ریاض مہریز اور جذباتی عربی کمنٹری

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ عرصہ قبل میں نے محمد صلاح اور جذباتی عربی کمنٹری کے عنوان سے ایک لڑی شروع کی تھی۔ اب مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی ریاض مہریز کے بارے میں علم ہوا ہے۔ ریاض مہریز کا تعلق الجیریریا سے ہے اور مانچسٹر سٹی کو اس مرتبہ چیمپینز لیگ کے فائنل میں پہنچانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ چیمپینز لیگ کے سیمی فائنل میں پیرس سینٹ یرمین کے خلاف ریاض نے دو گول کیے۔ 2019 میں الجیریا نے ریاض مہریز کی شاندار کارکردگی کی بدولت افریقا کپ بھی جیتا۔ الجیریا نے آٌخری بار افریقا کپ 30 سال پہلے جیتا تھا۔ محمد صلاح کی طرح ریاض مہریز کے کھیل پر بھی عربی کمنٹری لطف دیتی ہے۔ اور اس کے لیے عربی سمجھ آنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ :) ذیل کی ویڈیو میں 2019 کے افریقا کپ کے سیمی فائنل کا وہ منظر دکھایا گیا ہے جب ریاض مہریز نے میچ کے آخری لمحات میں گول کرکے الجیریا کو فائنل تک رسائی دلوائی تھی۔

 
Top