سے دیکھ رہا ہوں خواب کوئی بیداری میں
نیند کے برتن ٹوٹ گئے ہیں آنکھوں کی الماری میں
حماد نیازی​
 

زیرک

محفلین
اس کی آنکھوں میں ایسی سیرابی ہے
گھڑے کے اندر جیسے ٹھنڈا پانی ہو
حماد نیازی​
 

زیرک

محفلین
دھند کے لشکر کا چاروں اور پہرہ تھا، مگر
اک دِیے نے روشنی کی رات بھر تشہیر کی
حماد نیازی​
 
Top