کھیت جل تھل کر دئے سیلاب نے مر گئے ارمان سب دہقان کے افضل ہزاروی
جاسمن لائبریرین جنوری 13، 2024 #22 ہَل کو پگھلاتا تھا بندوقیں بناتا تھا میں اپنے لقموں سے مجھے خون کی بُو آتی تھی چھے طرف سے مرے گاؤں کو عذاب آتا تھا ساتویں سمت سے ہنستی ہوئی تُو آتی تھی
ہَل کو پگھلاتا تھا بندوقیں بناتا تھا میں اپنے لقموں سے مجھے خون کی بُو آتی تھی چھے طرف سے مرے گاؤں کو عذاب آتا تھا ساتویں سمت سے ہنستی ہوئی تُو آتی تھی
جاسمن لائبریرین گذشتہ روز بوقت 7:51 شام #23 سمجھتے ہی نہیں نادان کے دن کی ہے ملکیت پرائے کھیتوں پہ اپنوں میں جھگڑا ہونے لگتا ہے وسیم بریلوی
گُلِ یاسمیں لائبریرین گذشتہ روز بوقت 9:26 شام #24 حلال رزق کا مطلب کسان سے پوچھو پسینہ بن کے بدن سے لہو نکلتا ہے