مبارکباد زندگی کا نیا سفر مبارک ہو۔۔۔۔ امین بھیا

عین عین

لائبریرین
چلو یہ بات چل تو نکلی ناں
منگنی ونگنی بھی ہو ہی جائے گی
مہ جبیں صاحبہ امیں بھیا
پوری محفل مٹھائی کھائے گی
 
عین عین

لائبریرین
ارے وہی ایک ہی بات ہوئی شمشاد بھائی۔ سمجھتے نہیں ہیں آپ۔ شعری تقاضوں کو۔
سمجھتے نہیں ہیں بات کو
نکل پڑتے ہیں رات کو
"بندھن" سیمنٹ
 
عین عین

لائبریرین
ان کا نمبر ہے نہ پتا میرے پاس۔۔۔۔
خود ہی آ جائیں گے کسی روز۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتظار کرتے ہیں
 
عین عین

لائبریرین
یعنی تاریخ طے پا جانے کے بعد آپ ان کا نمبر اور پتا حاصل کر کے ہمیں تھما دیں گے تاکہ کم از کم کراچی میں رہنے والے ان کے گھر پہنچ کر اپنے حصے کی مٹھائی وصول کریں۔ ویری گڈ۔
 
عین عین

لائبریرین
وقوعہ
جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق چند لوگ آئے، انہوں نے اپنی خاطر تواضع کرنے پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا، دریں اثنا امین نامی ایک نوجوان ان کے پاس پہنچا، سلام دعا کے بعد ایک طرف ہو کر بیٹھ گیا۔ مہمانوں نے اس نوجوان کا جائزہ لیتے ہوئے سوالات پوچھے اور یہ مرحلہ کامیابی سے طے ہو گیا۔ بعد ازاں لڑکے اور لڑکی کی منگنی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا، اس موقعے پر مہمانان گرامی کو مٹھائی پیش کی گئی جب مہمانوں نے میزبانوں کا منہ بھی میٹھا کروایا۔ اس موقعے پر موجود افراد نے خوشی کا اظہار کیا جب کہ نوجوان کے لیے دونوں جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔ اس تقریب میں دونوں جانب کے بڑے شریک ہوئے جب کہ چند چھوٹے بھی موقعے پر موجود تھے جنہوں نے معاملات طے پانے تک احتراما خاموشی سادھے رکھی، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ جوں ہی دن تاریخ کا اعلان کیا گیا، انہوں نے زبردست نعرے بازی کی اور ایرانی بم پھوڑے۔ تاہم اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔
 
مہ جبین

محفلین
چلو یہ بات چل تو نکلی ناں
منگنی ونگنی بھی ہو ہی جائے گی
مہ جبیں صاحبہ امیں بھیا
پوری محفل مٹھائی کھائے گی

جس کے نصیب میں مٹھائی کھانا لکھا ہے وہ تو ضرور کھائے گا :) انشاءاللہ
آپ سب کی محبتوں کا شکریہ عین عین بھائی
 
مہ جبین

محفلین
وقوعہ
جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق چند لوگ آئے، انہوں نے اپنی خاطر تواضع کرنے پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا، دریں اثنا امین نامی ایک نوجوان ان کے پاس پہنچا، سلام دعا کے بعد ایک طرف ہو کر بیٹھ گیا۔ مہمانوں نے اس نوجوان کا جائزہ لیتے ہوئے سوالات پوچھے اور یہ مرحلہ کامیابی سے طے ہو گیا۔ بعد ازاں لڑکے اور لڑکی کی منگنی کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا، اس موقعے پر مہمانان گرامی کو مٹھائی پیش کی گئی جب مہمانوں نے میزبانوں کا منہ بھی میٹھا کروایا۔ اس موقعے پر موجود افراد نے خوشی کا اظہار کیا جب کہ نوجوان کے لیے دونوں جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔ اس تقریب میں دونوں جانب کے بڑے شریک ہوئے جب کہ چند چھوٹے بھی موقعے پر موجود تھے جنہوں نے معاملات طے پانے تک احتراما خاموشی سادھے رکھی، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ جوں ہی دن تاریخ کا اعلان کیا گیا، انہوں نے زبردست نعرے بازی کی اور ایرانی بم پھوڑے۔ تاہم اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

لگتا ہے عین عین بھائی نے اپنے وقوعے کا حال قلمبند کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس نام بدل دئے ہیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ قیصرانی بھائی
بس آپ سب کی دعائیں چاہئیں ، انشاءاللہ یہ مرحلہ بھی جلد ہی بہ احسن و خوبی طے پا جائے گا
ہماری نیک دعائیں آپ کے اور پیارے امین بھائی کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی ان کی آئیندہ زندگی کے لئے ڈھیر ساری آسانیاں پیدا کریں :)
 
Top