گرافکس زاویہ نظر درست کریں‌ ۔

جہانزیب

محفلین
شاہدہ اکرم نے اپنے بلاگ پر شیخ زید مسجد کی تصویر ارسال کی ہے ۔
اگر آپ تصویر دیکھیں تو مسجد کے مینار دائیں جانب کو جھکے ہوئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر مسجد پیچھے کی طرف جھکی ہوئی نظر آ رہی ہے ۔




عموماً جب آپ کسی بڑی عمارت یا اونچی عمارت کی تصویر اتارتے ہیں تو اکثر ایسے ہی نتائج آتے ہیں، البتہ انہیں ہم فوٹو شاپ یا گمپ جیسے پروگرامز کی مدد سے درست کر سکتے ہیں ۔
سب سے پہلے آپ گمپ میں اپنی تصویر کھولیں ۔ اس تصویر میں ہم بائیں جانب والے مینار اور چبوترہ کو درست کریں گے، جبکہ دائیں طرف کھمبا کو درست کریں گے ۔ لیکن انہیں درست کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے پاس کوئی ایسا معیار ہو جس کی مدد سے دیکھا جا سکے کہ اب یہ جھکے نہیں بلکہ سیدھے نظر آ رہے ہیں ۔ ٹولز باکس میں آپ مووو ٹول کو منتخب کر کے سب سے بائیں جانب جہاں گنتی لکھی ہے وہاں کلک کرنے سے پوائنٹر ہاتھ کی شکل میں بدل جائے گا، ماؤس کو دبا کر اب اے کھینچ کر چبوترہ اور مینار تک لے آئیں ۔ اسی طرح ایک دفعہ پھر کر کے کھمبے کے پاس بھی خط لے آئیں ۔



ان تینوں افقی لائنوں کی مدد سے تصویر کو ہم سیدھا کریں گے ۔ بالکل اسی طرز پر اوپر لکھے نمبروں پر ماؤس کا کلک کر کے ہم عمودی لکیریں حاصل کر سکتے ہیں ۔ اِن سب کو گائیڈز کہتے ہیں ۔
یہ کرنے کے بعد اب ٹولز باکس میں Perspective Tool کو منتخب کریں، تصویر پر کلک کرنے سے ایک نیا دریچہ کھل جائے گا، اس آپ ایسی جگہ کر دیں کہ درست کرنے والے حصے آپ کو نظر آتے رہیں ۔
3353828681_4372ffbf24_o.jpg


تصویر کے چاروں کونوں پر اب چار عدد کنٹرول پوائینٹ نظر آ رہے ہیں، اِن کنٹرول پر ماؤس دبا کر آگے پیچھے، اوپر نیچے کرنے سے ہم تصویر میں بنائے گئے گائیڈز کی مدد سے مینار یا چبوترہ کو درست کر لیں گے ۔ مطمعن ہونے کے بعد Transform کا بٹن دبا دیں ۔



ایک دفعہ پھر دوبارہ یہی عمل اب ہم کھمبے کے ساتھ کریں گے ، اور کھمبے کو بنائے گئے گائیڈ کے متوازی کر لیں گے ۔ اس کے بعد Transform دبا دیں ۔



اب جو تصویر بنی ہے، اس میں ہمیں خالی حصہ نظر آ رہے ہیں ۔



ٹولز میں Crop Tool کو منتخب کر کے خالی حصوں کو تصویر سے باہر نکال دیں ۔



اور ہمارا نتیجہ ۔

3354649476_590023441e_o.jpg


کسی بھی تصویر پر تجربات کرنے سے پہلے یہ ذہن نشین کر لیں کہ آپ نے تصویر کی نقل پر کام کیا ہے، دوسرا تصویر مخفوظ کرتے وقت نیا نام رکھنے سے آپ اصل تصویر ضائع ہونے سے بچ جائے گی، ہمیشہ تصویر کو Save As کر کے مخفوظ کرتے وقت نیا نام رکھ دیں تا کہ غلطی سے اہم تصویریں ضائع نہ کر لیں

 

arifkarim

معطل
شکریہ جہانزیب۔ عام طور پر ماہر فوٹو گرافرز کے پاس الگ الگ لینز ہوتے ہیں۔ جو وہ موقع مناسبت دیکھ کر تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ عام صارفین کیلئے یہ ٹیوٹوریل بہت مفید ہے!
 
شُکریہ

السلامُ علیکُم
جہاں زیب صاحِب بہت بہت شُکریہ تصویر کی درُستگی کا میں آئیندہ خیال رکُھوں گی کہ تصویر چھوٹی کر لیا کرُوں لیکِن يہ تصوير ہم نے چلتی گاڑی ميں کيمرے کو رننگ پر رکھ کر لی تھی شايد اِس وجہ سے آپ کو ٹيڑھی دِکھ رہی ہوگی بہرحال ميں اِس کو ترميم کر کے چھوٹا کرتی ہُوں ويسے مُعافی چاہتی ہُوں آپ کی ٹيکنيکل باتوں کو نا سمجھ پانے کی
دُعاگو
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ ، مگر جناب اس سے درمیانی گنبد اور کلس عجیب صورت اختیار کرگیا ہے ۔ اسے الگ کر کے ۔۔ باقی تصویر پر کام کیا جاسکتا ہے ۔والسلام
 

محسن حجازی

محفلین
لینز کی وجہ سے fish eye effect در آیا ہے۔
بہرطور جہانزیب بھائی خوب مرمت کی آپ نے مسجد کی۔ کیا کہنے۔ داد قبول کیجئے۔
 
Top