زندگی کو سادہ بنائیں

زبیر مرزا

محفلین


اپنی زندگی کو سادہ بنانے ہی سے آپ آزادی حاصل کر سکتے ہیں اور آزاد ہو سکتے ہیں. ایسا نہیں ہوگا تو ارد گرد کے لوگ آپ پر جال پھینک کر آپ کو قید کئے رکھیں گے. جن لوگوں نے ابھی تک اپنے مسائل ہی حل نہیں کئے.ان کے ساتھ رابطہ رکھنے سے کیا فائدہ!​
ذرا ایک مشکل اور تکلیف دہ مسئلے کو سامنے رکھ کر اس کا مطا لعہ کیجئے مثلا یہ سوچئے کہ دوسرے لوگوں کے خیالات آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں.دوسرے کی بولی یا طعنہ آپ کو​
عذاب میں ڈال سکتا ہے.اب یہ ایک غلط خیال ہے. دوسروں کا خیال آپ کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ دوسروں کے خیال کے بارے میں آپ کا اپنا خیال آپ کو نقصان پہنچاتا ہے. اپنے آپ کو درست کرنا ہی درستگی ہے.... دوسروں کی بولی اور طعنہ بھلے نقصان دہ ہو لیکن آپ کی ذہنی صحت ہی اس طعنے کو مایی سین عطا کر سکتی ہے . ایک لومڑی خطرناک ہو سکتی ہے لیکن ایک شیر کے لئے نہیں

از اشفاق احمد ، بابا صاحبا، صفحہ نمبر ٥٧٧
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے اس تحریر کے لئے یہ زمرہ صحیح نہیں لگ رہا۔ اس کے لیے آپ کو پسندیدہ تحریریں کا انتخاب کرنا چاہیے تھا۔
 
Top