ریزرو بنک آف انڈیا کی جانب سے پاکستانی کرنسی نوٹ !!

عندلیب

محفلین
ریزرو بنک آف انڈیا کی جانب سے پاکستانی کرنسی نوٹ !!​

ہندوستان کی آزادی سے ایک دن قبل 14/اگسٹ/1947 کو پاکستان نے آزادی حاصل کی تھی۔ لیکن اپنی خود کی کرنسی کے معاملے میں 30/سپٹمبر/1948 تک پاکستان کو ہندوستانی کرنسی پر ہی انحصار کرنا پڑا تھا کیونکہ دونوں ممالک کی دولت مشترکہ طور پر "ریزرو بنک آف انڈیا" میں ہی جمع تھی۔
سن 1947ء کا ایک کرنسی نوٹ ذیل کی تصویر میں ملاحظہ فرمائیں۔
گورنمنٹ آف انڈیا کے ساتھ ساتھ بائیں جانب "حکومتِ پاکستان" بھی درج ہے۔

paknoteli1.jpg
 
ابوشامل

محترمہ عندلیب صاحبہ! آپ کی پوسٹ بہت معلوماتی ہے لیکن ایک تصحیح کرنا ضروری سمجھوں گا۔ ہو سکتا ہے یہ بات آپ کے ذہن میں بھی نہ ہو لیکن آپ کے الفاظ سے کچھ تاثر اس قسم کا جا رہا ہے کہ پاکستان بھارت (ہندوستان) کی استعمال کی ہوئی کرنسی استعمال کرتا رہا یا آپ کے الفاظ میں پاکستان کو ہندوستانی کرنسی پر ہی انحصار کرنا پڑا تھا لیکن اس نوٹ پر جارج ششم کی تصویر اس بات کو ثابت کرتی ہے اور درست بھی یہی ہے کہ کہ دونوں ممالک کچھ عرصے تک انگریزوں کی چھاپی گئی کرنسی ہی استعمال کرتے رہے۔
 
میرا نہیں خیال کہ ایسا کچھ غلط تاثر پھیل رہا ہو ، کیونکہ آپ پورا جملہ ملاحظہ فرمائیں:
اپنی خود کی کرنسی کے معاملے میں 30/سپٹمبر/1948 تک پاکستان کو ہندوستانی کرنسی پر ہی انحصار کرنا پڑا تھا کیونکہ دونوں ممالک کی دولت مشترکہ طور پر "ریزرو بنک آف انڈیا" میں ہی جمع تھی۔
سرخ الفاظ پر غور کیجئے۔ کسی بنک میں اگر دو ممالک کی کرنسی جمع ہو تو اس پر دونوں کا حق سمجھا جاتا ہے ، یہ تو بہت کامن سی بات ہے۔ ہاں پہلے فقرے "ہندوستانی کرنسی پر ہی انحصار" سے یہ مراد لی جا سکتی ہے کہ یہاں ہندوستان سے مطلب تقسیم سے پہلے کا ہندوستان ہے ، تقسیم کے بعد کا "بھارت" مراد نہیں ہے!
 
مغزل

محفلین
اور وہ سیکڑوں من سونا اور ہزاروں من چاندی جو انگریز لے بھاگا اور بدلے میں کاغذ کے نوٹ دے گیا ۔۔ اس پر کون بات کرے گا۔
 
مجھے نہیں معلوم تھا کہ کوئی بھی تھریڈ لگانے سے پہلے ہر بات ذہن میں رکھنا چاہئے۔
اچھی بات ہے میں‌ آئیندہ سے اب کبھی بھی اس قسم کا کوئی تھریڈ نہیں لگاؤں‌ گی۔ :blush:
 
ارے آپ تو ناراض ہو گئیں محترمہ!
آپ بخوشی اس طرح کی پوسٹس کیجئے یقین جانیے ہمیں بہت خوشی ہوگي۔
یہ تذکرہ تو ایسے ہی میں نے برمحل کر دیا تھا کہ اس سے یہ تاثر بھی جا سکتا ہے۔ اگر دل آزادی ہوئی ہو تو میں معافی کا خواستگار ہوں۔ اور اب آپ اپنا یہ بیان واپس لیجئے فوراً
 
Top