ریحان نستعلیق

مکرمی نبیل صاحب، آپ کی حوصلہ افزا آرا کے لیے ممنون ہوں۔ انشا؍ اللہ ڈاکومنٹیشن کی کوشش کی جائے گی۔ فی الحال آپ کی خدمت میں عرض کردوں کہ فیس بک میسنجر پر ’’اردو فانٹ ساز گروپ‘‘ کی تشکیل کے بعد برادرذیشان نصر نے مجھے بھی شاملِ گروپ کیا۔ پھر اس جماعت میں ماہرین کی ٹیم سے جو تبادلۂ خیال و آرا ہوئیں تو مجھ میں ایک تجسس پیدا ہوا کہ دیگر زبانوں میں سرخیوں کے لیے جدا اور متن کے لیے جدا فونٹس بنائے جاتے ہیں تو اردو میں کیوں ایسا نہیں کیا جاسکتا؟ اس پر بھی اچھا مباحثہ رہا۔ متن کے لیے بولڈنیس اصل قدر معلوم ہوئی۔ اسی سبب میں نے سوچا کہ اس قسم کا ایک متنی نستعلیق فونٹ ضرور بنایا جانا چاہیے جو متن کی مناسبت سے اچھا محسوس ہو۔ اس کی فنی تفصیلات اپنی جگہ ہیں۔ یہ اس کا محل نہیں ہے۔ مجھے فیض نستعلیق کی چار برسوں تک ڈیزائننگ کا تجربہ بھی رہا ہے۔ اس لیے کسی بھی نئے فونٹ کی ڈیجیٹل کتابت میرے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔اور پھر ایسے فنی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ تو مزید آسان بات ہے کہ فوراً اس کے حسن و قبح کی بات ہو جاتی ہے۔
بہر کیف۔ مہر نستعلیق ویب کے گلفس کی فراہمی کے بعد کمپیوٹر پر کورل ڈرا میں، میں نے حسبِ توفیق ان کی ڈیجیٹل کتابت کی۔ اور مہر کے ہی کٹس کو استعمال کرتے ہوئے ان گلفس کو ترتیب دیا۔ اس کے بعد ان کو فونٹ میں فانٹ کریئیٹر پر برادر مکرم عارف کریم کی مکمل رہنمائی (بذریعہ ٹیم ویور) میں ان گلفس کو ری پلیس کیا ہے۔اس کام میں مجھے ایک مہینہ کا وقت لگا۔ اردو فونٹ ساز گروپ اس بات پر مسرور ہے کہ ان کی جانب سے ایک پہلا باقاعدہ فونٹ تشکیل پایا۔ مجھے سب کا خلوص حاصل رہا ہے۔ آپ کی دعائیں شاملِ حال رہیں تو انشاء اللہ اس فونٹ کو کامیاب اور زیادہ مفید بنانے کے لیے مستقبل میں نئے منصوبے بھی بنائے جا سکیں گے۔ ایک مرتبہ پھر پذیرائی کے لیے شکرگزار ہوں۔
جزاکم اللہ خیرا
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ فیض نستعلیق میں کشیدہ دستیاب ہے یا نہیں؟ یا اس پر کام کا کوئی ارادہ؟ کہ سرخیوں کے لیے کشیدہ اشکال کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔
 
طاہر جبران

محفلین
مجھے یہ فونٹ بے حد پسند آیا ہے.۔میں اپنے بلاگ کے کیے اچھے اچھے فونٹس تلاش کر رہا تھا تو مجھے یہ ریحان نستعلیق فونٹ نظر آیا ۔ یہ فونٹ بہت خوبصورت ہے اور میں نے صرف اس فونٹ کو حاصل کرنے کے لئے یہاں پر اکاونٹ بنایا ہے.برائے مہربانی مجھےیہ بتا دیں کہ اس فونٹ کو کب ریلیز کیا جائے گا. میں پہلے القلم تاج نستعلیق کا دیوانہ تھا. پھر اس سے دل بھر گیا اور پی ڈی ایم ایس نفیس نستعلیق پسند آ گیا پھر اس سے بھی دل بھر گیا اب مہر نستعلیق انسٹال کیا ہے اور استمال کر رہا ہوں لیکن یہ ریحان نستعلیق دیکھ کر منہ میں پانی آ گیا ہے اور اکاونٹ بنا کر کمنٹ کیا ہے
 
بہت شکریہ محترمی، انشاء اللہ فانٹ کا کام جلد ہی مکمل ہونے کی امید ہے۔ پورا ہوتے ہی اسے جاری کرنے کی جانب قدم بڑھایا جائے گا۔
 
مجھے یہ فونٹ بے حد پسند آیا ہے.۔میں اپنے بلاگ کے کیے اچھے اچھے فونٹس تلاش کر رہا تھا تو مجھے یہ ریحان نستعلیق فونٹ نظر آیا ۔ یہ فونٹ بہت خوبصورت ہے اور میں نے صرف اس فونٹ کو حاصل کرنے کے لئے یہاں پر اکاونٹ بنایا ہے.برائے مہربانی مجھےیہ بتا دیں کہ اس فونٹ کو کب ریلیز کیا جائے گا. میں پہلے القلم تاج نستعلیق کا دیوانہ تھا. پھر اس سے دل بھر گیا اور پی ڈی ایم ایس نفیس نستعلیق پسند آ گیا پھر اس سے بھی دل بھر گیا اب مہر نستعلیق انسٹال کیا ہے اور استمال کر رہا ہوں لیکن یہ ریحان نستعلیق دیکھ کر منہ میں پانی آ گیا ہے اور اکاونٹ بنا کر کمنٹ کیا ہے
جلد ہی اس سے بھی دل بھر جائے گا۔۔۔ پھر علی نستعلیق کی طرف جائیے گا۔
 
طاہر جبران

محفلین
جلد ہی اس سے بھی دل بھر جائے گا۔۔۔ پھر علی نستعلیق کی طرف جائیے گا۔
علی نستعلیق فونٹ کو سرچ کیا ہے بہت پسند آیا ہے وہ کب ریلیز کیا جارہا ہے .بات یہ ہے کہ میں نے فوٹو ایڈیٹنگ وغیرہ کرنی ہوتی ہے اور مظامین لکھ کر ان کی تصویری شکل بنا کر فوٹو تیار کرتا ہوں اس لیے مجھے اچھے اچھے فونٹس کی تلاش رہتی ہے..ویسے تو کمپیوٹر میں 300 کے قریب فونٹس ہیں لیکن اس میں سے زیادہ فونٹس کسی کام کے نہیں. یہ نستعلیق فونٹ ہی سب سے اچھے ہوتے ہیں..
 
طاہر جبران

محفلین
مجھے ایسے فونٹس کی تلاش ہے جو بالکل ہاتھ کی لکھائی جیسے ہوں لیکن وہ بالکل سیدھے ہوں مطلب italic طرز کے نا ہوں..میں نے پی ڈی ایم ایس پینسل نفیس انسٹال کیا ہوا ہے وہ بالکل ہاتھ کی لکھائی جیسا ہے لیکن اس میں دو مسلئے ہیں..پہلا یہ کہ وہ اٹالک طرز کا ہے جبکہ مجھے اٹالک کے بغیر چاہیے اور دوسرا مسلہ یہ ہے کہ جب میں مضمون لکھ کر اس کو پی ڈی ایف میں تبدیل کرتا ہوں تو پی ڈی ایف میں کچھ الفاظ ہی غائب ہو جاتے ہیں . کیا آپ میں سے کسی کے پاس ہاتھ کی لکھائی والا فونٹ ہے..میرے پاس ایک سیمپل پڑا ہے وہ آپ کو دکھاتا ہوں
 
میرے خیال سے آپ کو نور تحریری نستعلیق استعمال کرنا چاہیے۔ یہ فجر نوری نستعلیق کی بنیاد پر بنا ہے۔
فونٹ - نور تحریری نستعلیق ریلیز
 
طاہر جبران

محفلین
میرے خیال سے آپ کو نور تحریری نستعلیق استعمال کرنا چاہیے۔ یہ فجر نوری نستعلیق کی بنیاد پر بنا ہے۔
فونٹ - نور تحریری نستعلیق ریلیز
بہت بہت شکریہ . یہ میں نے انسٹال کر لیا ہے اور کام بھی ٹھیک کر رہا ہے.اب بس مجھے ریحان نستعلیق اور علی نستعلیق کا انتظار ہے...ایک بات آپ سب سے پوچھنی تھی کہ ان دو فونٹس کے علاوہ کوئی مزید بھی ایسا فونٹ ہے جو عنقریب ریلیز ہونے والا ہو
 
شاید، نوری کیرکٹر یونیکوڈ۔ پر یہ کسی کو کچھ خاص پسند نہیں ہے، میرے علاوہ۔
 
Top