زرّین فانٹ۔۔۔ یہ کیا ماجرا ہے؟

الف عین

لائبریرین
یہ کیا ماجرا ہے؟
میں نے ایکس زر کے اس ورژن سے پانچوں فانٹ بنا لئے ہیں زرّین کے نام سے۔ اب ان کو انسٹال بھی کیا ہے تو ایکس زر کی طرح ہی جہاں ہیوی (Heavy) فانٹ دستیاب ہونا چاہئے وہاں محض خالی جگہ نظر آتی ہے ورڈ یا اوپن آفس کے فانٹ سٹائل کے خانے میں۔ ریگولر، بولڈ، اٹالک اور بولڈ اٹالک کے علاوہ ایک بلینک بھی نظر آتا ہے۔ کیوں کہ یہ پہلا اتفاق ہے کہ کسی فانٹ کے پانچ سٹائل دیکھے ہیں۔ اور زرین میں اب یہ نئ پرابلم ہو گئ ہے کہ محض اردو لنک جیسی شکل نظر آ رہی ہے کیوں کہ اس کے ہیوی فانٹ میں اب بھی ویسے ہی اردو لنک فانٹ نما حروف ہیں۔ (مہوش اس ایکس زر کے ہیوی ورژن میں بھی وہی صورت ہے جو تم نے حال ہی میں ای میل کیا تھا)۔ بہر حال پانچوں سٹائل کا یہ ورژن مہوش کے ٹیسٹ کرنے کے لئے۔ یہ ہیوی تو ایکس زر میں بھی دستیاب نہیں ہے تو زریں میں کرنے کا کیا فائدہ۔
زریں 3 حاضر ہے۔
اب محفل کے بولڈ اور اٹالک ورژن بنا رہا ہوں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:

تاخیر سے جواب دینے پر معذرت، یہ پیغام میری نظر سے پھسل گیا تھا (ویسے بھی مصروفیات زیادہ ہونے کی وجہ سے میں محفل کو وقت نہیں دے پا رہی ہوں)

آپ کی بات درست ہے اعجاز صاحب اور ہمیں یقینا ہیوی کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ چار ورژن ہی صحیح اور کافی ہیں۔

جہاں تک محفل فونٹ کے چار ورژنوں کا تعلق ہے، تو اس حوالے سے درخواست ہے کہ اس پاک ٹائپ کے ایم ایس وولٹ والے ورژن میں چسپاں کریں۔ (کیونکہ پاک ٹائپ کے عام ورژن میں کرنے سے ہو سکتا ہے کہ بعد میں وولٹ ورک کرنے میں پرابلمز ہوں)۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
ایم ایس وولٹ سے کافی دیر تک سر پھوڑنے کے بعد کسی حد تک کامیابی ملی ہے۔ مستقبل میں مزید کامیابی ملنے کی امید ہے۔ اسی لیے گذارش ہے کہ محفل نسخ فونٹ بنانے کے لیے پاک ٹائپ تحریر بمع ایم ایس وولٹ ورک کے استعمال کیجیئے۔

اور واقعی میں پاک ٹائپ تحریر فونٹ کو دیکھ کر حیران رہ گئی ہوں، کیونکہ کوئی اور دوسرا فونٹ اردو کے حوالے سے مکمل ہونے میں اس کے قریب بھی نہیں ہے۔ (کچھ ایسی چیزیں تھیں جو پہلے مجھے سامنے ہوتے ہوئے بھی نظر نہیں آ رہی تھیں، مگر اب باریک بینی سے مطالعہ کرنے کے بعد نظر آئی ہیں)
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
وولٹ ورک میں مزید کامیابی ملی ہے۔
وولٹ ورک کا زیادہ اچھا ٹوٹوریل یہ ہے
http://www.microsoft.com/typography/developers/volt/volt_indesign_2.htm

محفل نسخ فونٹ میں ایک خامی تھی کہ "ہ" کی ابتدائی شکل مختلف حروف کے ساتھ مختلف ہوتی ہے۔ مثلا
ہا ( ایک شوشے کے ساتھ)
ہم ( ہ دو شوشے کے ساتھ)
ہے (ہ دو شوشے کے ساتھ

ہلاک (ہ ایک شوشے کے ساتھ)
ہر (ہ ایک شوشے کے ساتھ)
ہدف (ہ ایک شوشے کے ساتھ)
ہیلو (ہ دو شوشے کے ساتھ)

وولٹ ورک کی مدد سے یہ Substitutions کرنی ممکن ہیں۔
اب مسئلہ وہی ہے کہ اگر آپ محفل نسخ کو پاک ٹائپ تحریر کے وولٹ ورک ورژن میں بناتے ہیں، تو میں اب اس قابل ہوں کہ "ہ" کے ان مسائل کو درست کر سکوں۔

========================

نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ

میرے خیال میں اب میں اس قابل بھی ہوں کہ نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ بھی شامل کر سکوں۔ آپ کے خیال میں کیا اس چیز کا فائدہ ہو سکتا ہے؟ یعنی اگر ہم اس میں عربی سپورٹ شامل کرتے ہیں تو ہمیں لائسنس کے مطابق اسکا نیا نام دینا ہو گا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
آپ تھوڑا سا انتظار کیجیئے تاکہ پہلے میں پاک ٹائپ ٹحریر فونٹ کا نیا اور تصحیح شدہ ورژن آپ کے حوالے کر دوں۔ پھر آپ اس نئے ورژن کو محفل نسخ کے لیے بطور بنیاد استعمال کر سکتے ہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
آپ نے ذکر کیا تھا کہ محفل نسخ میں اعراب کا بھی کچھ مسئلہ ہے۔ مثلا زیر (یا ڈبل زیر) حرف کے نیچے آنے کی بجائے تدوین کے نیچے آتے ہیں۔ ذرا اسکی تفصیل بیان فرمائیّے گا، کیونکہ وولٹ میں شاید مجھے اسکا بھی کوئی حل مل جائے۔
 
الف عین

لائبریرین
مہوش۔ ایک ساتھ تمھارے پئگامات دیکھے۔ خوشی ہوئ کہ تم پاک ٹائپ کو مزید بہتر بنانے کی صلاحیت پیدا کر چکی ہو میں نے ہ کی سورت میں تبدیلی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن اس صورت میں "ہم" میں ہ کے بعد شوشہ نہیں آتا تھا۔ اب تم یہ تبدیل شدہ ورژن پاک ٹائپ کا بھیج دو تو میں محفل کو فائنل کر دوں۔
یاہو گروپ میں تم نے سرائیکی کا ذکر بھی دیکھا ہوگا۔ اگر وولٹ کے ذریعے یہ نئے کیریکٹرس بھی شامل ہو سکیں تو بہتر ہے تاکہ محفل میں سرائیکی کی بھی سپورٹ مکمل ہو جائے۔ یہ نئے 07 سیریز کے کیریکٹرس ہیں۔
تین چار بار کوشش کی لیکن زریں فانٹ کے نئے ورژن یہاں اپ لوڈ نہیں کر پا رہا ہوں۔؛
 
الف عین

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
اعجاز صاحب،
آپ نے ذکر کیا تھا کہ محفل نسخ میں اعراب کا بھی کچھ مسئلہ ہے۔ مثلا زیر (یا ڈبل زیر) حرف کے نیچے آنے کی بجائے تدوین کے نیچے آتے ہیں۔ ذرا اسکی تفصیل بیان فرمائیّے گا، کیونکہ وولٹ میں شاید مجھے اسکا بھی کوئی حل مل جائے۔

اس پر قابو پایا جا چکا ہے اس ورژن میں جس پر میں کام کر رہا ہوں۔ لیکن اب اسے اپ لوڈ کرنے کی بجائے پاک ٹائپ کے نئے امپرووڈ ورژن کا انتظار کرنے کے بعد یہ کام ہاتھ میں لیا جائے تو بہتر ہے۔ ابھی تو ہندی کا بھی ایک کام آ گیا ہے، سپیل چیکر کی ورڈ لسٹ کی پروف ریڈنگ کا۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
میں نے آپکو پاک ٹائپ تحریر کا نیا وولٹ ورژن میل کر دیا ہے، جس میں "ہ" کی پرابلم درست کر دی گئی ہے۔ لیکن یہ میل کرنے سے قبل میں آپکا اوپر والا پیغام نہیں پڑھ سکی تھی جس میں آپ نے سرائیکی حروف کا ذکر کیا ہے۔

میں یہ حروف (مع ابتدائی و درمیانی و انتہائی شکل) پاک ٹائپ کے آخر میں شامل کر رہی ہوں اور جلد یہ نیا فونٹ بھی آپکو ارسال کر دوں گی۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
میں نے ابھی پاک ٹائپ میں ان 0750 سیریز کو چیک کیا ہے اور ان میں یہ گلائفز پہلے سے ہی موجود ہیں۔
عبدالرحیم نظامی صاحب کو آپ یہ خبر دے سکتے ہیں کہ وہ پاک ٹائپ میں پھر سے اسے چیک کریں تو انہیں یہ گلائفز وہاں مل جائیں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
مہوش۔ یاہو گروپ میں فخرالدین نے چترالی کے کچھ کیریکٹرس بھی بھیجے تھے، کیا ان کا یو سی این کا کچھ پتہ ہے۔ اور ان کو بھی وولٹ سے پاک ٹائپ میں شامل کیا جا سکتا ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
میں نے عبدالرحین نظامنی کو ای میل کر دیا ہے اور مہوش، تم کو بھی فخرالدین کے بھیجے چترالی کیریکٹرس کی تصویر بھیج دی ہے۔ ائی میل سے۔ نطامنی (نظامی نہیں) کو بھی لکھ دیا ہے کہ ان کے بتائے کیریکٹرس پاک تائپ اور محفل فانٹس میں موجود ہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
مہوش۔ یاہو گروپ میں فخرالدین نے چترالی کے کچھ کیریکٹرس بھی بھیجے تھے، کیا ان کا یو سی این کا کچھ پتہ ہے۔ اور ان کو بھی وولٹ سے پاک ٹائپ میں شامل کیا جا سکتا ہے؟

جی اعجاز صاحب، وولٹ سے انہیں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ لیکن مجھے ابھی تک انکی یونیکوڈ ویلیوز نہیں ملی ہیں۔ ذرا اپنے گروپ میں اعلان کیجیئے۔ ہو سکتا ہے کہیں سے کوئی مدد مل جائے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ
میرے خیال میں اب میں اس قابل بھی ہوں کہ نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ بھی شامل کر سکوں۔ آپ کے خیال میں کیا اس چیز کا فائدہ ہو سکتا ہے؟ یعنی اگر ہم اس میں عربی سپورٹ شامل کرتے ہیں تو ہمیں لائسنس کے مطابق اسکا نیا نام دینا ہو گا۔
سسٹر مہوش علی !
اگر نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ شامل ہو جائے تو اس کا سب سے بڑا فایدہ یہ ہوگا کہ قرآن حکیم کا وہ متن جو عربی یونی کوڈ میں ٹائپ کیا گیا ہے اور انٹر نیٹ پر دستیاب بھی ہے وہ نفیس ویب نسخ میں درست طور پر پڑھا جا سکے گا
اس سے پہلے قرآن مجید کے اس ٹیکسٹ پر جب اس فونٹ کا اطلاق کیا جاتا ہے تو وہ حروف جن کی یونی کوڈ اقدار عربی یونی کوڈ کے مطابق ہیں وہ درست طور پر نہیں پڑھے جاتے تھے اس مسئلے کے حل کے لیے برادرم نعیم راجہ نے عربی سے اردو قدر حرفی مبدل نامی اطلاقیہ بھی بنایا لیکن وہ بھی ایک آزاد اور خود کار اطلاقیہ نہیں اسے بھی چلانے کے لیے ایک اور پروگرام انسٹال کرنا پڑتا ہے اور
عربی سپورٹ کے شامل ہو جانے سے ان حرفی قدروں کی تبدیلی کی ضرورت نہ رہے گی اور یوں ہم قرآن حکیم کو ایک خوبصورت نسخ خط میں پڑھنے کے قابل ہو جائیں گے
البتہ اس فونٹ میں عربی کی سپورٹ شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے اعراب کی درست جاگزینی پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ نے وولٹ میں کام کرنے کی صلاحیت پیدا کر لی ہے براہ کرم یہ کام کر ڈالیے
میں تو مختلف مسائل کی وجہ سے ابھی تک وولٹ پر دسترس حاصل نہیں کر سکا
زیادہ آداب
 
مہوش علی

لائبریرین
شاکرالقادری نے کہا:

شاکر بھائی، میری اپنی خواہش یہ رہی ہے کہ نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ شامل ہو جائے۔ مگر لائسنس کے مطابق پھر ہمیں اسکا نام تبدیل کرنا ہو گا۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اس فونٹ کے وولٹ ورک پر نظر ڈورائی تھی۔ کرلپ والوں نے اسکے وولٹ ورک میں پتا نہیں کون سی ٹیکنیک استعمال کر رکھی ہیں جو کہ سمجھ میں آنے کا نام نہیں لیتی (باقی تمام فونٹز کا وولٹ ورک آسان ہے اور سیدھا سادھا ہے اور سمجھ میں آتا ہے)۔

بہرحال، میں کوشش جاری رکھتی ہوں۔ دعا کیجیئے۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
سب سے پہلے: قطع کلامی معاف
کیا میں‌یہ جان سکتا ہوں کہ آپ اردوفونٹس کس سوفٹ ویر سے تیار کرتے ہیں اور کیا اس کو تیار کرنے کے لئے کوئی ٹٹوریلز مل سکتے ہیں؟
شکریہ!
 
عبدالرحمٰن

محفلین
اعجاز بھئی آپ کا مقصف ہے font creater
تو وہ میرے پاس ہے
لیکن اُس میں‌فونٹ کیسے تیار کیا جاسکتا ہے
اس کیلئے مجھے ٹٹوریل چاہئے۔
اگر ہوسکےتو۔
شکریہ
 
دوست

محفلین
فونٹ بنانا اتنا سوکھا نہیں۔
محسن حجازی پچھلے ایک سال سے فونٹ بنا رہے ہیں ابھی تک فنش نہیں‌ ہوسکا۔ اعجاز صاحب بھی فونٹ میں تبدیلیاں ہی کرتے ہیں بناتے نہیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
شاکرالقادری نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ
میرے خیال میں اب میں اس قابل بھی ہوں کہ نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ بھی شامل کر سکوں۔ آپ کے خیال میں کیا اس چیز کا فائدہ ہو سکتا ہے؟ یعنی اگر ہم اس میں عربی سپورٹ شامل کرتے ہیں تو ہمیں لائسنس کے مطابق اسکا نیا نام دینا ہو گا۔
سسٹر مہوش علی !
اگر نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ شامل ہو جائے تو اس کا سب سے بڑا فایدہ یہ ہوگا کہ قرآن حکیم کا وہ متن جو عربی یونی کوڈ میں ٹائپ کیا گیا ہے اور انٹر نیٹ پر دستیاب بھی ہے وہ نفیس ویب نسخ میں درست طور پر پڑھا جا سکے گا
اس سے پہلے قرآن مجید کے اس ٹیکسٹ پر جب اس فونٹ کا اطلاق کیا جاتا ہے تو وہ حروف جن کی یونی کوڈ اقدار عربی یونی کوڈ کے مطابق ہیں وہ درست طور پر نہیں پڑھے جاتے تھے اس مسئلے کے حل کے لیے برادرم نعیم راجہ نے عربی سے اردو قدر حرفی مبدل نامی اطلاقیہ بھی بنایا لیکن وہ بھی ایک آزاد اور خود کار اطلاقیہ نہیں اسے بھی چلانے کے لیے ایک اور پروگرام انسٹال کرنا پڑتا ہے اور
عربی سپورٹ کے شامل ہو جانے سے ان حرفی قدروں کی تبدیلی کی ضرورت نہ رہے گی اور یوں ہم قرآن حکیم کو ایک خوبصورت نسخ خط میں پڑھنے کے قابل ہو جائیں گے
البتہ اس فونٹ میں عربی کی سپورٹ شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے اعراب کی درست جاگزینی پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ نے وولٹ میں کام کرنے کی صلاحیت پیدا کر لی ہے براہ کرم یہ کام کر ڈالیے
میں تو مختلف مسائل کی وجہ سے ابھی تک وولٹ پر دسترس حاصل نہیں کر سکا
زیادہ آداب

شاکر بھائی،
اگر نفیس ویب نسخ میں عربی سپورٹ شامل ہو جائے تو میں انعام میں آپ سے کیا طلب کر سکتی ہوں؟
ذرا اپنا ای میل تو مجھے ذپ فرمائیے۔
اعجاز صاحب، یقینا آپ کا ای میل بھی مجھے چاہیے، مگر خوش قسمتی سے وہ پہلے سے ہی میرے پاس ہے۔

اگر میں ایسے وولٹ ورک سیکھتی رہی، اور محسن حجازی صاحب پاک نستعلیق کو میدان میں نہیں لائے تو ۔۔۔۔۔۔ اللہ ہی جانے کیا ہو گا۔ :)

[شاکر بھائی، آپکے پوسٹ آنے کےبعد سے میری دو راتوں کی نیندیں حرام ہوئی ہیں۔ آپکو کچھ نہ کچھ تلافی تو کرنا ہی ہو گی :) ]
 
Top