زندگی جب بھی تیری بزم میں لاتی ہے ہمیں

کاشفی

محفلین
زندگی جب بھی تیری بزم میں لاتی ہے ہمیں​
یہ زمیں، چاند سے بہتر نظر آتی ہے ہمیں​
​
سرخ پھولوں سے مہک اُٹھتی ہیں دل کی راہیں​
دن ڈھلے یوں تیری آواز بُلاتی ہے ہمیں​
​
یاد تیری کبھی دستک کبھی سرگوشی سے​
رات کے پچھلے پہر روز جگاتی ہے ہمیں​
​
ہر مُلاقات کا انجام جُدائی کیوں ہے​
اب تو ہر وقت یہی بات ستاتی ہے ہمیں​
​
یہ زمیں، چاند سے بہتر نظر آتی ہے ہمیں ​
زندگی جب بھی تیری بزم میں لاتی ہے ہمیں​
​
​
 

کاشفی

محفلین
زندگی جب بھی تیری بزم میں لاتی ہے ہمیں
یہ زمیں، چاند سے بہتر نظر آتی ہے ہمیں
​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top