13 مئی 2016
84 دن باقی
آج کا فیکٹ یوں ہے کی اگر میں بھول جاؤں یا رہ جائے تو کسی کے کاؤنٹ ڈاؤن کرنے سے نو بال قطعاً نہیں ہوتی اور فرض کریں نو بال ہوبھی جائے تو فری ہٹ نہیں دی جائے گی- شکریہ
 
آخری تدوین:
14 مئی 2016
83 دن باقی
برازیل نے اولمپک کے کھیل فٹبال کی تاریخ میں کبھی بھی گولڈ میڈل نہیں جیتا- 5 دفعہ کی عالمی چمپئین کے پاس تین سلور جبکہ دو برونز میڈل ہیں-
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
14 مئی 2016
83 دن باقی
برازیل نے اولمپک کی تاریخ میں کبھی بھی گولڈ میڈل نہیں جیتا- 5 دفعہ کی عالمی چمپئین کے پاس تین سلور جبکہ دو برونز میڈل ہیں-
کیا برازیل نے کوئی بھی گولڈمیڈل نہیں جیتا، یا صرف فٹ بال میں گولڈ میڈل نہیں جیتا؟
 
15 مئی 2016
82 دن باقی
سوئیڈن کے آسکر شواہن کو معمر ترین اولمپک گولڈ میڈلسٹس ہونے کا اعزاز حاصل ہے- انہوں نے 1920 کے اولمپکس میں شوٹنگ کے مقابلے میں 72 سال کی عمر میں گولڈمیڈل جیتا-
 
16 مئی 2016
81 دن باقی

ٹینس کے بے تاج بادشاہ راجر فیڈرر نے پہلا اولمپک گولڈمیڈل بیجنگ اولمپک ڈبلز ایونٹ میں جیتا- راجر کے پاس سنگل گولڈ میڈل نہیں ہے-
 

یاز

محفلین
17 مئی 2016
80 دن باقی
80 سے یاد آیا کہ 1980 کے ماسکو اولمپکس کا بہت سے مغربی ممالک نے بائیکاٹ کیا تھا، افغانستان پہ روسی جارحیت کے خلاف۔ پاکستان نے بھی یہ نیک فریضہ سرانجام دیا تھا یعنی بائیکاٹ کا۔
 
19 مئی 2016
78 دن باقی
اولمپک کی تاریخ میں سب سے زیادہ(22) تمغے امریکن سوئمر مائیکل فلپس کے پاس ہیں-
مائیکل کے پاس 18 گولڈ 2 سلور اور 2 بروز میڈل ہیں-
 
20 مئی 2016
77 دن باقی
سب سے زیادہ اولمپکس تمغے (2684) امریکا کے پاس ہیں- وطن عزیز 10 تمغوںکے ساتھ فہرست میں 70ویں نمبر پر براجمان ہے-
 
Top