ری نیمنگ کے کام کی پڑتال کے لیے رپورٹ جنریشن

نبیل نے 'نوری نستعلیق پراجیکٹ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 22, 2008

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,742
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،
    جیسا کہ میں عرض کرتا آیا ہوں، میں نے ان پیج کے فونٹس کی گلفس کی ری نیمنگ کے کام کی پڑتال کے لیے رپورٹ جنریشن کا پروگرام لکھا ہے جو کہ دراصل فونٹ لیب کا پائتھون میں لکھا ہوا میکرو ہے۔ آپ دوستوں کی سہولت کے لیے میں نے اب تک کی ری نیم کردہ فائلوں کی رپورٹ جنریٹ کر دی ہے، اسے میں ایف ٹی پی پر اپلوڈ کر رہا ہوں۔ اسے ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کر لیں:

    ftp://urduweb.org/project/glyphreports.zip

    رپورٹس جنریٹ کرتے ہوئے میں نے نوٹ کیا ہے کہ ابھی فائل 62 سے لے کر 70 تک میں ری نیمنگ کا کا کام نہیں ہوا ہوا۔

    فونٹ لیب کے میکرو کو سیٹ اپ کرنے کے بارے میں میں علیحدہ تھریڈ میں عرض کرنے والا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ ترسیمہ جات کی ری نیمنگ کی پڑتال کو بھی آپس میں تقسیم کر لیں، اس کام میں آپ کو اس رپورٹ سے خاطر خواہ مدد مل جائے گی۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

    [​IMG]

    اس رپورٹ میں ہر گلف کے امیج کے نیچے اس کا صوتی کی بورڈ کے مطابق رومن اردو میں نام اور اس کے نیچے اس کا یہی نام تحریری اردو میں سرخ رنگ میں موجود ہے۔


    یہ اردو ٹیکسٹ نفیس نستعلیق فونٹ میں ظاہر ہو رہا ہے۔ اس طرح ری نیمنگ کے کام کی پڑتال کافی آسان ہو جائے گی۔ برائے مہربانی رپورٹ کو درست طور پر ڈسپلے کرنے کے لیے کرلپ کی سائٹ سے نفیس نستعلیق کا ورژن 1.01 بیٹا ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کر لیں۔

    یہ رپورٹس ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں ہیں اور انہیں استعمال کرنے کے لیے پہلے ذیل کے ربط سے تمام انپیج فونٹس کے گلف امیجز کو ڈاؤنلوڈ کرنا ضروری ہے:

    ftp://urduweb.org/project/Report.zip

    اس زپ فائل کو ان زپ کرنے پر ایک Report فولڈر بنے گا۔ مذکورہ بالا رپورٹ ایچ ٹی ایم ایل فائلوں کو اسی رپورٹ فولڈر میں کاپی کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ترسیمہ جات کی ری نیمنگ کے کام کے دوران ایف ٹی پی پر کچھ vfb فائلیں اپلوڈ کی گئیں جبکہ جواد نے ttf فائلیں ہی اپلوڈ کی تھیں۔ ری نیمنگ کے کام کی پڑتال کے لیے انہی ری نیم کردہ فائلوں میں ان رپورٹس کی مدد سے غلطیوں کو درست کرکے دوبارہ اپلوڈ کرنا ہے۔ اس موقعے پر مجھے خیال آ رہا ہے کہ ہمیں ورژن کنٹرول سسٹم کا استعمال شروع کر دینا چاہیے تاکہ فونٹ فائلوں کے مختلف ورژنز کا ٹریک رکھا جا سکے۔

    زیادہ تر کام درست ہے لیکن کچھ فائلوں میں کافی غلطیاں ہیں جیسے کہ ذیل کی مثال میں دکھایا گیا ہے:

    [​IMG]

    یہ Noorin17 فونٹ کی رپورٹ کا سکرین شاٹ ہے۔

    ری نیمنگ کے وقت طے کیا گیا تھا کہ جن ترسیمہ جات میں اعراب آ رہے ہیں ان کے نام کے آخر میں 1 لکھ دیا جائے گا۔ اس طرح کے ترسیمہ جات کے اردو نام کے ساتھ آپ کو سوالیہ نشان (?) نظر آئے گا۔ ہمیں اب یہ بھی طے کر لینا چاہیے کہ اس سلسلے میں کیا کرنا ہے۔

    [​IMG]

    Noorin51 فونٹ میں مفصّلا اور مفصلّا کے ترسیمہ جات ہیں۔

    [​IMG]
     

    منسلک فائلیں:

    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    شکریہ نبیل بھائی، خاکسار فانٹ لیب میں ماکرو سیٹ کرتا ہے :)
     
  3. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    اگر یہ بات طے ہوجائے کہ لگیچرز بیسڈ پاک نستعلیق، لگیچرز کے اوپر علامات ڈالنے پر ٹوٹ جائے گا اور کیریکٹر بیسڈ پاک نستعلیق کا استعمال کرے گا تو پھر ہمیں اس قسم کے گلفس کی ضرورت ہی نہیں ہے۔مسئلہ تب ہوتا ہے جب ایک انتہائی خوبصورت نوری نستعلیق لگیچرز کے ساتھ ٹیڑا میڑا سا کیریکٹز بیسڈ لفظ‌ آجاتا ہے اور ارد گرد کے دلکش متن کو خراب کرتا ہے۔ انپیج میں یہ مسئلہ عام ہے، اسلئے اسکو اوپن ٹائپ میں بھی حل کرنے کی ضرورت ہے۔
     
  4. شاکرالقادری

    شاکرالقادری لائبریرین

    مراسلے:
    2,696
    موڈ:
    Cheerful
    نبیل یہ کام میرے ذمہ تھا ۔۔۔ کسی وجہ سے سستی ہو گئی ۔۔ معذرت چاہتا ہوں
    اب میں نے 61 تا 67 فائلیں اپلوڈ کر دی ہیں اور صرف تین فائلیں 68، 69، 70 باجی ہیں جو صبح تک اپلوڈ کر دونگا
     
  5. محسن حجازی

    محسن حجازی محفلین

    مراسلے:
    2,513
    موڈ:
    Breezy
    زبردست دوستو!
     
  6. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    اللہ تعالی کے فضل سے نورین 30 - 40 کی پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔ :grin:
    ftp://urduweb.org/project/Fonts/rechecked
    ftp://urduweb.org/project/Fonts/rechecked report
    انہیں میں نے rechecked کے فولڈر میں‌ اپلوڈ کر دیا ہے۔ ساتھ میں‌ایک rechecked report فولڈر بھی بنایا ہے، جہاں‌ان فائلز کی ایچ ٹی ایم ایل رپورٹ بھی جنریٹ کر دی ہے، تاکہ اگر آئندہ انکی پڑتال کی ضرورت پڑے تو یہ حاضر خدمت ہوں۔ ;)
    اب خاکسار نورین 41-50کی پڑتال پر کام کرتا ہے۔
     
  7. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    نورین 41 - 50 کی پڑتال بھی مکمل ہے۔ خاکسار اب نورین 71 - 80 کی پڑتال پر کام کرتا ہے۔
     
  8. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    نورین 71 -80 کی پڑتال مکمل ہے :)
    اب خاکسار نورین 81 - 89 پر کام کرتا ہے۔
     
  9. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    نورین 81 -89 پر کام مکمل ہے، سوائے نورین 87 - 88 کے!
    ان دو فائلز کی رپورٹ جنریٹ نہیں‌ ہو رہی تھی۔ اس لئے میں نے انکی پڑتال نہیں کی۔۔۔۔۔
    اب آپ کے ہاتھ میں 45 فیصد پڑتال شدہ فائلیں موجود ہیں۔ :)
    میں‌ تھوڑا مصروف ہوں وگرنہ باقی فائلز بھی کرلیتا، ہو سکتا ہے بعد میں وقت نکال پاؤں،
    وسلام
     

اس صفحے کی تشہیر