ریجیکس میں مدد درکار

اگر عبارت میں دوران کے بعد میں نہ ہو تو میں کا اضافہ کیا جائے، اس کے لیے یہ ریجیکس درج کیا:
کوڈ:
[/(?:|\\s)دوران\s([^میں])/g, 'دوران میں'],
لیکن یہ میں کا اضافہ کرنے کے بعد اسپیس اور مابعد ایک حرف حذف کر رہا ہے۔ مثلا دوران ایسا کو دوران میںسا کر دیا۔ اسے کیونکر درست کیا جائے؟ :) :)
 

دوست

محفلین
دوران کے بعد سپیس کے لیے دو بیک سلیش کیوں نہیں ہیں؟ جبکہ اس سے پہلے نمبرڈ گروپ نمبر 1 میں ڈبل بیک سلیش کے ساتھ سپیس کریکٹر دکھایا ہوا ہے۔
 
آخری تدوین:
ہمیں ایسا ریجیکس درکار ہے جو کسی ویکی صفحے میں دوہرے حوالوں کو تلاش کرے، حوالے ذیل میں درج ہیں جن میں ایک سائٹ کا حوالہ دو دفعہ درج ہے۔

کوڈ:
<ref>[http://dailyqudrat.com.pk/kpk/13-Feb-2018/266974 ”کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی قتل نہیں ہوئی بلکہ رسم ’غگ‘ کا نشانہ بنی جس کے تحت۔۔۔“]</ref>
<ref name="urduvoa.com">https://www.urduvoa.com/a/court-bans-ghag-practice-in-kpk-and-fata-19dec2017/4169799.html</ref>

<ref>https://www.samaa.tv/urdu/editor-s-choice/2013/01/159771/</ref>

<ref name="urduvoa.com">https://www.urduvoa.com/a/court-bans-ghag-practice-in-kpk-and-fata-19dec2017/4169799.html</ref>

زیک ، ابن سعید ، اسد
 
یہ کام فقط ریگ ایکس کی مدد سے کرنے کی کوشش ریگ ایکس پر ظلم ہے۔ اس کام کے لیے ایک اسکرپٹ لکھیں جس میں ریگ ایکس کی مدد سے حوالے اخذ کریں اور انھیں کاؤنٹر ڈکشنری کی کلید کے طور پر استعمال کریں۔ پورا صفحہ پروسیس کرنے کے بعد اس ڈکشنری کو پرنٹ کر لیں یا پھر یہ چیک کریں کہ کس کلید کی قدر دو یا زائد ہے۔ :) :) :)
 
Top