زرّین فانٹ۔۔۔ یہ کیا ماجرا ہے؟

الف عین

لائبریرین
نفیس ویب نسخ کے گلفس، یا جسے گلائفس بھی کہتے ہیں، کو پاک ٹائپ مٰیں شامل کر کے میں نے جو این ڈبلیو نسخ فانٹ بنایا ہے جو یہاں ڈاؤن لوڈ میں بھی میسّر ہے، اس میں بھی عربی پشتو سرائیکی کی سپورٹ ہے۔ اس کو استعمال کر کے دیکھیں نا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اپنی جان ن۔۔۔۔ذر کروں اپن۔۔۔۔ی وف۔۔۔ا پیش کروں
قوم کی م۔۔۔۔رد مج۔۔اھد تجھ۔۔۔ے کیا پیش کروں

آفرین باد بر ھمت مردانہء تو
بہن فی الحال تو اس بھائی کی جانب سے
مب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ارک باد قبول کریں
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت ہی قابل احترام بہن مہوش علی
سلام ، دعا اور مبارک باد
دو راتوں کی نیند کے اچاٹ ہونے کے بعد مقصد میں کامیابی پرجو روحانی مسرت آپ کو ملی ہے اس کا اظہار آپ کی پوسٹ کے ایک ایک لفظ سے ہو رہا ہے اور یہی اطمینان اور مسرت کا احساس آپ کا انعام ہے
صرف آپ کا انعام نہیں بلکہ میرا بھی
کیونکہ میں بھی اس احساس کے ساتھ یک گونہ طمانیت محسوس کرتا ہوں کہ میں اپنی نا اہلی کے باوجود کم از کم آپ کو اس نیک اور بامقصد کام کی تحریک دلانے کا باعث تو بنا ہوں اور اسطرح میں بھی پوری طرح آپ کے احساس مسرت میں شامل ہوں
اللہ ہم سب کو روحانی مسرت و اطمینان سے مالا مال کرے آمین
 

باسم

محفلین
نوری نستعلیق یونیکوڈ فونٹ

کیا ہم اردو کیلیے نوری نستعلیق جیسا خوبصورت یونیکوڈ فونٹ نہیں بنا سکتے نفیس نستعلیق کے حروف میں ویسی خوبصورتی نہیں ہے اس سے تو نفیس آن لائن ۔ کوم سلیش یو سوفٹ کا نستعلیق فونٹ بہتر ہے اور سنا تھا کہ بی بی سی بھی اپنی ویب سائٹ کیلیے نستعلیق فونٹ پیش کرنے والی ہے اسکا کیا ہوا؟ :roll:
آپ لوگ اسکی کوشش کریں
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
باسم، آپ ذرا اردو نستعلیق فونٹ پراجیکٹ فورم پر نظر ڈالیں۔ ہم بالکل ایسا ہی فونٹ بنانا چاہ رہے ہیں اور محسن حجازی اس کام کو لیڈ کر رہے ہیں۔ محسن پہلے سے پاک نستعلیق فونٹ پر کام رہے ہیں۔ اس کا ایک نمونہ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ جہاں تک بی بی سی کا تعلق ہے تو وہ خود سے کوئی فونٹ ڈیویلپ نہیں کرتے۔ اور مجھے تو مشکل ہی لگتا ہے کہ مستقبل قریب میں کوئی ویب پر قابل استعمال نستعلیق فونٹ منظر عام پر آئے گا۔ صرف پاک نستعلیق سے کچھ امیدیں وابستہ ہیں۔ اللہ کرے کہ محسن نہ صرف اس پراجیکٹ کو جلد پبلک کرنے میں کامیاب ہوں بلکہ یہ فونٹ انڈسٹری سٹینڈرڈ بھی بن جائے۔ آمین۔
 

پرنس امجد

محفلین
اسسلام علیکم :
کیا مجھے اردو فونٹس ملسکتے ہیں مہربانی کرکے مجھے اردو فونٹس بھیج دے تو بڑی مہربانی ہوگی میں یہاں پر نیا ہوں اگر مہربانی کرکے مجھے میرے ای میل پر بھیج دے تو بڑی مہربانی ہوگی۔amjdhussain@hotmail.com
 
Top