زوبنٹو میں اردو ترجمہ کیسے شامل کیا جائے؟

نبیل

تکنیکی معاون
میں اس وقت زوبنٹو 9.04 ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں۔ میں زوبنٹو پر Xfce کا اردو ترجمہ آزمانا چاہتا ہوں۔ مکی بھائی نے کہیں ذکر کیا ہے کہ زوبنٹو پر اردو ترجمہ شامل کرنا آسان نہیں ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اس سلسلے میں کیا مشکلات پیش آ سکتی ہیں؟
 

محمد سعد

محفلین
موت کا کھیل

خبردار! کوشش بھی نہ کرنا۔ بہت مشکل کام ہے۔ :nailbiting: پہلے Applications پر کلک کر کے System کے تحت Language Settings کو چلانا پڑے گا۔ پھر سامنے آنے والی فہرست میں اردو زبان کو نشان زد کرنا پڑے گا۔ پھر Apply کا بٹن دبا کر اردو سپورٹ نصب کرنا اور لاگ آؤٹ ہو کر دوبارہ لاگ ان ہوتے وقت اردو زبان کا انتخاب!
کوشش بھی مت کرنا۔ قدم قدم پر خطرہ ہے۔ اس راستے پر صرف وہی لوگ کامیاب ہو سکتے ہیں جن میں موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس کا سامنا کرنے کی ہمت ہو!
:drama:
 

محمد سعد

محفلین
سعد بھائی آپ نے زبان بدلنے کا طریقہ لکھ دیا۔ ترجمہ کرنے کا بھی لکھیں۔

میں آپ کی بات سمجھ نہیں پایا۔ کیا آپ ترجمے کے کام میں حصہ لینا چاہتے ہیں یا صرف اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں؟
صرف استعمال کرنے کا طریقہ تو میں نے اوپر لکھ دیا ہے۔ اس سے آگے کچھ نہیں کرنا۔
 
Top