ریٹنگ کا غلط اور منفی استعمال

فرقان احمد

محفلین
ہمارا بھی خیال ہے کہ غیر متفق درجہ بندی کو منفی نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ لوگوں کا عدم اتفاق کسی بات کو غلط نہیں بناتا۔ البتہ ایسی صورت میں متفق درجہ بندی کو بھی مثبت نہیں رکھنا چاہیے۔ لہٰذا موجودہ صورت کچھ یوں بنتی ہے کہ خاص کر متفق و غیر متفق کے حوالے سے یہ مثبت و منفی رجحانات فقط اس بات کے غماز ہیں کہ کسی کی کسی بات سے کتنے لوگ اتفاق رکھتے ہیں اور کتنے اختلاف۔ اس کے بر عکس ناقص املا کی درجہ بندی ایسی ہے کہ ہماری رائے میں اسے بہر کیف منفی ہی شمار کیا جانا چاہیے، کہ املا پر عدم توجہ معیوب عمل ہے اور کبھی سہواً ایسا ہو جائے تو اپنے لکھے پر نظر ثانی کی عادت ڈالنی چاہیے۔
ابن سعود! اردو محفل میں ان تبدیلیوں کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ اسی ذیل میں عرض ہے کہ 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگ کا بھی بہت غلط استعمال ہو رہا ہے۔ بعض محفلین اسے بھی مثبت سمجھ کر نوازنے میں بخل سے کام نہیں لیتے ہیں۔ شاید 'مضحکہ خیز' کو بھی 'منفی ریٹنگ' کے دائرے سے باہر نکالنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ :)
 
زیک

مسافر

مضحکہ خیز تو پہلے ہی پرمزاح سے الگ کی گئی تھی
 
عثمان

محفلین
متفق کی ریٹنگ کو مثبت ہی گننا چاہیے۔ میں متفق کی ریٹنگ کو "پسند" کی ریٹنگ سے کہیں طاقتور خیال کرتا ہوں۔ مثلاً "پسند" کی ریٹنگ عموماً شکریہ کے متبادل کے طور پر بھی دی جاتی ہے چاہے آپ تبصرے کے کل متن سے متفق ہوں نا ہوں۔ جبکہ متفق کی ریٹنگ عموماً تب ہی دیتے ہیں جب آپ تبصرے کا ایک ایک فقرہ درست جانیں۔
غیر متفق کی ریٹنگ کو بھلے محفل کا ماحول بدلنے کے لیے نیوٹرل زمرے میں ڈال دیں۔
ابن سعید
 
عباد اللہ

محفلین
ابن سعود! اردو محفل میں ان تبدیلیوں کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ اسی ذیل میں عرض ہے کہ 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگ کا بھی بہت غلط استعمال ہو رہا ہے۔ بعض محفلین اسے بھی مثبت سمجھ کر نوازنے میں بخل سے کام نہیں لیتے ہیں۔ شاید 'مضحکہ خیز' کو بھی 'منفی ریٹنگ' کے دائرے سے باہر نکالنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ :)
یہ ریٹینگ کا بھی عجیب گورکھ دھندا ہے ، مثلا یہی دیکھ لیجئے کہ آپ کا یہ مراسلہ پرمزاح بھی نہیں ہے اور ہمیں ایک خاص واقعے کے تناظر میں اس پر ہنسی بھی بہت آ رہی ہے ۔ اب کیا ریٹینگ دیں بھلا؟
:p:p
 
عثمان

محفلین
شاید 'پرمزاح' کے ہوتے ہوئے 'مضحکہ خیز' کی ضرورت نہیں، تاہم، یہ میرا خیال ہے، جو کہ غلط بھی ہو سکتا ہے۔ بعض احباب اس کا غلط استعمال کرتے پائے گئے ہیں۔
پرمزاح کی ریٹنگ وہاں استعمال کی جاتی ہے جہاں آپ کو مراسلہ پرمزاح لگا۔ اور یہ ہر لحاظ سے مثبت اور سائش کے معنوں میں ہے۔
مضحکہ خیز کی ریٹنگ کو محفلین وہاں استعمال کرتے ہیں جہاں کسی مراسلے پر اس قدر حقارت کا اظہار کا مقصود ہوں کہ لوگ ناپسند اور غیر متفق کی ریٹنگ کو بھی ناکافی سمجھیں۔
عموما یہ ریٹنگ مراسلے اور مراسلہ شائع کرنے والے کی شخصیت کو ذہن میں رکھ کر دی جاتی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
مضحکہ خیز کی ریٹنگ کو محفلین وہاں استعمال کرتے ہیں جہاں کسی مراسلے پر اس قدر حقارت کا اظہار کا مقصود ہوں کہ لوگ ناپسند اور غیر متفق کی ریٹنگ کو بھی ناکافی سمجھیں۔
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ سیدھے سادے لطیفے کو یار دوست 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگ سے نوازتے ہیں۔ اب اس کا کیا علاج؟ :)
عثمان، ہر کوئی آپ ایسی دانش اور بصیرت نہیں رکھتا، مان جائیے۔
 
میرا خیال ہے کہ ایسا عموماً نئے اراکین کی جانب سے ہوتا ہے جو ریٹنگ کی معنویت اور پس منظر سے پوری طرح واقفیت نہیں رکھتے۔ تاہم انہیں جاننے میں زیادہ دیر بھی نہیں لگتی۔ :)
 
لاریب مرزا

عثمان بھائی!! ہم نے دیکھا ہے کہ اچھے اچھے لکھاری بھی ایسے مراسلوں کو مضحکہ خیز قرار دے دیتے ہیں کہ جن میں مضحکہ خیزیت کی کوئی رمق نہ ہو۔ :)
 
وہ اچھے لکھاری "پرمزاح" اور "مضحکہ خیز" کے معنی سے پوری طرح آگاہ ہونگے اور غالباً جان بوجھ کر ایسی ریٹنگ دیتے ہونگے۔
 
La Alma

لائبریرین
ابن سعود! اردو محفل میں ان تبدیلیوں کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ اسی ذیل میں عرض ہے کہ 'مضحکہ خیز' کی ریٹنگ کا بھی بہت غلط استعمال ہو رہا ہے۔ بعض محفلین اسے بھی مثبت سمجھ کر نوازنے میں بخل سے کام نہیں لیتے ہیں۔ شاید 'مضحکہ خیز' کو بھی 'منفی ریٹنگ' کے دائرے سے باہر نکالنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ :)
آپ کیوں محفل کی رونق کے درپے ہو چلے ہیں . ایک واحد بے ضرر سی مضحکہ خیز کی ریٹنگ ہی تو ہے جس پر محفل کا ہنگامہ موقوف ہے . محفل کو محفل رہنے دیں مسجد نہ بنوائیں جہاں سب ادب و احترام سے جوتے باہر اتار کر چپ چاپ آ کر بیٹھ جاتے ہیں . میرا بس چلے تو دو چار طیش دلانے والی منفی ریٹنگز کا اور اضافہ کروا دوں .:):):):)
 
جنوں کو ہوش کہاں اہتمامِ غارت کا
فساد جو بھی جہاں میں ہوا خرد سے ہوا
اقبال اعظم
 
La Alma

لائبریرین
ریٹنگز کو سرخ، سبز اور کالا رنگ عطا کرنے کے پیچھے کیا حکمت ہے؟ نیوٹرل ریٹنگز سے تو الٹا نامہِ اعمال سیاہ ہو جاتا ہے . :)
 
Top