ارادہ تھا ریو اولمپکس کے کاؤنٹ ڈاؤن کا سو روزہ چلہ کاٹا جائے ۔لیکن شومئی قسمت کہ یکسر بھول گیا۔اور 5 دن اوپر گزر گئے ہیں۔
بہرکیف بقول شخصے چلہ ،چلہ ہوتا ہے خواہ 100 دن کا ہو یا 95 کا۔
تو چلہ جی شروع کرتے ہیں کاؤنٹ ڈاؤن۔ ہر روز اولمپکس کے متعلق ایک فیکٹ(ریکارڈ) شئیر کیا جائے گا،جسکے ساتھ اسکی تاریخ اور باقی ماندہ دنوں کی تعداد لکھی جائے گی۔

2 مئی 2016
95 دن باقی
آج کا فیکٹ جو کہ ملک عزیز کے لئے کافی شرمناک ہے کہ" اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کرنے سے قاصر رہے گی"۔​
 
مدیر کی آخری تدوین:
3 مئی 2016
94 دن باقی
ثائنہ نہوال نے لندن اولمپکس 2012 میں برونز میڈل حاصل کیا- وہ اولمپکس کی تاریخ میں انڈیا کی جانب سے بیڈمینٹن میں اولمپک میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں-
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
3 مئی 2016
93 دن باقی
ثائنہ نہوال نے لندن اولمپکس 2012 میں برونز میڈل حاصل کیا- وہ اولمپکس کی تاریخ میں انڈیا کی جانب سے بیڈمینٹن میں اولمپک میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں-
آپ کی کاؤنٹ ڈاؤن میں فرق کیوں ہے؟یہ آفیشل ویب سائٹ ہے یہاں تو 94 دن 12 گھنٹے باقی ہیں۔
 
یہ تفاوت واقع ہی باعث فکر ہے-
کل میں نے ایک ویب سائٹ سے دیکھا تھا تو 94 دن باقی تھے-لیکن آج آپکی نشاندہی پر آفیشل ویب سائٹ کے علاوہ بھی دیکھا تو بدستور 94 ہی بتا رہا- بہر کیف میں غلطی مان کر درستگی کئے دیتا ہوں- نشاندہی کا شکریہ-
اور وارث بھائی پہلے مراسلے میں تدوین کی سہولت نظر نہیں آرہی اسکی بابت بھی آگاہ کیجئے گا کیا طریقہ ہے؟
 
آپ اُس مراسلے کو رپورٹ کریں، اور جو تبدیلی کرنا چاہتے ہیں وہ لکھ دیں، کوئی ناظم کر دے گا :)
 
4 مئی 2016
93 دن باقی

بقول ڈی جے براوو "نائن فائیو ایٹ بولٹ از چمپئین"100 میٹر میں تیز ترین اولمپک کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے لندن اولمپکس 2012 میں یہ فاصلہ میں 9.63 سیکنڈز میں طے کیا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
9 مئی 2016
88 دن باقی

پاکستان کے اولمپک کھیلوں میں آخری تمغہ 1992 بارسلونا اولمپک (ہاکی-کانسی) جیتا تھا-

پاکستان نے 1984 ، 1988 اور 1992 میں ایک ایک تمغہ ضرور جیتا تھا، تاہم اس کے بعد مسلسل 5 اولمپکس میں تمغے سے محروم ہے۔ المیہ یہ کہ مستقبل میں بھی کوئی امید نظر نہیں آتی۔
 
10 مئی 2016
87 دن باقی

پاکستان نے اولمپکس کھیلوں میں محض دس تمغے ہی جیتے ہیں جن میں آٹھ ہاکی جبکہ ایک ریسلنگ اور ایک باکسنگ میں حاصل کیا گیا۔
 
زیک

مسافر
10 مئی 2016
87 دن باقی

پاکستان نے اولمپکس کھیلوں میں محض دس تمغے ہی جیتے ہیں جن میں آٹھ ہاکی جبکہ ایک ریسلنگ اور ایک باکسنگ میں حاصل کیا گیا۔
انڈیا کے کل میڈل 26 ہیں جن میں 11 فیلڈ ہاکی کے ہیں۔ مجموعی طور پر جنوبی ایشیا اولمپکس میں انتہائی ناکام ہے۔
 
امریکہ نے سمر اولمپکس میں کل 2399 میڈل حاصل کئے ہیں جن میں سے 976 گولڈ میڈل ہیں۔
 
یاز

محفلین
انڈیا کے کل میڈل 26 ہیں جن میں 11 فیلڈ ہاکی کے ہیں۔ مجموعی طور پر جنوبی ایشیا اولمپکس میں انتہائی ناکام ہے۔
متفق۔ دیکھا جائے تو یہ دنیا کی کل آبادی کا ایک چوتھائی ہے۔
اسی کی نسبت ایتھوپیا یا کینیا کی پرفارمنس ان سب سے کہیں بہتر ہو گی۔
 
11 مئی 2016
86 دن باقی
لندن کو سب سے زیادہ مرتبہ اولمپک کھیلوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے-برطانوی دارالحکومت نے 2012 میں تیسری مرتبہ اولمپکس کی میزبانی کی-
 
Top