زرداری: بینظیر کا قاتل؟!

زرقا مفتی

محفلین
اس نقشے میں تو کوئی ایسی خاص بات نہیں ہے ۔ پاکستان تو بنا ہی سندھ اور پنجاب کی تقسیم سے تھا ۔ یعنی آدھا پنجاب و سندھ وہاں رہ گیا اور آدھا یہاں آگیا ۔ بلوچستان اور سرحد جو کہ آزاد قبائل تھے وہ تو قائدِ اعظم کی درخواست پر بعد میں اس میں شامل ہوئے ہیں ۔ ڈیوایڈنگ لائن آج بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کا سبب ہے ۔ ان دو صوبوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا ہے اس کی بناء پر اگر یہ صوبے یہ کہہ دیں کہ ہمارے باپ دادا نے غلطی کی تھی ۔ ہم اپنے علاقے واپس آزاد دیکھنا چاہتے ہیں تو اس میں کیا قباحت ہے ۔ اب جو یہ نقشہ ہے دراصل یہی اصل پاکستان کا نقشہ ہے جس پر اکثریت کی بنیاد پر ہندوستان کی تقسیم ہوئی تھی ۔

ظفری صاحب
معزرت کے ساتھ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ اس بحث سے کچھ حاصل نہیں کہ کون پاکستان میں کیسے شامل ہوا۔ اس وقت پاکستان کی آبادی میں ساٹھ سال سے کم عمر ہر شخص پیدائشی پاکستانی ہے پھر چاہے وہ سندھ میں ریتا ہو، بلوچستان میں ، سرحد میں یا پنجاب میں۔
اس وقت ماضی سے زیادہ حال اور مستقبل پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اور ملک و قوم کی بقا کے لئے ہمیں اجتماعیت کا درس دینا چاہئے
والسلام
زرقا
 

ظفری

لائبریرین
ظفری صاحب
معزرت کے ساتھ عرض کرنا چاہتی ہوں کہ اس بحث سے کچھ حاصل نہیں کہ کون پاکستان میں کیسے شامل ہوا۔ اس وقت پاکستان کی آبادی میں ساٹھ سال سے کم عمر ہر شخص پیدائشی پاکستانی ہے پھر چاہے وہ سندھ میں ریتا ہو، بلوچستان میں ، سرحد میں یا پنجاب میں۔
اس وقت ماضی سے زیادہ حال اور مستقبل پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اور ملک و قوم کی بقا کے لئے ہمیں اجتماعیت کا درس دینا چاہئے
والسلام
زرقا
زرقا مفتی صاحبہ !
میں بھی یہ کہنے کی جسارت کروں گا کہ میں نے دراصل یہ تبصرہ صرف آپ کے پوسٹ کیئے ہوئے نقشے پر کیا تھا ۔ کیونکہ یہ وہی نقشہ ہے جس میں قیامِ پاکستان کے وقت مسلمانوں‌کی اکثریت ظاہر کی گئی تھی ۔ اس میں صرف بنگال نہیں ہے ۔ مگر یہ نقشہ ظاہر ہے ساٹھ سال پہلے کا نہیں ہے بلکہ آج ملک کو درپیش علیحدگی کی تحریکوں سے متعلق ہے تو میں نے وضاحت کی کہ یہ تو ساٹھ سال پرانا نقشہ لگ رہا ہے اس لیئے اس کی توصیحات بھی پیش کی ۔ اور ذہن فوراً ہی ساٹھ سال پہلے کی جغرافیائی حدودد کی طرف چلا گیا ۔
مگر آج آپ نے ملک و قوم کی بقا ء اور اجتماعیت کی جو بات کی ہے اس کو سامنے رکھ کر اس علیحدگی کے نقشے کو یہاں پوسٹ کرنا کچھ سمجھ نہیں آتا ۔ کہ اس سے کس قسم کی قومی اجتماعیت کا تاثر ابھرتا ہے ۔ ؟؟؟ :confused:
 

arifkarim

معطل
پاکستانی آج سے پہلے کبھی اکٹھے ہوئیں ہیں جو اب ہونگے؟؟؟
پنجابی کی سندھی سے لڑائی ہے تو بلوچی کی پٹھان سے!
آخر ان سب کو ایک جھنڈے کے نیچے کیسے کھڑا کیا جائے؟
 

arifkarim

معطل
عارف کريم آپ کو احساس ہے کہ آپ نے کيا کہا ہے ناروے ميں بيٹھ کر وطن کے بارے ميں ايسي سوچ رکھتے ہو
بہت افسوس ہے

قادری بھائی آپ کا کیا خیال ہے میں نے یہ بات بڑی خوشی سے کہی ہے؟
دیار غیر میں رہتے ہوئے مجھے آپ سب کا کتنا غم ہے، یہ بیان سے باہر ہے! میرے بھی دوست، رشتے دار ہیں پاکستان میں۔

میں نے یہ اس لئے کہا تھا کہ میں آپ لوگوں کی بے معنی ڈسکشن سے ذرہ تنگ آگیا تھا۔ کوئی کسی کی بات ہر agree ہی نہیں ہوتا۔ ہم پاکستانی اس قدر باہمی انتشار کا شکار ہیں۔ کوئی کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ۔ اور کسی بات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ در حقیقت: میں کبھی بھی نہ چاہوں کہ ہمارا پیارا وطن پاکستان کبھی بھی کسی اور کی جاگیر بنے!

مجھے تو اب وہ مسلمانوں کا مغلیہ دور یاد آتا ہے جب ہندو، سکھ، مسلمان سب اکٹھے تھے اور مضبوط تھے، یہاں تک کہ ان فرنگیوں نے آکر ہمارے اتحاد میں گرہیں ڈالیں۔ اور ہمیں تباہ کردیا۔ :mad:
 

طالوت

محفلین
ظفری بہت سارے لوگ مولانا آزاد کو کانگریسی ایجنٹ کہتے ہیں لیکن میرے خیال میں وہ ہندوستان میں رہ جانے والے مسلمانوں کی اقلیت بن جانے کے خدشہ کے پیشِ نظر پاکستان کے مخالف تھے۔ اور تھوڑا بہت یہ بات دل کو بھی لگتی ہے کہ پاکستان بننے کی صورت میں جتنے مسلمان آزاد ہوئے اس سے زیادہ ہندوستان میں آباد مسلمان اقلیت بن گئے۔ اگر پاکستان نہ بنتا تو شاید ایک فیڈریشن ٹائپ کی چیز پر اتفاق ہو جاتا جس میں ہر گروہ کافی حد تک خودمختار ہوتا اور شاید آپس کی چپقلش میں جو عوامی وسائل اور ہندوستانی دولت امریکہ اور مغربی ممالک کی اسلحہ ساز فیکٹریوں کو جارہی ہے وہ بھی یہیں کھپ رہی ہوتی۔بہرحال یہ ایک نظریہ ہے جس سے میرا یا آپکا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

دل کے بہلانے کو غالب خیال اچھا ہے۔۔۔۔۔۔ کچھ ایسا ہی کہا تھا شاید غالب نے۔۔۔۔۔۔وسلام
 

تیلے شاہ

محفلین
بے نظیر کے مرنے سے سب سے زیادہ نقصان ہی آصف زرداری کا ہوا ہے ۔۔۔۔ پارٹی اس کے ہاتھ میں تب تک تھی جب تک بے نظیر کی زندگی تھی ۔۔ اصف زرداری کی وجہ سے بے نظیر کی حکومت گئی تھی پی پی پی کے میمبران اس بات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔۔ بے نظیر کی موت کے بعد بہت سے میمبران اصل سیاسی وارث ذوالفقار جونیئر اور فاطمہ بھٹو کو سمجھتے ہیں ۔۔ کچھ بعید نہیں کہ وہ پی پی چھوڑ کر شہید بھٹو میں شامل ہو جائیں ۔۔ اس صورت حال میں آصف زرداری کے لئے پارٹی کو منظم رکھنا آسان نہیں ہوگا ۔۔
جہاں تک پوسٹ مارٹم کی بات ہے تو کیا پوسٹ مارٹم کی فارمیلٹی پوری ہوجانے سے بے نظیر کے قتل کے اصل حقائق سامنے آجاتے ؟۔۔
بے نظیر کی جگہ کوئی مرد سیاسی لیڈر ہوتا تو اس کا آخری دیدار ضرور کروایا جاتا ۔۔۔

میرے خیال میں بے نظیر کا قتل ان بیرونی سازشی طاقتوں کا کارنامہ ہے جو چاہتی ہیں کہ پاکستان جمہوری طور پر کبھی مستحکم نہ ہو اور یہاں فوج کی ہی حکومت رہے ۔۔
پاکستان بننے سے لے کر اب تک بیرونی سازشوں کا شکار رہتا آیا ہے ۔۔۔ لیکن ایٹمی طاقت حاصل کر لینے کے بعد بہت منظم طریقے مختلف ہتھکنڈوں سے پاکستان کو اندرونی طور پر کھوکھلا بنانے کی کوششیں کی گئیں ہیں ۔۔ جن میں جہادی تنطیموں کو فروغ کے زریعے ملک کے اندر خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنا ۔۔ سر فہرست ہے ۔۔
بے نظیر کے قتل کے پیچھے بھی یہی قوتیں ہیں جو عوام کے اندر فوج کے خلاف مزید بغاوت پیدا کر کے ۔۔ تخریبی انقلاب کے زریعے ۔۔ پاکستان کو مزید تباہ کرنے کے گھناؤنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہونا چاہتی ہیں ۔۔۔
یہ میری زاتی رائے ہے کسی کا اس سے ہم خیال ہونا ضروری نہیں ۔۔۔

واہ بھئی مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کے آپ جناب بھی سیاست پر بول سکتی ہیں
:music:
 

arifkarim

معطل
یہ دھاگہ جنوری 2008 میں محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد شروع گیا تھا۔
اس وقت تک اکثر لوگ زرداری کی حمایت میں تھے کیونکہ مشرف سے چھٹکارا چاہیے تھا۔ اب کیا خیال ہے؟:)
 
Top