زندگی کا نصاب اچھا ہے۔ فاخرہ بتول

شیزان

لائبریرین
زِندگی کا نِصاب اچھا ہے
عِشق کا اِنتخاب اچھا ہے

جو کیا ہے ، بُرا سوال نہیں؟
آپ کا یہ جواب اچھا ہے

یہ حقیقت ہے تو خدا کی قسم
اِس سے تو وہ سراب اچھا ہے

عِشق کا روگ یہ بُرا ہی سہی
آپ سے تو جناب اچھا ہے

چاند بدلی کی اوڑھنی میں نہیں
حُسن ، زیرِ نقاب اچھا ہے

پہلے آنکھوں کے آ بھنور میں اُتر!
پھر یہ کہنا سراب اچھا ہے

اُس نے خط میں بتول لکھ ہی دیا
یہ مہکتا گُلاب اچھا ہے

فاخرہ بتول
 
Top